"زمین ساکن ہے" اعلی حضرت کی کتاب کہاں سے ملے گی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اسلام و علیکم برادران اسلام!

میں لاہور میں رہتا ہوں اور داتا دربار کے نزدیک واقع تمام دکانوں سے پتا کر چکا ہوں۔ یہی جواب ملا کہ کتاب آؤٹ آف پرنٹ ہے۔ کیا کوئی دوست مجھے اس سلسلے میں راہنمائی دے سکتے ہیں کہ یہ کتاب میں کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کے پاس موجود ہو تو بھی بتائیے مجھے اس کتاب کی بے حد ضرورت ہے

شکریہ
 
یہ اعلیٰ حضرت کون صاحب ہیں؟

محفل کے اعلیٰ حضرت تو نبیل بھائی ہیں اور میری معلومات کے مطابق انھوں نے ایسی کوئی کتاب نہیں لکھی۔
 
نایاب

لائبریرین
یہ اعلیٰ حضرت کون صاحب ہیں؟
محفل کے اعلیٰ حضرت تو نبیل بھائی ہیں اور میری معلومات کے مطابق انھوں نے ایسی کوئی کتاب نہیں لکھی۔

السلام علیکم
محترم ابن سعید جی
سدا خوش رہیں آمین
میرے ناقص علم کے مطابق یہ
" اعلیٰ حضرت " کی اصطلاح بطور خطاب
جناب امام احمد رضا خاں بریلوی صاحب کے لیے مشہور و معروف ہے ۔
نایاب
 
اوہ تو یہ ترکیب اصطلاحی معنیٰ بھی رکھتی ہے۔ میں‌تو اب تک اسے لغوی معنی میں استعمال کرتا آیا ہوں۔ اور کئی ہم جماعتوں کو "اور بھئی اعلی حضرت کیا حال ہیں؟" کہہ مخاطب کرتا رہا ہوں۔

کیا یہ کوئی برگذیدہ ہستی ہیں؟ اللہ مجھے معاف فرمائے اگر نادانستگی میں کوئی گستاخی سرزد ہوئی ہو۔ اور ہاں یہ بریلوی کا کیا معاملہ ہے؟ ایک شہر بریلی نام سے ہمارے صوبہ اتر پردیش ہند میں بھی ہے وہاں کے لوگ بھی بریلوی کہلاتے ہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
اسلام و علیکم برادران اسلام!

میں لاہور میں رہتا ہوں اور داتا دربار کے نزدیک واقع تمام دکانوں سے پتا کر چکا ہوں۔ یہی جواب ملا کہ کتاب آؤٹ آف پرنٹ ہے۔ کیا کوئی دوست مجھے اس سلسلے میں راہنمائی دے سکتے ہیں کہ یہ کتاب میں کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کے پاس موجود ہو تو بھی بتائیے مجھے اس کتاب کی بے حد ضرورت ہے

شکریہ

آپ اس فورم پر جائیں وہاں سے آپ کو شاید کتاب مل سکے۔ اگر نہ بھی مل سکی تو وہاں کے رضا صاحب آپ کی ضرور مدد کریں گے کیونکہ میرا خیال ہے وہ دھاگہ انہوں نے ہی شروع کیا تھا۔ بہرحال مجھے حیرت ہے کہ آپ سائینسدان ہو کر بھی ایسی کتاب کی تلاش میں ہیں۔ بہرحال یہ رہا فورم کا ربط
http://www.faizeraza.net/forum
 
نایاب

لائبریرین
اوہ تو یہ ترکیب اصطلاحی معنیٰ بھی رکھتی ہے۔ میں‌تو اب تک اسے لغوی معنی میں استعمال کرتا آیا ہوں۔ اور کئی ہم جماعتوں کو "اور بھئی اعلی حضرت کیا حال ہیں؟" کہہ مخاطب کرتا رہا ہوں۔

کیا یہ کوئی برگذیدہ ہستی ہیں؟ اللہ مجھے معاف فرمائے اگر نادانستگی میں کوئی گستاخی سرزد ہوئی ہو۔ اور ہاں یہ بریلوی کا کیا معاملہ ہے؟ ایک شہر بریلی نام سے ہمارے صوبہ اتر پردیش ہند میں بھی ہے وہاں کے لوگ بھی بریلوی کہلاتے ہیں۔

السلام علیکم
محترم ابن سعید جی
سدا خوش رہیں آمین
اللہ تعالی ہم سب کی خطاؤں غلطیوں اور گستاخیوں کو معاف فرمائے آمین
آپ جیسی صاحب علم و ادب ہستی اگر " دیوبند " اور " رائے بریلی " سے منسوب
" دیوبندی " اور " بریلوی " مکتبہ فکر سے لاعلم ہے ۔ تو
مجھ جیسی ناقص العلم ہستی تو جاہل ہی ٹھہرے گی ۔
کوئی صاحب علم ہی اس پر روشنی ڈال سکتے ہیں ۔
نایاب
 
برادرم نایاب چراغ تلے اندھیرا والا محاورہ تو عام ہے۔ اور کوئی عجب نہیں جو یہ گوشہ میری معلومات کے دائرے سے خارج رہا ہو۔ آخر کو میری ترجیحات مسلکی کم تکنیکی زیادہ ہیں۔

ابھی ابھی گوگل کیا تو کئی سارے راز افشاء ہوئے اور کچھ سنے سنائے قصے بھی آپس میں مربوط ہوئے۔

بارک اللہ۔

والسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top