مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

تیشہ

محفلین
عمیرہ نے کہا:
معزز ممبران السلام علیکم،
کئی بار سوچا کہ اپنا اکاؤنٹ بنا لوں مگر ہمیشہ یہی سوچ کہ رک گئی کہ شاید فورم کو وقت نہ دے سکوں۔۔۔۔لیکن قسمت میں لکھا تھا سو بھائی کی سالگرہ بہانہ بنی :)
پیارے ویر بیسویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو!!!
اللہ تعالٰی لمبی زندگی عطا فرمائے۔آمین!

:p اچھی بات ہے سالگرہ کے موقعے پر بچے بھی نکل نکل کے سامنے آنے لگے ہیں محفل میں ۔،
ویلکم ، :)
 
شمشاد

لائبریرین
سب سے پہلے تو مبارک اور بہت بہت مبارک
اور رضوان صحیح بات یہی ہے کہ جو والدین اپنی اولاد کے لیے محسوس کرتے ہیں وہ بچے تب تک نہیں سمجھ سکتے جب تک کہ وہ خود اس مقام پر نہیں پہنچ جاتے۔
اور اب عمیرہ اور عمیر کو بھی بہت بہت خوش آمدید

اور رضوان ماورا کا تو آپ کو پتہ ہی ہے، صرف صفر ہی تو چھوڑا ہے اس کے ننھنے منے دماغ نے، سوچا ہو گا کہ صفر کی حقیقت کیا ہے حالانکہ اس کو نہیں پتہ کہ صفر کی بائیں طرف کچھ حقیقت نہیں ہوتی، دائیں طرف تو یہ بہت مضبوط ہوتا ہے۔

عمیرہ اور عمیر آپ بھی اپنی اس آنٹی کا برا نہیں ماننا یہ ایسی ہی ہے :wink: ویسے دل کی بہت اچھی ہے۔
 
Zubair

محفلین
بہت بہت شکریہ آپ سب لوگوں کا۔
jinhoun ne is topic main maire liye likha.mujhey ehsaas bhi nahien tha keh aj birthday hai laiken yeh sab messeges perhne ke bad buht kushi mehsoss ho rahi hai keh is forum main itne caring log aatey hain.thnx to Nabil,Qiasarani,mawara,ijaz akhter sahib,farzana sahiba,zakariya,bajo sahiba, shamshad ,Umaira and Umair,
Special thnx to my father jin ki wajah se aj main is forum main aaya. or ap sab logoun se aik tarhan se milne ka itefaq hoa. buht buht Shukria.
 
تیشہ

محفلین
Zubair نے کہا:

بھئی ہمارے تو بارہ بج گئے کیا خیال ہے آپکو فون پر نہ میں وش دوں سب کی طرف سے ؟ کیا خیال ہے ؟ :)
اب کوئی تو ہو جو اپنے اس وقت بھی وش کریں ،
اپنا ہی مزہ ہے ، ایسے وش کا ، :p
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی زبیر بیٹے کی سالگرہ پر آپ نے اس محفل کو تین عدد اچھے اراکین کا تحفہ تو دیا۔ لیکن اب آپ سے بات کرتے ہوئے خاصا محتاط رہنا پڑے گا کہ بچے بھی دائیں بائیں موجود ہوں گے۔
 
رضوان کیا بات ہے داد دوں گا بچوں کو ممبر بنانے کے لیے ایسا خوبصورت خیال سوچنے پر یعنی دھاگہ کھول کر بس اتنا کہہ دیا ہوگا کہ اپنے بھائی کو مبارکباد دے دو اتنی دنیا دے رہی ہے ، مرتے کیا نہ کرتے کے مصداق سب کو مبارکباد دینی ہی پڑی اور یوں ممبر بننے کے مشکل مرحلے کو بھی پار کرنا ہی پڑا۔

زبیر بہت بہت مبارک ہو اور یار صحیح والی مبارکباد میں‌تمہیں آکر بلکہ مل کر دوں گا، انشاءللہ اگلے ہفتے تمہارے پاس ہی ہوگا اور پھر میں دیکھتا ہوں کہ تم کیسے پوسٹ نہیں کرتے اردو ویب پر :lol:

ویسے موسم کیسا ہے آج کل ، سنا ہے بہار آئی ہوئی ہے۔
 
رضوان

محفلین
شمشاد نے کہا:
رضوان بھائی زبیر بیٹے کی سالگرہ پر آپ نے اس محفل کو تین عدد اچھے اراکین کا تحفہ تو دیا۔ لیکن اب آپ سے بات کرتے ہوئے خاصا محتاط رہنا پڑے گا کہ بچے بھی دائیں بائیں موجود ہوں گے۔
یہ دو بچے پہلے بھی دائیں بائیں موجود ہوتے تھے۔ بلکہ آبِ گم اور تاریخ کی تلاش کے لکھنے میں انہوں نے کافی مدد بھی کرائی۔ یہ مجھے اچھی طرح سے جانتے ہیں یہ اور بات ہے کہ انہوں نے مجھ سے کافی کچھ چھپایا ہوا ہے جیسا میں نے ان کے دادا سے چھپایا ہوا تھا :wink:
بہت بہت شکریہ محب اس محبت اور اپنائیت کا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
تمام نئے ممبران کو خوش آمدید۔ پیارے بچو اپنے چاچو اور ماموں‌سے ملو۔ میرا نام پتہ سب کچھ وقت کے ساتھ ساتھ پتہ چل جائے گا۔ ویسے کیا خیال ہے؟ ان بچوں کی آمد کی خوشی میں ایک آدھ شتونگڑہ نہ چھوڑا جائے؟
ج س م ف
بے بی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
رضوان نے کہا:
آخر اس نے آکر بھانڈا پھوڑ ہی دیا لیکن “ماوراء آنٹی“ میں پہلے ہی بندوبست کرچکا ہوں اور تمہارے پیغام کا اقتباس محفوظ ہو چکا :lol: اب پچھتائے کیا ہوت اب پیغام ایڈٹ کرنے سے کیا ہوگا؟
ہاں کوئی بات نہیں۔ شمشاد بھائی کی بات سے تسلی ہو گئی کہ صفر کی کیا اہمیت ہے۔ اور ویسے بھی میں زبیر سے تھوڑی سی بڑی ہوں۔ اس لیے آنٹی کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ویسے پہلے ہی مجھے سارے دادی اماں کہتے ہیں۔ جب میں سب کو بیٹے کہہ کر بلاتی ہوں۔ :?
:lol:
 
