ذوق زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو ۔ ذوق

مدیحہ گیلانی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 24, 2012

ٹیگ:
  1. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    عزیزو! اس کو نہ گھڑیال کی صدا سمجھو ​
    یہ عمرِ رفتہ کی اپنی صدائے پا سمجھو ​
    بجا کہے جسے عالم اسے بجا سمجھو
    زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو
    نہ سمجھو دشتِ شفا خانۂ جنوں ہے یہ ​
    جو خاک سی بھی پڑے پھانکنی، دوا سمجھو ​
    سمجھ تو کور سوادوں کو ہو جو علم نہ ہو ​
    اگر سمجھ بھی نہ ہو کورِ بے عصا سمجھو ​
    پڑے کتاب کے قصوں میں کیا کرو دل صاف ​
    صفا ہو دل تو بہ از روضۃ الصّفا سمجھو ​
    ہنسے جو وہ مرے رونے پہ تو صفِ مژگاں! ​
    نہ سمجھو تم اسے دیوار، قہقہا سمجھو ​
    نفَس کی آمد و شد ہے نمازِ اہلِ حیات ​
    جو یہ قضا ہو تو اے غافلو! قضا سمجھو ​
    تمہاری راہ میں ملتے ہیں خاک میں لاکھوں ​
    اس آرزو میں کہ تم اپنا خاکِ پا سمجھو ​
    دعائیں دیتے ہیں ہم دل سے تیغِ قاتل کو ​
    لبِ جراحتِ دل کو لبِ دعا سمجھو ​
    بہا دیا مرا خوں اس نے اپنے کوچے میں ​
    اسی کو یارو دیَت سمجھو، خوں بہا سمجھو ​
    سمجھ ہے اور تمہاری، کہوں میں تم سے کیا ​
    تم اپنے دل میں خدا جانے سن کے کیا سمجھو ​
    تمہیں ہے نام سے کیا، کام مثلِ آئینہ ​
    جو روبرو ہو اسے صورت آشنا سمجھو ​
    زہے نصیب کہ ہنگامِ مشقِ تیرِ ستم ​
    ہمارے ڈھیر کو تم تودہ خاک کا سمجھو ​
    نہیں ہے کم زرِ خالص سے زردیِ رخسار ​
    تم اپنے عشق کو اے ذوقؔ کیمیا سمجھو ​
     
    • زبردست زبردست × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    واہ کیا خوبصورت غزل ہے ذوق کی۔۔۔
    اس کا محض ایک ضرب المثل شعر ہی سن رکھا تھا آج تک۔۔۔
    بجا کہے جسے عالم اسے بجا سمجھو​
    زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  3. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,651
    موڈ:
    Lurking
    واہ واہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,642
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تمہاری راہ میں مِلتے ہیں خاک میں لاکھوں
    اس آرزو میں، کہ تم اپنا خاکِ پا سمجھو
    کیا کہنے جی!
    گیلانی صاحبہ!​
    بہت سی داد، اس خُوب شیئرنگ پر​
    تشکّر !​
    بہت خوش رہیں​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. یوسف-2

    یوسف-2 محفلین

    مراسلے:
    4,043
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    عزیزو! اس کو نہ گھڑیال کی صدا سمجھو
    یہ عمرِ رفتہ کی اپنی صدائے پا سمجھو
    واہ واہ بہت خوب انتخابِ کلام
    شیئر کرنے کا شکریہ مدیحہ گیلانی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,934
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    لاجواب انتخاب۔ صرف اک ہی شعر سے واقف تھا میں۔ بہت عمدہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    ذوق رحمتہ اللہ علیہ کی خوبصورت غزل شیئر کرنے کے لیئے بیحد شکریہ مدیحہ گیلانی صاحبہ!
    اللہ رب العزت ذوق رحمتہ اللہ علیہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔آمین
    دعائیں دیتے ہیں ہم دل سے تیغِ قاتل کو
    لبِ جراحتِ دل کو لبِ دعا سمجھو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    نہیں ہے کم زرِ خالص سے زردیِ رخسار
    تم اپنے عشق کو اے ذوقؔ کیمیا سمجھو
    نہائت خوبصورت کلام کا انتخاب کیا ہے ۔۔۔داد قبول فرمائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    پسند فرمانے کا بہت شکریہ ...ہم نے بھی اس غزل کا ایک یہی شعر سن رکھا تھا یہ تو بھلا ہو ایک مہربان دوست کا کہ جس نے یہ مکمل غزل ہمیں ارسال کی ..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    شکریہ عینی!
     
  12. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    پسندیدگی کے لئے ممنون ہوں شاہ صاحب .
     
  13. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    شکریہ
     
  14. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    شکریہ مہ جبین اپی اپکا:)
     
  15. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    شکریہ جناب !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    کاشفی صاحب غزل کی پسندیدگی پر ممنون ہوں .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    بہت شکریہ محترم .
     
  18. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    واہ، بہت ہی عمدہ غزل ہے۔ ذوق کے کیا کہنے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,033
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ کیا اچھی غزل ہے۔ شکریہ گیلانی صاحبہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    پسندیدگی کے لئے ممنون ہیں بٹ صاحب !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر