مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

دائم جی

محفلین
صاحب! شاید پہلے بھی اس حوالے سے کوئی لڑی موجود ہو گی تاہم ہمارے ذہن میں اچانک سے ایک آئیڈیا وارد ہوا اور ہم نے سوچے سمجھے بنا اس لڑی کا اجراء بھی کر دیا۔

معزز محفلین! جو بھی نیا یا طویل مدت سے غیر فعال 'نیا رکن' محفل میں لاگ ان کرے، اسے گھیر گھار کر یہاں لے آئیے۔ بسا اوقات دیکھنے میں آتا ہے کہ کوئی بھولا بھٹکا مسافر اس کوچے کی طرف آ نکلتا ہے اور بوجوہ یہ ان کی محفل میں پہلی اور ممکنہ طور پر آخری انٹری بھی ہو سکتی ہے۔کسی کو محفل کے قواعد و ضوابط سمجھ نہیں آتے ہیں تو کسی کو لڑی کے اجراء میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شاید اس بہانے ہم کسی کی مشکل آسان کر سکیں اور اپنے کلب میں مزید ممبران کو شامل کر پائیں۔۔۔! اس لڑی میں ایسے ارکان کو بالخصوص ٹیگ کیجیے جو آن لائن ہوں اور انہوں نے اردو محفل میں کبھی کوئی مراسلہ نہ کیا ہو۔ اکا دکا مراسلات کرنے والوں کی طلبی بھی کی جا سکتی ہے۔

یعنی کہ، ہم دیدہ دانستہ کوشش کریں گے کہ ایسے رکن کو محفل کا باقاعدہ حصہ بنا لیا جائے ۔۔۔! اسی بہانے شاید کوئی گوہر نایاب ہاتھ لگ جاوے!
ایسے گوہرِ نایاب میں کیا مجھے شامل کیا جا سکتا ہے؟ میں وقفے وقفے سے آتا رہا ہوں۔ مگر اب سنا ہے کہ محفل الوداعی تقریب برپا کر رہی ہے۔ 😒
 
Top