ریپوٹیشن کے پوائنٹس

محمد وارث

لائبریرین
بھئی مغل صاحب! کہاں ہے کل کی ملاقات کا احوال؟ بار بار سرسری سا ذکر ہوئے جارہا ہے جو ہمیں تشنگی کا اشد احساس دلارہا ہے۔ :)

عمار اصل ملاقات تو فاتح صاحب اور مغل صاحب کی ہوئی ہے جبکہ میری اور فاتح صاحب کی اتفاق سے اسی وقت فون پر بات ہو گئی!

ہماری بات چیت میں کوئی خاص بات نہیں تھی اور نہ ہوتی ہے، دراصل فاتح صاحب کی اور میری بات چیت مہینوں کے بعد ہوتی ہے، اس بار کوئی چار پانچ ماہ بعد بات ہوئی تو بس ہمیشہ کی طرح بہت اچھا لگا مجھے اور (شاید) فاتح صاحب کو بھی۔ :)
 
فاتح

بین القوسین پر احتجاجاً دو ثانیوں‌کی خاموشی
:surprise:
 
مغل صاحب، آپ کے دوست شاید نیٹورک سپورٹ سے تعلق رکھتے ہوں۔ ان لوگوں کی ہی طبیعیت میں کچھ شاعرانہ پن پایا جاتا ہے۔ :)

نیٹورک سپورٹ سے آپ کی کیا مراد ہے

گھر گھر جا کر نیٹورک کنشن درست کرنے والے :grin:
یا ٹیلی فون پر کھردری اور سریلی آوازوں والے کلائنٹ سے مغز ماری کرنے والے :grin:
یا سوشل نیٹورک والے۔ :grin:

ویسے میرا بھی تجزیہ یہی ہے کہ سافٹوئیر انجینئر تک بند تو ہو سکتا ہے پر شاعر نہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

ابن سعید، ہر بڑے سوفٹویر ہاؤس اور ہر آئی ٹی انفراسٹرکچر کی سپورٹ‌ کےلیے عام طور پر پوری ٹیم موجود ہوتی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اوہ۔۔
میں بھول گیا تھا کہ آپ خود سوفٹویر انجینیر ہیں۔
معذرت چاہتا ہوں، آج تک بندیاں کر کر کے کچھ ذہن کند ہو گیا ہے۔ :(
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ فاتح۔ آپ ہی نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ کسی پروگرام کا کوڈ بھی ایک خوبصورت غزل طرح ہوتا ہے، بس ہمیں بھی اسی قبیل کا شاعر سمجھیے۔ :) اس شاعری میں سرقہ بھی کھلے عام چلتا ہے۔ :)
bbpress والے کہتے ہیں :
Code is Poetry.

باسم صاحب، بی بی پریس کی مثال بھی خوب دی آپ نے۔ شکریہ!
مگر نبیل صاحب شاید اپنے اس مراسلے کے جواب میں خاکسار کے اس مراسلے کا ذکر کر ہے تھے۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
3 سال پرانا دھاگہ:eek:

اسے دیکھ کر تو مجھے اپنا وہ دھاگہ۔
محفل کی شہریت اور شہرت یاد آگیا:rolleyes:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
مغل صاحب، آپ نے ان دو شعرا کا قصہ سنا ہوگا جس میں ایک شاعر حضرت نے دوسرے شاعر سے کہا کہ میاں آپ یہ کیا روانی سے شعر پہ شعر کہے جاتے ہیں، ہم تو گھنٹوں اضطراب میں مبتلا رہتے ہیں، کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور اس کرب کی کیفیت کے بعد ہم پر شعر توارد ہوتا ہے۔ یہ سن کر دوسرے شاعر نے کہا کہ حضرت آپ شعر کہتے نہیں شعر جنتے ہیں۔ :grin:
بس جناب اس کرب سے گزرنے کی ہمت ہر ایک میں نہیں ہوتی۔ ایں سعادت بزور بازو نیست۔ :)
ہا ہا ہا۔ ۔ ۔ ۔ اس میں ہمارے ایک دوست شاعر کا قول زریں بھی شامل کرلیں:
شعر کہنے اور شعر جننے والوں کے علاوہ تیسری قسم بھی ہوتی ہے جو "شعرکرتے" ہیں:grin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ محمود۔ لگتا ہے کہ آج کل کافی خوشگوار موڈ میں ہیں۔ اللہ تعالی آپ کو یونہی خوش اور ہنستا رکھے۔ آمین۔
 
Top