تعارف زنیرہ بنتِ عقیل

زنیرہ کیا پہلے بھی آپ کسی اور فورم کی ممبر ہو؟
عمومی طور پر نئے آنے والے اراکین کو زین فورو یا اس ٹائپ کے دوسرے فورمز کی جلدی سمجھ نہیں آتی
اکثر نئے ممبران سے یہی سوال کیا جاتا ہے۔ البتہ ہمارا تجربہ یہ ہے کہ کوئی اتنی خاص دقت بھی نہیں۔ جبکہ ہم تو فیس بک تک نہیں استعمال کرتے۔
 
مجھے بھی کسی خاص قسم کی دقت نہیں ہوئی تھی جب میں نے اردو محفل فورم کی رکنیت اختیار کی تھی لیکن سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچھ سے تو اکاؤنٹ کا اندراج ہی نہیں ہوتا
 
زنیرہ عقیل

محفلین

میں خود فیس بک ٹوٹٹر وغیرہ استعمال نہیں کرتی
جب سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے شایع کیے تھے تب سے ہم سب دوستوں نے مکمل بائیکاٹ کیا تھا
پھر اس کے بعد کبھی ہمت نہیں ہوئی استعمال کرنے کی
 
زنیرہ عقیل

محفلین
مجھے بھی کسی خاص قسم کی دقت نہیں ہوئی تھی جب میں نے اردو محفل فورم کی رکنیت اختیار کی تھی لیکن سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچھ سے تو اکاؤنٹ کا اندراج ہی نہیں ہوتا
ابتدا میں جب میں نے فورم جوائن کیا تھا تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیسے استعمال کروں چھوڑ دیا تھا لیکن میری آئی ڈی پر مسجز موصول ہوتے رہے جسے کھول کر پڑھنے لگی اور پھر آہستہ آہستہ سیکھ گئی
 
عثمان

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید! :)

ابھی تو آپ کی آمد ہوئی ہے تو یہ پیغامات کس نوعیت کے تھے؟ کیا کچھ دھاگوں کو زیر نگرانی کر رکھا تھا؟
 
فاخر رضا

محفلین
آپ کو خوش آمدید
دو وجوہات پر آپ ہماری ہم قبیلہ ہیں
ابتدائی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم
خدا آپ کو انسانیت کی خدمت کا موقع عطا فرمائے اور آپ نے جو سیٹ میڈیکل کالج میں حاصل کی ہے اس کا حق ادا کرنے کی توفیق دے
شاعری اور ڈاکٹری کا ایک خاص تعلق ہے اور وہ یہ کہ طب نہ صرف ایک سائنس ہے بلکہ ایک آرٹ بھی ہے، اسے صرف کتابوں میں نہیں سیکھا جاتا بلکہ انسانوں سے سیکھا جاتا ہے
آپ کا سب سے بڑا استاد آپ کا مریض ہے، جتنی اس کی عزت اور خدمےکریں گی اتنا ہی سیکھیں گی
با ادب با نصیب
اسی لحاظ سے شاعری کو بھی اچھے کاموں کے لئے استعمال کریں اور اچھے موضوعات پر لکھیں جس سے کسی کا کوئی فائدہ ہو
مہمل اور بےسود شاعری سے انسان محظوظ تو ہوسکتا ہے مگر کسی کا بھلا نہیں کرسکتا.
طب اور شاعری بہترین combination ہے اسے جاری رکھیں.
یہاں آپ کو ہر طرح کی رہنمائی ملے گی اور بہت قابل افراد سے آپ کا تعارف ہوگا
میں چونکہ خود نیا ہوں اس لئے تمام ڈاکٹرز کو نہیں جانتا مگر کچھ کو جانتا ہوں
بہرحال آتی رہیں گی تو اچھا ہے ورنہ زیادہ تر افراد چند دن بعد غائب ہوجاتے ہیں
 
اردو محفل میں خوش آمدید! :)

ابھی تو آپ کی آمد ہوئی ہے تو یہ پیغامات کس نوعیت کے تھے؟ کیا کچھ دھاگوں کو زیر نگرانی کر رکھا تھا؟
جی ہاں 27 ستمبر 2017 سے میں ایک فورم پر ممبر ہوں

ابتدا میں جب میں نے فورم جوائن کیا تھا تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیسے استعمال کروں چھوڑ دیا تھا لیکن میری آئی ڈی پر مسجز موصول ہوتے رہے جسے کھول کر پڑھنے لگی اور پھر آہستہ آہستہ سیکھ گئی
عثمان بھائی میرے خیال میں زنیرہ کسی دوسرے فورم کی بات کر رہی ہے
 
Top