زندگی

عیشل

محفلین
لکھا تھا ہجر میرے ہاتھ کی لکیروں میں
تیرا وصال میری زندگی کو راس نہیں
وہ بے خبر ہی رہا میرے راکھ ہونے تک
وہ آنکھ اب بھی مرے واسطے اداس نہیں​
 

شمشاد

لائبریرین
دردِ دل ایسا بڑھا خود اپنا درماں ہو گیا
زندگی کا پھر مری پیدا اک امکاں ہو گیا
(ناہید ورک)
 

شمشاد

لائبریرین
آ بھی جاؤ کہ اک زمانہ سے
زندگی ایسی بے سحر نہ ہوئی
تھی سبھی کی نگاہ سرور پر
نہ ہوئی تو تری نظر نہ ہوئی
(سرور)
 

عمر سیف

محفلین
پتھر کی طرح اگر میں چپ رہوں
تو یہ نہ سمجھ کہ میری ہستی
بیگانہ ء شعلہ ِ وفا ہے
تحقیر سے یوں نہ دیکھ مجھ کو
اے سنگ تراش!تیرا تیشہ
ممکن ہے کہ ضرب ِ اولیں سے
پہچان سکے کہ میرے دل میں
جو آگ تیرے لیئے دبی ہے
وہ آگ ہی میری زندگی ہے
 

عیشل

محفلین
نہ میرے قلم سے لکھی گئی،نہ میری زباں سے ادا ہوئی
جو نظر سے کہنے کی بات ہے،کسی حرف میں نہ سمائے گی
کوئی پھول چُنتا ہے کس لیئے،کوئی دھول ہوتا ہے کس طرح
یہ وقت وقت کی بات ہے،تجھے زندگی بتائے گی​
 

شمشاد

لائبریرین
سمیر صاحب السلام علیکم

اردو محفل میں خوش آمدید

یہ شعر و شاعری کا دھاگہ۔ یہاں ایسے اشعار لکھے جاتے ہیں جن میں لفظ "زندگی" آتا ہو۔

آپ نے جو قول لکھا ہے بہت اچھا ہے۔ ایسے اقوال آپ اردو محفل کے اسکول والے دھاگے پر لکھیں تو بہت مناسب ہو گا۔
 
Top