ریاست سوات (1914-1969) کا پہلا دور تصاویر کے آئنے میں

عمر سیف

محفلین
سوات کے بارے میری معلومات صفر تھی ۔۔
اتنا معلوم تھا کہ جیہ سوات سے ہیں اور ان کے توسط سے سوات کے بارے جان کر اچھا لگ رہا ہے ۔۔
بادشاہ سلامت نہایت نفیس اور سادہ آدمی معلوم ہوتے ہیں اور ایک دو تصاویر میں لاٹھی کے سہارے فوج کی کمان سنبھالے کسی جوان سے کم معلوم نہیں ہوتے ۔۔
آزادی کشمیر میں میرے پردادا مولانا فضل الہی وزیرآبادی نے بھی حصہ لیا تھا ۔۔
 
تلمیذ

لائبریرین
ناسٹیلجک پکچرز۔
صرف ایک صدی پیشتر کے لوگ کتنے سادہ اور puritan تھے، آج کل کے ماحول پر نظر ڈالیں تو زمین آسمان کا فرق محسوس ہوتا ہے۔
شراکت کا شکریہ، جویریہ جی۔
(گذشتہ ہفتے ہی میری نواسی کا نام 'جویریہ' رکھا گیا ہے۔)
 
منصور مکرم

محفلین
ریاست سوات ایک تعارف

1857 سے لے کر 1914 تک سوات میں کوئی حکومت نہیں تھی۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والی بات تھی۔ تنگ آ کر اہل سوات نے سید عبد الجبار شاہ کو ستھانہ سے بلا کر اپنا حکمران مقرر کیا مگر وہ سواتیوں کو سدھا نہ سکے اور 1916 میں بوریا بستر باندھ کر سوات سے کوچ کر گئے۔

1917 میں بالآخر میانگل عبد الودود جو سوات کےعالم اور صوفی بزرگ سیدو بابا کے پوتے تھے کو سوات کا حکمران مقرر کیا گیا اور ان کو بادشاہ صاحب کا خطاب دیا گیا۔ انہوں نے ریاست سوات کو مستحکم کیا، برطانیہ نے بھی ان کو والی کا خطاب دے کر 1926 میں ریاست سوات کا باقاعدہ حکمران تسلیم کر دیا۔

بادشاہ صاحب نے 1949 تک سوات پر حکومت کی اور ولی عہد عبدالحق جہانزیب کو کاروبار سلطنت سونپ کر علم دین حاصل کرنے میں مشغول ہو گئے ۔ انہوں نے میں وفات پائی۔

اس دور کے چند تصاویر ملے ہیں ۔ وہ آپ کے ساتھ شریک کر رہی ہوں۔ یہ 20 تصاویر ہیں۔ براہ کرم تبصرے کے لئے 20 تصاویر اپلوڈ کونے کا انتظار کریں

جیہ
اپنی ہی لڑی میں خود کو ٹیگ کیا ہے
ہے نا حیرت کی بات
 
ریاست سوات ایک تعارف

1857 سے لے کر 1914 تک سوات میں کوئی حکومت نہیں تھی۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والی بات تھی۔ تنگ آ کر اہل سوات نے سید عبد الجبار شاہ کو ستھانہ سے بلا کر اپنا حکمران مقرر کیا مگر وہ سواتیوں کو سدھا نہ سکے اور 1916 میں بوریا بستر باندھ کر سوات سے کوچ کر گئے۔

جیہ

ستھانہ اور ستھانے کے سید عبدالجبار شاہ کا تذکرہ ابا جان کی سوانح ’’ فسانہٗ آزاد‘‘ میں پڑھیے۔
 
فلک شیر

محفلین
سوات کے بارے میری معلومات صفر تھی ۔۔
اتنا معلوم تھا کہ جیہ سوات سے ہیں اور ان کے توسط سے سوات کے بارے جان کر اچھا لگ رہا ہے ۔۔
بادشاہ سلامت نہایت نفیس اور سادہ آدمی معلوم ہوتے ہیں اور ایک دو تصاویر میں لاٹھی کے سہارے فوج کی کمان سنبھالے کسی جوان سے کم معلوم نہیں ہوتے ۔۔
آزادی کشمیر میں میرے پردادا مولانا فضل الہی وزیرآبادی نے بھی حصہ لیا تھا ۔۔
reallly????
 
جیہ

لائبریرین
ناسٹیلجک پکچرز۔
صرف ایک صدی پیشتر کے لوگ کتنے سادہ اور puritan تھے، آج کل کے ماحول پر نظر ڈالیں تو زمین آسمان کا فرق محسوس ہوتا ہے۔
شراکت کا شکریہ، جویریہ جی۔
(گذشتہ ہفتے ہی میری نواسی کا نام 'جویریہ' رکھا گیا ہے۔)
شکریہ استاد محترم

نیک خواہشات اور دعائیں نو مولود جویریہ کے لئے۔
استاد محترم اکثر لوگ جویریہ نام غلط بولتے ہیں جیم پر زبر کے ساتھ۔ اصل تلفظ جُوَیرِیہ ہے جیم پر پیش کے ساتھ
 
جیہ

لائبریرین
ستھانہ اور ستھانے کے سید عبدالجبار شاہ کا تذکرہ ابا جان کی سوانح ’’ فسانہٗ آزاد‘‘ میں پڑھیے۔
تشکر۔
سید عبدالجبار شاہ ایک قابل آدمی تھے مگر افسوس سوات میں انہیں ٹکھنے نہیں دیا گیا اور قادیانی ہونے کا الزام لگا کر یہاں سے نکالا گیا۔ انہوں نے بعد میں ایک بہترین تاریخ بھی لکھی پخٹونوں کی۔ ان کا گاؤں ستھانہ اب تربیلہ ڈیم میں غرقاب ہے
 
تلمیذ

لائبریرین
شکریہ استاد محترم

نیک خواہشات اور دعائیں نو مولود جویریہ کے لئے۔
استاد محترم اکثر لوگ جویریہ نام غلط بولتے ہیں جیم پر زبر کے ساتھ۔ اصل تلفظ جُوَیرِیہ ہے جیم پر پیش کے ساتھ

بہت شکریہ ۔درست تلفظ کے بارے میں سب کو بتاؤں گا۔
ساتھ ہی اس لفظ کا مطلب بھی بتا دیں، یہ تو پتہ ہے کہ یہ سرکارﷺ کی ازواج مطہرات میں سے ایک تھیں۔ اگر ان کے بارے میں مزید معلومات مل جائیں، تو پیشگی شکر گزاری۔
 
جویریہ جاریہ سے اسم تصغیر ہے جیسے قرش سے قریش۔ جاریہ کا مطلب ہے لڑکی، باندی، لونڈی تو جویریہ کا مطلب ہوا چھوٹی لڑکی، چھوٹی باندی۔

حضرت جویریہ غزوہ بنی المصطلق میں قیدی بنائی گئی تھی۔ وہ قبیلہ بنی مصطلق کے سردار حارث کی بیٹی تھی۔ ان کا اصل نام ہندہ تھا۔ جب یہ آزاد کی گئیں اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی نکاح میں آئیں تو حضور نے ان کو کو پیار سے یہ نام جویریہ (چھوٹی غلام، لڑکی) کا نام دیا۔ واللہ اعلم
 
یونس

محفلین
انکل جی اور انکل لگتا ٹیگ کئے بنا کام نہیں چلے گا :)
بٹیا ذرا مصروفیت تھی۔ محفل میں حا ضر نہیں ہو سکا ۔ اس لئے یہاں تک نوبت پہنچی ۔ ۔ ۔
نہایت معلوماتی اور تاریخی تصاویر ‘ مجھے سوات اور سیدو شریف کا تعلق اب سمجھ میں آیا۔ ورنہ صرف یہی پتہ تھا کہ سیدو شریف صدر مقام ہے سوات کا اور بس !
بہت عمدہ شیئرنگ ۔
 
یونس

محفلین
ان پڑھ مگر علم دوست ۔ فتاوی ودودیہ، انوار سہیلی کا پشتو ترجمہ، زیب سر کی منظوم ریاست سوات ، محمد آصف کو اپنی داستان املا کرائی۔ آخر عمر میں شب و روز عبادت مین مشغول
اب تو پڑھے لکھے بھی صحیح معنوں میں علم دوست کم ہی ہوتے ہیں ۔
 
Top