رہنمائی اور ہدایت میں فرق؟

ہدایت اور رہنمائی میں فرق کیا ہے؟
یہ تیسری کلاس کو پڑھانے والی ایک ٹیچر نے پوچھا تھا میں نے اس وقت تو کہہ دیا کہ یہ ایک دوسرے کے مترادف ہیں لیکن خود مطمئین نہیں تھا
 
محمد وارث

لائبریرین
مترادف ہی سمجھیں۔ ویسے ہدایت اور ہادی مذہبی اصطلاحیں ہیں جب کہ راہنمائی اور راہنما غیر مذہبی یا سیکولر۔
 
عدنان عمر

محفلین
ہدایت instruction کے معنوں میں بھی اردو میں استعمال ہوتا ہے، جس کی جمع ہدایات یعنی instructions ہے۔ البتہ instructor کی اردو ہادی نہیں ہو گی۔ اس سلسلے میں احباب کی رہنمائی درکار ہے۔
 
arifkarim

معطل
ہدایت اور رہنمائی میں فرق کیا ہے؟
یہ تیسری کلاس کو پڑھانے والی ایک ٹیچر نے پوچھا تھا میں نے اس وقت تو کہہ دیا کہ یہ ایک دوسرے کے مترادف ہیں لیکن خود مطمئین نہیں تھا
رہنمائی انسانی ہوتی ہے جبکہ ہدایت خدائی۔
 
ابن رضا

لائبریرین
اردو میں ہدایت بطور حکم مستعمل ہے جس کی اطاعت لازمی ہوتی ہے.جبکہ رہنمائی ایک اختیاری عمل ہے چاہیں تو قبول کر لیں یا رد کر دیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہدایت اور رہنمائی میں فرق کیا ہے؟
یہ تیسری کلاس کو پڑھانے والی ایک ٹیچر نے پوچھا تھا میں نے اس وقت تو کہہ دیا کہ یہ ایک دوسرے کے مترادف ہیں لیکن خود مطمئین نہیں تھا
اردو میں دونوں انتہائی وسیع اور عام مفہوم میں مستعمل ہیں ۔ اپنی لفظی اصل کے اعتبار سے محض عربی اور فارسی کا فرق ہے۔
(جیسا کہ وارث صاحب نے فرمایا )محل استعمال سے کسی معنوی پہلو پر مخصوص ہو سکتے ہیں ۔
عربی میں ایک معنی البتہ یہ بھی ہیں کہ راستہ ایسےدکھا نا کہ منزل تک لےجانا۔
 
Top