ماوراء

محفلین
Zubair نے کہا:
بہت بہت شکریہ آپ سب لوگوں کا۔
jinhoun ne is topic main maire liye likha.mujhey ehsaas bhi nahien tha keh aj birthday hai laiken yeh sab messeges perhne ke bad buht kushi mehsoss ho rahi hai keh is forum main itne caring log aatey hain.thnx to Nabil,Qiasarani,mawara,ijaz akhter sahib,farzana sahiba,zakariya,bajo sahiba, shamshad ,Umaira and Umair,
Special thnx to my father jin ki wajah se aj main is forum main aaya. or ap sab logoun se aik tarhan se milne ka itefaq hoa. buht buht Shukria.

عمیرہ کے آنے کے بعد مجھے یقین ہو گیا تھا کہ زبیر بھی آ جائیں گے۔ لیکن مجھے ڈر تھا کہیں مجھے انٹی کہہ کر ہی نہ بلا لیں۔ لیکن شکر ہے کچھ نہیں کہا۔ :D
خیر زبیر محفل پر آپ کو خوش آمدید۔ ویسے کیا باقاعدہ آنے کا پرگرام ہے یا صرف وشز کا ہی تھینکس کرنے آئے تھے؟
 
تیشہ

محفلین
رضوان نے کہا:
23 تاریخ کو میرے بیٹے زبیر کی سالگرہ ہے۔ یہ دوسری سالگرہ وہ ہم سب گھر والوں سے دور منا رہا ہے۔
میری جانب سے اسکی امی، عمیر عمیرہ، منیزہ کی جانب سے بہت بہت مبارک خدا تمہیں خوشیاں اور کامرانیاں دے، زندگی میں کامیابیاں تمہارے قدم چومیں۔ جون میں جب تم آؤ گے تو دھوم دھام سے تقریب منائیں گے۔ جانے کتنے منصوبے بنا رکھے ہیں، خدا تمہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اب مزید لکھنے کی تاب نہیں :birthday: :congrats:

لیں ہم نے اک ہی وقت ، میں دونوں سالگرہ ‘ بھگتا
دی ہیں ، جب ہم نے اپنی پارٹی ختم کی تب ہی زبیر کو فون کرکے سالگرہ مبارک دے ڈالی ، :p ہم نے سوچا بچے کے امی ، ابو یہاں ہیں نیہں تو یہ فرض ہم نبھائے دیتے ہیں ، اور
زبیر سے کچھ دیر پہلے فون پر بات ہوئی اور ہم نے باری باری برتھ ڈے وش کیا ،
:)
 
رضوان

محفلین
یہ ہوئی نہ بات :great: زبیر کی امی ابو کی طرف سے آپ کا خصوصی ترین شکریہ۔ جیتی رہیں اور سدا دل جیتتی رہیں
:best:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زبیر آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو ،

رضوان صاحب

آپ نے بے حد منفرد اور خوبصورت انداز سے اس سالگرہ کو یادگار بنایا ہے ، آپ اور سب فیملی کو زبیر کی سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد ۔
 
رضوان

محفلین
بہت بہت شکریہ سیدہ شگفتہ اس سراہنے کا۔ لیکن صحیح معنوں میں تو اس کا سہرا سب ساتھیوں کے سر ہے۔ شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
پچھلے برس 23 مئی 2006 کو رضوان بھائی نے اپنے بیٹے زبیر رضوان کی سالگرہ کی اطلاع بڑے منفرد انداز میں دی تھی۔

آج 23 مئی 2007 کو میں اس کی تجدید کرتے ہوئے اہل محفل کی طرف سے زبیر کو اس کی سالگرہ کی بہت بہت مبارک پیش کرتا ہوں۔

اب تو رضوان بھائی ضرور آئیں گے ہمارے ساتھ ہمارے بھتیجے کی سالگرہ منانے اور ساتھ میں کیک تو ضرور لائیں گے۔
:wink: :wink: :wink: :wink: :wink:
 
تیشہ

محفلین
کیا بات ہے ۔ :lol: آپکو یاد رہا بہت خوب ۔ ۔ کل اقراہ کی اور زبیر دونوں کی سالگرہ ہے ۔ پیچھلے سال جیسے ۔
 
پاکستانی

محفلین
زبیر میری طرف سے آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد، دودھوں نہاؤ، پوتوں پھلو

محفل کے نئے ممبران کو خوش آمدید

رضوان بھائی آپ کو دلی مبارک باد، اللہ آپ کی دنیا سلامت اور آباد رکھے ۔۔۔ آمین
 
پاکستانی

محفلین
باجو! آپ کو بھی اقراء کی سالگرہ پر بہت بہت مبارک باد، اللہ اسے لمبی زندگی دے اور خوش و خرم رکھے ۔۔۔ آمین

ویسے کتنی سال کی ہے اقراء
 
Top