ریڑھ کی ہڈی کا خم۔ ایکسر سائز کی جائے یا بیلٹ کا استعمال، یا پھر سرجری؟

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آج ایک دوست کے توسط سے گوجرانوالہ ہی کے ایک چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر صاحب کا علم ہوا۔ کافی زیرک ڈاکٹر معلوم پڑتے ہیں۔ ان کو بچے کا چیک اپ کروایا تو انہوں نے EDS ہی تشخیص کیا ہے۔ اور اس کا ٹائپArthrochalasia تو نہیں البتہ kyphoscoliotic بتایا ہے۔
علاج کے سلسلے میں انہوں نے بتایا ہے کہ اس کا کوئی specific علاج تو نہیں البتہ ہم سب سے پہلے اس کے خون اور کیلشیم کی کمی کا علاج کریں گے۔
اس کے لیے انہوں نے درج ذیل سیرپ اور ڈراپس تجویز کیے ہیں:
CALIX
SANGOBION
DROP-M

کمر کے لیے گھرکی ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر عامر عزیز صاحب کے پاس جانے اور کمر کے لیے ممکنہ صورت میں راڈز وغیرہ ڈلوانے کا مشورہ دیا ہے۔

ان کی اس بات سے میں فکرمند ہوا کہ "اس کا کوئی specificعلاج نہیں ہے۔"
اللہ تعالیٰ آسانی فرمائے۔ آمین
لاہور جلد ہی جانے کا ارادہ ہے۔ ان شاءاللہ
ظہیراحمدظہیر بھائی۔
آج اور کل کے دن بیٹے کے علاج کے نام ہوئے۔
لاہور گھرکی ہسپتال جاکر بچے کی کمر کا چیک اپ کروایا۔ سکولیوسس سیریس کے لیے سات مختلف انداز سے کمر کا تفصیلی ایکسرے ہوا۔ رپوٹ آنے پر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عبداللہ صاحب نے کہا کہ بچے کی کمر کے لیے پیٹی بنوائیں۔ بچے کی عمر چھ سال ہے، ہم اسے 10 سے 11 سال کی عمر تک دیکھیں گے۔ اگر پیٹی سے کمر میں بہتری آجاتی ہے تو بہتر، ورنہ آپریشن کیا جائے گا۔
پیٹی کے لیے سائز دیا۔ اور گھر کو روانہ ہوا۔ پرسوں تک انشاء اللہ پیٹی مل جائے گی۔
ہر چھ ماہ بعد معائنہ ہوگا۔
دعاؤں کی درخواست!

عبید بھائی ، اللہ کریم و رحیم و شافی و مسبب الا سباب سے دعا ہے کہ وہ عبید جونیئر کو مکمل صحتیابی سے نوازیں ۔ آپ کی اور اس معصوم کی تمام تکالیف اور پریشانیوں کو جلد از جلد دورد فرمائیں ۔ سرجن کا مشورہ صائب ہے ۔ چھ سال کی عمر میں اس طرح کی سرجری مناسب نہیں ۔ ہڈیوں کو ذرا میچور ہونے تک انتظار کرنا درست معلوم ہوتا ہے ۔
ای ڈی ایس چونکہ جینیاتی مرض ہے اس لئے اس کا جڑ سے علاج تو اس وقت تک دریافت اور دستیاب نہیں ہوسکا ہے ۔ لیکن ہڈیوں اور دیگر جسمانی اعضاء میں جو نقص پیدا ہوتے ہیں ان کا علاج فزیکل تھیراپی ، بریس اور سرجری وغیرہ ہی سے کیا جاتا ہے ۔ آپ اللہ کریم کی ذات رحیم پر بھروسہ رکھئے اور تجویز کردہ علاج جاری رکھئے ۔ بیماری اور شفا اس کے ہاتھ ہے ۔ اس سے مانگتے رہئے ۔
کوشش کیجئے کہ بچہ موٹاپے کا شکار نہ ہو ۔ مجھے علم نہیں کہ جو دوائیں انہوں نے تجویز کی ہیں ان میں کیا ہے ۔ کیلشیم اور آئرن وغیرہ قبیل کی لگتی ہیں ۔ یقینا مہنگی بھی ہوں گی ۔ اگر کیلشیم اور آئرن ہی ہے تو ان کے سستے متبادل خرید لیجئے ۔ اگر مشکل ہو تو مجھے ذاتی پیغام میں رابطہ کرلیجئے ۔

اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي. لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءٌ لَا يُغَادِرُ سَقَمَاً.

آمین یارب !
 
کیلشیم اور آئرن وغیرہ قبیل کی لگتی ہیں ۔ یقینا مہنگی بھی ہوں گی ۔ اگر کیلشیم اور آئرن ہی ہے تو ان کے سستے متبادل خرید لیجئے ۔ اگر مشکل ہو تو مجھے ذاتی پیغام میں رابطہ کرلیجئے ۔

اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي. لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءٌ لَا يُغَادِرُ سَقَمَاً.
بہت شکریہ ظہیر بھائی۔ اللہ آپ کو خوش رکھے اور بچے کو کامل شفا عطا فرمائے۔
دوائیں کیلشیم وغیرہ ہی کی ہیں۔ زیادہ مہنگی بھی نہیں ہیں اس لیے مجھے الحمد للّٰہ کوئی خاص مشکل پیش نہیں آتی۔
البتہ میں چاہ رہا ہوں کہ کسی مستند ڈاکٹر سے اس کے لیے اس کے لیے مقوی غذاؤں کا علم ہوجائے جس سےبچے کی گروتھ اچھی ہو تو میں اس کی خوراک کی ترتیب بنا دوں۔ فی الحال تو وہ"کانگڑی پہلوان" ہی یے۔
اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس سلسلے میں کچھ رہنمائی فرما دیں۔
فی الحال تو روز مرہ کی خوراک کے علاوہ روزانہ ایک دیسی انڈا اور روزانہ کچھ موسمی پھل دے رہا ہوں۔

ایک بات اور۔ بہت سے لوگ مختلف قسم کے "تیل" مالش کے لیے بتاتے ہیں۔ کیا اس سے بھی کچھ تقویت آتی ہے؟
 
اس مرض میں تیل کی مالش بے فائدہ لیکن بے ضرر ہے ۔ ویسے سر میں تیل کی مالش کرانے سےمزا بڑا آتا ہے ۔ :D:D:D
خوارک کے بارے میں کوئی خاص اصول نہیں ۔ ہر چیز کھائیں ۔ بس صاف ستھری اور متوازن خوارک ہو ۔
بچے کو وہ تمام مسنون دعائیں ترجمے کے ساتھ یاد کرادیں جو مریض اور مرض سے متعلق ہیں اور اسے کہیں کہ وہ صدقِ دل سےاللہ کریم سے دعا مانگتا رہے۔ بے شک شفا اسی کے ہاتھ میں ہے ۔
 
م حمزہ

محفلین
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کے لختِ جگر کو جلد سے جلد شفا یاب کرے۔ اور آپ کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔
 
Top