تبسم زباں کرتی ہے دل کی ترجمانی دیکھتے جاؤ! ۔ صوفی تبسم

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 22, 2017

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,826
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    زباں کرتی ہے دل کی ترجمانی دیکھتے جاؤ!
    پکار اٹھی ہے میری بے زبانی دیکھتے جاؤ!

    کہاں جاتے ہو، الفت کا فسانہ چھیڑ کر ٹھہرو!
    پہنچتی ہے کہاں اب یہ کہانی دیکھتے جاؤ!

    تری ظالم محبت نے جسے بدنام کر ڈالا
    اُسی مظلوم کی رسوا جوانی دیکھتے جاؤ!

    سناتا ہے کوئی محرومیوں کی داستاں سُن لو!
    اجڑتی ہے کسی کی زندگانی، دیکھتے جاؤ!

    وہ جس کی دل نشیں نظروں میں دیکھی تھی ہنسی تم نے
    اسی کے آنسوؤں کی خوں فشانی، دیکھتے جاؤ

    (صوفی تبسّم)

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر