زہے مقدر حضور حق سے۔۔سلام آیا پیام آیا ٭صبیح رحمانی

ہادیہ نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 26, 2016

  1. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 3
  2. محمد فہد

    محمد فہد محفلین

    مراسلے:
    1,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Inspired
    ما شاء اللہ بہت خوبصورت نعت ہے بچپن میں اپنے مدروسے میں پڑھتے تھے
    بہت شکریہ



    زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا
    جھکاؤ نظریں ، بچھاؤ پلکیں ، ادب کا اعلیٰ مقام آیا


    یہ کون سر سے کفن لپیٹے ، چلا ہے الفت کے راستے پر
    فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں یہ کون ذی احترام آیا


    فضا میں لبیک کی صدائیں ، ز فرش تا عرش گونجتی ہیں
    ہر ایک قربان ہو رہا ہے ، زباں پہ یہ کس کا نام آیا


    یہ راہ حق ہے سنبھل کے چلنا ، یہاں ہے منزل قدم قدم پر
    پہنچنا در پر تو کہنا آقا ، سلام لیجیے غلام آیا


    یہ کہنا آقا بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں
    بلاوے کے منتظر ہیں ، لیکن نہ صبح آیا ، نہ شام آیا


    دعا جو نکلی تھی دل سے آخر ، پلٹ کے مقبول ہو کے آئی
    وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی ، وہ جذبہ آخر کو کام آیا


    خدا تیرا حافظ و نگہباں ، او راہ بطحا کے جانے والے
    نوید صد انبساط بن کر پیام دارالسلام آیا


    زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا
    جھکاؤ نظریں ، بچھاؤ پلکیں ، ادب کا اعلیٰ مقام آیا...

    صبیح رحمانی
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,707
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    خوبصورت۔
    جزاک اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جزاک اللہ ہادیہ بہن اور فہد بھائی
    جب بھی یہ نعت سنتا ہوں. بچپن کی یاد تازہ ہو جاتی ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    جی بالکل میں نے سب سے پہلے سکول میں یہی نعت پڑھی تھی۔ واقعی یہ بھی بچپن کی یادیں ہیں:)
    جزاک اللہ خیرا
    ):):)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. گلزار خان

    گلزار خان محفلین

    مراسلے:
    806
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اچھی نعت ہے
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    جی واقعی بہت بہت اچھی ہے:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. مقدس

    مقدس لائبریرین

    مراسلے:
    29,062
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    میری فیورٹ نشید
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. گلزار خان

    گلزار خان محفلین

    مراسلے:
    806
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    میں ٹی وی پر سنتا رہتا تھا یہ نعت ایک آدمی پڑھتا تھا نام نہیں معلوم لیکن اچھی لگتی تھی
    یہ نعت لکھی کس نے تھی؟
     
  10. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    قاری وحید ظفر قاسمی نے پڑھی ہے.
     
  11. داداؔ محسن بن نور

    داداؔ محسن بن نور محفلین

    مراسلے:
    30
    بھائی اس کا تخلیق کار کون ھے؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ابھی تلاش کیا ہے تو یہاں سے معلوم ہوا کہ محترم صبیح رحمانی صاحب کی ہے۔
     
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ہماری پسندیدہ نعتوں میں سے ہے یہ خوبصورت نعت۔
     
    • متفق متفق × 1
  14. رئیس ہلدوانی

    رئیس ہلدوانی محفلین

    مراسلے:
    2
    نوید صد انبساط ان لفظوں کی اگر وضاحت کر دے تے تو بڑی مہربانی ہوگی
     
  15. رئیس ہلدوانی

    رئیس ہلدوانی محفلین

    مراسلے:
    2
    نوید صد انبساط بن کر ان الفاظ کی وضاحت چاہتا ہوں کوئ صاحب رہنمائ فر مائیں
     
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    انبساط = خوشی
    صد = سو
    نوید = خوشخبری

    نویدِ صد انبساط = بہت زیادہ خوشی کی خبر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر