زندگی

رباب واسطی

محفلین
ہر انسان کی سوچ و نظر کے مطابق زندگی کے معنیٰ اپنے اپنے ہیں
کوئی کہتا ہے دولت، مسرت اور عیش و عشرت زندگی ہے
کسی کی سوچ ہے کہ اچھے اور خوبصورت رشتے زندگی ہوتے ہیں
کسی کا خیال ہے کہ اچھا کاروبار اور کسی کے مطابق تفریح کے مواقع زندگی ہیں
کسی کا عقیدہ ہے اپنے باطن کی گہرائی کو پا لینا زندگی ہے
کسی نظر میں خدمتِ خلق اور خالقِ مخلوق کی خوشنودی زندگی ہے
لیکن میری سوچ ان سب سے مختلف ہے
میرے خیال میں زندگی ہے تو سب کچھ ہے
اپنی سوچ، نظریے، مقصد، عقیدے یا ترجیح کو زندگی کا نام نہ دیں بلکہ اِس زندگی کو اُس زندگی کی تیاری کے لیے صرف کریں کہ جس زندگی کی طرف ہمیں انتقال کرجانا ہے
 

جاسمن

لائبریرین
واقعی یہ زندگی ہمیں اپنی ابدی زندگی کی تیاری کے لیے ملی ہے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
 
Top