زاویہ 1

شمشاد

لائبریرین
زاویہ

ماوراء نے کہا:
شمشاد بھائی۔۔۔۔لیجئے میں نے آج سارے ریکارڈ توڑ دیے۔۔ایک دن میں آج سارا چیپٹر مکمل کر لیا ہے۔ آج میرا چھٹی کا ساری دن یہیں ضائع ہو گیا۔ صرف آپ کی بات مانی ہے۔ :( :p امی سے خوب ڈانٹ پڑ رہی ہے۔ :oops:
اب آپ بھی میری بات مان لیجئے نا۔ اور زاویہ آ رہا آپ کی طرف بھی۔ :wink:

بہت اچھی بات ہے۔ اللہ کرئے امی کی ڈانٹ اور زیادہ

ویسے آج ایک باب “ تائی کریم بی بی اور الیگزنڈر فلیمنگ “ لکھ کر پوسٹ کر دیا ہے۔ دوسرا بھی ایک آدھ دن میں کرتا ہوں۔
 

ماوراء

محفلین
زبردست!! اللہ کرے آپ ایسے ہی جاری رکھیں۔۔۔میں تو آجکل مصروف ہو گئی ہوں۔ کچھ بھی نہیں کر رہی۔۔ :p
بلکہ میں سارے آپ کو ہی بھیجنے لگی ہوں۔ اور فریب کو بھی۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
جی کوئی ضرورت نہیں ہے اور بھیجنے کی، پہلے والا ختم ہو تو پھر دیکھوں گا۔

اور ذرا یہ تو پتہ چلے کہ کون سے مصروفیت ہو گئی ہے تمہیں؟ کیا کپڑوں پے گوٹہ کناری لگانا شروع کر دیا ہے؟
 

ماوراء

محفلین
میری بھی جب نیند ختم ہو گی تو میں بھی دیکھوں گی۔۔۔ :p

مصروف۔۔۔آپ کو کیا پتہ کہ دنیا میں گوٹہ کنارے کے علاوہ بھی بہت کام ہیں۔ :(
ویسے میں دیکھوں تو سہی کتنے باب رہ گئے ہیں۔۔ :roll:
 

ماوراء

محفلین
١۔ “بہروپ“
٢۔ بچوں کی نفسیات
٣۔ ناشکرا نسان
٤۔دیے سے دیا
٥۔بابا کی تعریف
٦۔صاحبانِ علم
٧۔محبوب کون ؟
٨۔اللہ کا نظام
٩۔اینڈریو
١٠۔انسانی عقل اور رضائے الٰہی
١١۔اللہ کا فضل
١٢۔انسان کو شرمندہ نہ کیا جائے
١٣۔شیئرنگ
١٤۔موت کی حقیقت
١٥۔دعا
١٦۔We don't live in present but in future and past
١٧۔تائی کریم بی بی اور الیگزنڈر فلیمنگ
١٨۔صبر، ڈسپلن اور آزادئ کشمیر

18 باب لکھے جا چکے ہیں۔ اور پانچ تو میں نے افتخار بھائی کو دیے ہوئے ہیں۔ اگر انھوں نے لکھ دیے تو۔۔ :p

اور فریب تو میرا بھائی ہے ہی بہت اچھا۔۔۔چپ کر کے کام کرتا جا رہا ہے۔۔۔
اور شمشاد بھائی تو سب سے اچھے ہیں۔۔۔باقی جو بچ گئے ہیں۔۔وہ سارے ہی لکھ ڈالیں گے۔۔۔ :p
 

ماوراء

محفلین
قسم کے حال سے یاد آیا۔۔۔
میں واقعی ہاتھ دیکھ کر قسمت کا حال بتاتی ہوں۔۔ویسے یہ بزنس والا آئیڈیا برا نہیں ہے۔ مجھے پہلے بھی کسی نے مشورہ دیا تھا۔ :p
 

