زرداری صاحب سے تین کروڑ ڈالر کمائیے

محسن حجازی

محفلین
اسلام آباد(رپورٹ:حامد میر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چيرمین آصف علی زرداری نے اپنے خلاف مقدمہ خارج ہونے پر اپنے ناقدین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ثابت کردکھائیں کہ سوئس اکاوٴنٹس میں ان کے 60 ملین ڈالر موجود ہیں ۔انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ جو کوئی یہ ثابت کر دے کہ انہیں 60 ملین ڈالر واپس ملے ہیں وہ اس میں سے 30 ملین (3 کروڑ ) ڈالراسے دیدیں گے
مزید پڑھئے

اس میں کچھ یوں ہے کہ ہم ثابت تو کر ہی دیں یہ چھے کروڑ ڈالر لیکن اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ زرداری صاحب اپنے تین کروڑ ڈالر دینے والے وعدے سے پھر نہیں جائیں گے؟

مزید زرداری صاحب فرماتے ہیں کہ:
انہوں نے کہا کہ گندی دولت رکھنے والے بہت سے سیاستدان مجھ سے زیادہ امیر ہیں۔ان میں سے کچھ جنرلوں کی اولادیں ہیں لیکن ان سے کوئی نہیں پوچھتاکہ انہوں نے دولت کہاں سے حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق تجارت پیشہ خاندان سے ہے اورمیں بہت زیادہ امیر نہیں ہوں مگر بہرحال خوشحال ہوں،

گویا گندی دولت رکھنے کے باوجود زرداری صاحب امیر نہیں خوشحال ہیں۔ یہ میرے نہیں زرداری صاحب کے الفاظ ہیں۔

اس بارے میں یہ رہا ایکس سروس مین سوسائٹی کا موقف

اس بارے میں ڈاکٹر صفدر محمود نے بھی بہت خوب لکھا ہے۔

اسی بارے میں جمیل الدین عالی نے بھی لکھا ہے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئس حکومت نے ان گمنام اکاؤنٹس کی رقم حال ہی میں حکومت پاکستان کے حوالے کرنا چاہی جسے لینے سے حکومت وقت نے انکار کر دیا ظاہر ہے حکومت چاہتی ہے کہ حق بہ حق دار۔۔۔
مزید برآں سوئس عدالت کے جج نے بھی حکومت پاکستان کی طرف سے مقدمہ واپس لیے جانے پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی روپوں میں یہ رقم کوئی پانچ ارب روپے کے لگ بھگ جا پڑتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
زرداری صاحب چیر مین پیپلز پارٹی بننے سے پہلے پاکستان کے دوسرے امیر ترین آدمی تھے،،،،،
اب شاید پہلے نمبر پر آنے کا امکان ہے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
زرداری صاحب چیر مین پیپلز پارٹی بننے سے پہلے پاکستان کے دوسرے امیر ترین آدمی تھے،،،،،
اب شاید پہلے نمبر پر آنے کا امکان ہے۔

ایک ای میل کے زریعے درج زیل معلومات حاصل ہوئی زرداری صاحب کے اثاثہ جات کی اب معلوم نہیں کہ یہاں شئر کرنا جائز ہے یا ناجائز ۔ ۔ ۔ کہ معلومات کے مصدقہ ہونے کا ہمیں علم نہیں ؟

2 - Asif Ali Zardari Pakistan

Ranking: 2 Worth: £900m ($1.8billion) Industry: Politics

Asif Zardari dubbed 'Mr 10%' an unknown happy-go-lucky son of a small-time businessman who struck gold by marrying one of the worlds most glamorous women Former Prime Minister of Pakistan Benzair Bhutto. Taking advantage of his wife's authority he is known to have taken kickbacks from many deals inside and outside of Pakistan. The most famous was a $4 billion deal to buy 32 Mirage jets from the French company Dassault. Documents, which include letters from Dassault executives, indicate an agreement was reached to pay a 5% 'remuneration' - about $200m - to Marleton Business, a BVI company controlled by Zardari. Besides these many more kickback deals were taken with companies such as ARY Gold, Société Général de Surveillance (SGS), Cotecna, and ZPC Ursus, a Polish tractor company.

Zardari assets holding amount into hundreds of millions of dollars easily, Having 8 prime properties in the UK, of which once is the famous Rockwood Estate 365 acres in Surrey, worth £4.35m has now been sold and money sent back to the Govt. of Pakistan. Also 14 multi-million dollar mansions in the USA, including owning Holiday Inn hotel Houston, Texas Owned by 'Mr 10%' and Iqbal Memon and Sadar-ud-Din Hashwani.

They (Zardari and B.Bhutto) also have huge business ventures in the Middle East running into hundreds of millions if not billion mark. Mr Zardari also has huge stakes in sugar mills all over Pakistan,which include: Sakrand Sugar Mills, Nawabshah, Ansari Sugar Mills, Hyderabad, Mirza Sugar Mills, Badin, Pangrio Sugar Mills, Thatta and Bachani Sugar Mills, Sanghar.​
 

خرم

محفلین
تو کیا ہوا؟ سب ہی تو ناجائز دولت کماتے ہیں پاکستان میں۔ زرداری نے حصہ بقدر جثہ کے اصول پر زیادہ سمیٹ لی تو کیا بُری بات؟ عوام کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ زرداری پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں اور وہ ان کا سچا اور کھرا لیڈر ہے۔ ویسے بھی ان کے خلاف کبھی بھی کچھ ثابت نہیں ہوسکا اور نہ شائد ہو سکے گا۔ وجہ آپ جانتے ہی ہیں۔ تو اس وقت زرداری کی تجوری کی فکر چھوڑیں اور اپنی اپنی تجوری کی فکر کریں کہ شائد اگلے ہفتہ سے سانس لینے کا بھی جرمانہ ادا کرنا پڑے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور پھر ان کے سُسر چیف مارشل لاء ایڈمینسٹریٹر رہے، صدر رہے، وزیر اعظم رہے، ان کی شریک حیات دو دفعہ وزیر اعظم رہیں، خود سینیٹر ہیں، اپنا سینما ہے، پیٹرول پمپ ہیں، تو اتنی دولت کوئی زیادہ تو نہیں۔
 

arifkarim

معطل
اور پھر ان کے سُسر چیف مارشل لاء ایڈمینسٹریٹر رہے، صدر رہے، وزیر اعظم رہے، ان کی شریک حیات دو دفعہ وزیر اعظم رہیں، خود سینیٹر ہیں، اپنا سینما ہے، پیٹرول پمپ ہیں، تو اتنی دولت کوئی زیادہ تو نہیں۔

لیکن اگر ملکی اثاثوں سے حاصل کی گئی ہو تو بہت زیادہ ہے!
 

خرم

محفلین
ویسے حق حلال کی کمانے والے پاکستان میں ہیں‌کتنے؟ کسی کے پاس اس سوال کا جواب ہے؟ آجکل کونسے نمبر پر جا رہے ہیں ہم کرپشن میں؟
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی اب بھی ایسے لوگ ہیں جو حق حلال کی ہی کھاتے ہیں اور شاید انہی کے صدقے پاکستان قائم و دائم ہے۔
 

خرم

محفلین
یقیناً ایسے لوگ ہیں شمشاد بھائی لیکن کتنے؟ پندرہ کروڑ کے ملک میں اگر بیس ہزار حلال کی کھاتے ہیں تو کیا آپ اس سے ایک غریب پرور معاشرہ کا خطاب دے سکتے ہیں یا اس کی توقع بھی رکھ سکتے ہیں؟
 
ایک Sms ملاحظہ ہو!
پاکستان پوسٹ والوں نے آصف زرداری کی تصویر والے ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ عوام پریشان ہے کہ ڈاک ٹکٹ پر تھوک کس طرف لگانا ہے؟
 
ایک Sms ملاحظہ ہو!
پاکستان پوسٹ والوں نے آصف زرداری کی تصویر والے ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ عوام پریشان ہے کہ ڈاک ٹکٹ پر تھوک کس طرف لگانا ہے؟
ان سے جواب میں‌کہہ دیں کہ اب اپنے منہ پر لگالیں کیوں کہ 6 ستمبر کے بعد آصف نے اپ سب کو تھوک لگا ہی دینا ہے۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے آپ مانے تو۔

میں تو کب سے کہہ رہا ہوں کہ یہ ہمارے ہی گناہوں کی سزا ہے جو بھگت رہے ہیں۔ کبھی مشرف کی شکل میں تو کبھی پی پی پی کی شکل میں۔ اب ایک اور سزا سر پر آئی کھڑی ہے زرداری کی شکل میں۔
 
چند مزید Sms
(انتساب: زرداری کے نام)


قوم نے چنا ہے ایک صدر زرداری
اس کی ہے بہت بڑی ذمہ داری
پر تم نہ رکھنا اس سے کوئی توقع
کیونکہ اب اس کی ہے قوم کو لوٹنے کی باری

:):):):)

میں شہرت کا طالب نہیں
میں پروٹوکول کا طالب نہیں
میں عالیشان بنگلے کا طالب نہیں
میں پیسہ جمع کرنے کا طالب نہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس مجھے صدر پاکستان بنا دو!۔۔۔۔۔۔۔باقی کام میں خود کر لوں گا!;-)

:):):):):)

کچھ دن پہلے تک میں اپنے موبائل پر الارم لگا کر سوتا تھا تاکہ صبح نماز کے لئے اُٹھ سکوں۔ لیکن جب سے زرداری نے صدارت کے لئے خود کو نامزد کیا ہے، لائٹ (بجلی) نہ ہونے کی وجہ سے میں اذان سے پہلے ہی اُٹھ جاتا ہوں۔


فرق تو پڑتا ہے!
جیو زرداری!!!۔۔۔۔۔ہر پل جیو!!!

:):):):):):)

زرداری کا نیا سلوگن!!!​
جیت کے جیو نہ ہار کے جیو!​
یہ پاکستانی ہیں، انھیں لوٹ کے جیو!!!

:):):):):):)

 
Top