زندگی

فرحت کیانی نے 'اشعار اور گانوں کے کھیل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 15, 2007

  1. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,932
    موڈ:
    Dead
    مانگی تھی ایک بار دعا ہم نے موت کی
    شرمندہ آج تک ہیں میاں زندگی سے ہم
    نا معلوم​
     
  2. زیرک

    زیرک محفلین

    مراسلے:
    4,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    گزر گئے جو خوشبوئے رائیگاں کی طرح
    وہ چند روز مِری زندگی کا حاصل تھے
    ناصر کاظمی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,932
    موڈ:
    Dead
    مری زندگی پہ نہ مسکرا مجھے زندگی کا الم نہیں
    جسے تیرے غم سے ہو واسطہ وہ خزاں بہار سے کم نہیں
    شکیل بدایونی​
     
  4. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,932
    موڈ:
    Dead
    مری زندگی تو گزری ترے ہجر کے سہارے
    مری موت کو بھی پیارے کوئی چاہیئے بہانہ
    جگر مراد آبادی​
     
  5. زیرک

    زیرک محفلین

    مراسلے:
    4,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    موت حیران کُن پہیلی ہے
    اور یہ زندگی نے کھیلی ہے​
     
  6. زیرک

    زیرک محفلین

    مراسلے:
    4,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    مری طرح سے کوئی ہے جو زندگی اپنی
    تمہاری یاد کے نام انتساب کر دے گا​
     
  7. زیرک

    زیرک محفلین

    مراسلے:
    4,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    زندگی ہجر ہے اور ہجر بھی ایسا کہ نہ پوچھ
    سانس تک ہار چکا، وصل کماتا ہوا میں
    مبشر سعید​
     
  8. عبدالرحمن آزاد

    عبدالرحمن آزاد محفلین

    مراسلے:
    280
    ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺁﻣﺪ ﺑﺮﺍﺋﮯ ﺑﻨﺪﮔﯽ
    ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮯ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﺷﺮﻣﻨﺪﮔﯽ
     
  9. عبدالرحمن آزاد

    عبدالرحمن آزاد محفلین

    مراسلے:
    280
    زندگی جہد مسلسل ہیں تماشہ تو نہیں
    وہی جیتے ہیں جو رہتے ہیں طوفانوں کے قریب
     
  10. زیرک

    زیرک محفلین

    مراسلے:
    4,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    زندگی جس نے تلخ کی میری
    وہ مجھے زندگی سے پیارا ہے​
     
  11. زیرک

    زیرک محفلین

    مراسلے:
    4,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    ہنسی آئے بھی تو ہنستے ہوئے ڈر لگتا ہے
    زندگی یوں تیرے زخمائے ہوئے لوگ ہیں ہم
    قتیل شفائی​
     
  12. زیرک

    زیرک محفلین

    مراسلے:
    4,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    جینے کی حسرتوں میں سحرؔ دفن ہو گئے
    اب زندگی سے کہہ دے مزاروں میں رقص کر​
     
  13. محمد حسن شہزادہ

    محمد حسن شہزادہ محفلین

    مراسلے:
    352
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کٹ گئی بے مدعا ساری کی ساری زندگی
    زندگی سی زندگی ہے یہ ہماری زندگی

    کیا ارادوں سے ہے حاصل، طاقت و فرصت کہاں
    ہائے کہلاتی ہے کیوں بے اختیاری زندگی

    اے سر شوریدہ اب تیرے وہ سودا کیا ہوئے
    کیا سدا سے تھی یہی غفلت شعاری زندگی

    درد الفت کا نہ ہو تو زندگی کا کیا مزا
    آہ و زاری زندگی ہے بے قراری زندگی

    آرزوئے زیست بھی یاں یاں آرزوئے دید ہے
    تو نہ پیارا ہو تو مجھ کو ہو نہ پیاری زندگی

    اور مرجھائے گی تیری چھیڑ سے دل کی کلی
    کر نہ دوبھر مجھ پہ اے باد بہاری زندگی

    یاں تو اے نیرنگؔ دونوں کے لیے ساماں نہیں
    موت بھی مجھ پر گراں ہے گر ہے بھاری زندگی

    غلام بھیک نیرنگؔ
     
  14. عبدالرحمن آزاد

    عبدالرحمن آزاد محفلین

    مراسلے:
    280
    پھر اسی بے وفا پہ مرتے ہیں
    پھر وہی زندگی ہماری ہے
    مرزا غالب
     
  15. زیرک

    زیرک محفلین

    مراسلے:
    4,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    اے عدم کے مسافرو! ہشیار
    راہ میں زندگی کھڑی ہو گی
    ساغر صدیقی​
     
  16. زیرک

    زیرک محفلین

    مراسلے:
    4,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    بڑا گھاٹے کا سودا ہے صداؔ یہ سانس لینا بھی
    بڑھے ہے عمر جیوں جیوں زندگی کم ہوتی جاتی ہے
    صدا انبالوی​
     
  17. زیرک

    زیرک محفلین

    مراسلے:
    4,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    اک اک قدم پہ رکھی ہے یوں زندگی کی لاج
    غم کا بھی احترام کیا ہے خوشی کے ساتھ
    کیفی بلگرامی​
     
  18. محمد حسن شہزادہ

    محمد حسن شہزادہ محفلین

    مراسلے:
    352
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    زندگی کی چاہت میں
    زندگی گنوائی ہے

    عارضی محبت تھی
    مستقل نبھائی ہے

    اتباف ابرک
     
  19. زیرک

    زیرک محفلین

    مراسلے:
    4,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    کتنی سچائی سے مجھ سے زندگی نے کہہ دیا
    تو نہیں میرا تو کوئی دوسرا ہو جائے گا
    بشیر بدر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. زیرک

    زیرک محفلین

    مراسلے:
    4,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    زندگی نظم نہیں ہے کہ مکرر کی صدا
    کسی شائق نے لگائی تو دوباره کر لی
    ذوالقرنین حسنی​
     

اس صفحے کی تشہیر