ماوراء

محفلین
فریب، بہت خوب۔۔صرف آپ ہی ہو جو اتنی سنجیدگی سے کام کر رہے ہو۔۔ ورنہ شمشاد بھائی کے تو میں سو سو نخرے پہلے اٹھاتی ہوں۔۔ :p
اور افتخار بھائی کا تو کچھ پتہ ہی نہیں۔۔۔وہ باجو جب سے وہاں سے ہو کر آئیں ہیں۔۔ ان کو کچھ ہو گیا ہے۔۔ :p :oops:
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا جی ذرا یہ تو بتاؤ کہ میرے کیا کیا نخرے اٹھائے ہیں۔

ویسے مسکہ لگانا خوب جانتی ہو۔
 

ماوراء

محفلین
کوئی ایک نخرہ اٹھایا ہو تو بتاؤں نہ۔۔۔اتنے اٹھائے ہیں کہ اب یاد بھی نہیں رہے۔۔
اور مسکے۔۔۔۔۔کس کو لگائے ہیں۔۔ :? :wink:
 

فریب

محفلین
ویسے ماوراء جتنا ٹائم آپ مختلف جگہوں پر posts کرنے پر استعمال کرتی ہیں اس میں آپ کافی کچھ ٹائپ کر سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہی تو میں اس کو سمجھاتا ہوں لیکن کرئے گی وہی جو اس کا دل کرے گا، کسی کی مانے گی تھوڑا ہی۔
 

ماوراء

محفلین
سچی سے فریب میں بھی ایسا ہی سوچ رہی تھی۔ لیکن میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں نے کرنا وہ ہی ہوتا ہے جو میرا دل کر رہا ہوتا ہے۔ میں نے کبھی دماغ کو استعمال نہیں کیا۔(شاید ہے ہی نہیں اسی لیے :? ) روز سوچتی ہوں کہ آج ایک چیپٹر مکمل کر لوں گی۔ لیکن آج کل تو بالکل ہی کچھ کرنے کا دل نہیں کر رہا۔ :oops:
ویسے یہ زاویہ اتنا میرے دماغ میں سما گیا ہے۔ کہ رات کو خواب میں بھی میں سب میں زاویہ تقسیم کر رہی ہوتی ہوں۔۔lol :oops:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو پہلے سے ہی پتہ ہے کہ دماغ ہے ہی نہیں اور آج میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے، میں نے دو صفحے لکھے اور غلطی سے delete ہو گئے پھر میرا دل ہی نہیں کیا دوبارہ لکھنے کو۔

اب ہفتے کو پھر سے لکھنا شروع کروں گا۔
 

ماوراء

محفلین
2 صفحے ڈیلیٹ۔۔۔۔ :shock: اگر مجھ سے یہ کام ہو جائے تو میں لکھنا ہی چھوڑ دوں گی۔۔۔ :?

بس میرا بھی ویکنڈ آ رہا ہے۔۔میں بھی انشاءاللہ دو صفحے لکھ ہی لوں گی۔۔شکر ہے صبح جمعہ ہے۔۔۔۔
273_dua_1.gif
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
2 صفحے ڈیلیٹ۔۔۔۔ :shock: اگر مجھ سے یہ کام ہو جائے تو میں لکھنا ہی چھوڑ دوں گی۔۔۔ :?

بس میرا بھی ویکنڈ آ رہا ہے۔۔میں بھی انشاءاللہ دو صفحے لکھ ہی لوں گی۔۔شکر ہے صبح جمعہ ہے۔۔۔۔
273_dua_1.gif

اصل میں میرے پاس اردو لکھنے کا سوفٹ ویئر نہیں ہے، میں تو ڈائریکٹ ہی لکھتا ہوں۔ اگر میرے پاس کوئی سوفٹ ویئر ہو تو تھوڑا تھوڑا کر کے اس پر لکھ لوں اور پھر اکٹھا ہی پوسٹ کر دوں۔

خیر کام چل ہی رہا ہے۔
 
Top