رَس ملائی اسپیشل

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پہلا مرحلہ​

اشیاء و اجزاء :

شفاف کانچ کے دو پیالے (ایک بڑا پیالہ ، ایک چھوٹا )
ایک یا مختلف رنگوں کے پھول اپنی پسند کے (بہتر ہے کہ مختصر سائز کے پھول ہوں)
پھولوں کی پتیاں
صاف و شفاف پانی
ایک عدد ریفریجیریٹر


طریقہ :

شیشے (کانچ) کے بڑے پیالے میں دو سے تین حصے تک پانی بھر لیں ۔

اب اپنی پسند کے ایک یا مختلف رنگوں کے پھول اور پھولوں کی پتیاں پانی میں ڈال دیں ۔

کانچ کا چھوٹا پیالہ خالی لیں اور بڑے پیالے میں موجود پانی کی سطح پر درمیان میں رکھیں ۔

اب اس (چھوٹے) پیالے میں کوئی ایسی چیز (جو منجمد ہونے والی نہ ہو) رکھ دیں کہ جس کے وزن سے یہ (چھوٹا پیالہ) بڑے پیالے میں موجود پانی میں تین حصے تک ڈوب جائے ۔ بہتر ہے کہ صرف کنارے باہر نظر آئیں ۔

اب دونوں پیالوں کو احتیاط سے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔ خیال رہے کہ چھوٹا پیالہ اس طرح سے سیدھا رکھا ہوا ہو کہ پانی جم جانے کے بعد یہ بڑے پیالے کے عین درمیان میں نظر آئے اور اس کے اطراف منجمد پانی میں پھول اور پتیاں ایک ہی تناسب میں آراستہ دکھائی دیں ۔

ضروری ہدایت:

اگر گھر میں پھول مہیا نہ ہوں تو جان لیں کہ پڑوس میں موجود پھول کام میں لانے کا یہی مناسب ترین وقت ہے :)
 

ماوراء

محفلین
~~
میرے تو کچھ پلے نہیں پڑا۔ زکریا ہی پہلے بنا کر کچھ بتا سکیں گے کہ ان کو دیسی رس ملائی کیسی لگی۔ :? :D
شاید ابھی دوسرا مرحلہ باقی ہے۔ :roll:
~~
 

زیک

مسافر
سمجھ تو مجھے بھی کچھ نہیں آئی۔ کیا کسی بھی قسم کے پھول استعمال کئے جا سکتے ہیں؟ Orchids یا سورج‌مکھی یا ۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی وہ کرسٹل برف کا گلدان بنانا سکھا رہی ہیں تاکہ اسے بیچ کر رس ملائی خریدی جا سکے :wink:
بےبی ہاتھی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کسی بھی قسم کے پھول استعمال کر سکتے ہیں بس یہ خیال رہے کہ آپ کے پیالے اور پھولوں کا سائز ایک ہی نہ ہو بلکہ دونوں میں ایک مناسب مطابقت ہو ۔

کیا کسی نے اب تک قسمت آزمائی؟ کوئی جری بہادر ؟
اب وقت ہے کہ اگلے مرحلے میں داخل ہوا جائے ۔

جناتی سائز کے پیالے میں پھول بھی جناتی سائز کے ہوں تو بہتر بلکہ عین مناسب ہیں !

---------------------------------------------------
اِس ترکیب کے جملہ حقوق بحقِ نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں محفوظ ہیں ۔

 

قیصرانی

لائبریرین
اِس ترکیب کے جملہ حقوق بحقِ نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں محفوظ ہیں ۔
بہت عمدہ باس صاحبہ :)
غلام
 

قیصرانی

لائبریرین
اف خدایا۔ باس صاحبہ یہ کیا؟ ابھی تین ماہ نہیں پورے ہوئے (ایک دن کم) کہ آپ نے دوسرا مرحلہ بھی شروع کر دیا؟ ابھی ہم لوگ پہلا مرحلہ تو مکمل کر لیتے :(
 

توقیر

محفلین
کیا یہ وہی شخصیت ہیں جو ڈیجیٹل لائبریری میں کام نہیں کرتی ہیں؟ اے اللہ کچن کارنر پر اپنا رحم فرما ۔ :lol:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
اف خدایا۔ باس صاحبہ یہ کیا؟ ابھی تین ماہ نہیں پورے ہوئے (ایک دن کم) کہ آپ نے دوسرا مرحلہ بھی شروع کر دیا؟ ابھی ہم لوگ پہلا مرحلہ تو مکمل کر لیتے :(

کیا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا :)


حجاب نے کہا:

شکریہ حجاب :)


payaarkerogi نے کہا:
اے اللہ کچن کارنر پر اپنا رحم فرما ۔ :lol:

اے اللہ ! کچن کارنر کے ساتھ ساتھ بلکہ اُس سے بھی پہلے اُردو زبان پر بھی رحم فرمانا :)



payaarkerogi نے کہا:


السلام علیکم روگی (rogi) صاحب

شخصیت میں ص کی بجائے س کا استعمال شخصیت پر کیا کیا اثرات مرتب کر سکتا ہے ، اگر کچھ روشنی ڈالنا ممکن ہو ہمراہِ افادیت و نقصانات ۔۔۔ !؟ :roll:
 

دوست

محفلین
تو بھائی آگئے ہو نہ تم سنبھالو اب کچن کارنر۔
یہ تو جانے کب کی لکھی ہوئی ترکیب ہے جب قیصرانی بےبی ہاتھی ہوا کرتے تھے تب کی۔
 

توقیر

محفلین
[quote="سیدہ شگفتہ

السلام علیکم روگی (rogi) صاحب

شخصیت میں ص کی بجائے س کا استعمال شخصیت پر کیا کیا اثرات مرتب کر سکتا ہے ، اگر کچھ روشنی ڈالنا ممکن ہو ہمراہِ افادیت و نقصانات ۔۔۔ !؟ :roll:[/quote]

:lol:
السلام علیکم ش گف تہ (گف۔اُردو،صفت) صاحبہ

“ کاتِب اورادیب میں فرق ہے ادیب لکھ سکتا ہے کاتِب صرف نویسندہ ہے۔ وہ لکھنے سے معذور ہے“۔ برنارڈشاہ


نقصانات:
شگفتہ ۔ (شَ -گف -تہ)
فارسی - صفت
معنی - کھلا ہوا - خوش
شگفتہ پیشانی، شگفتہ دل، شگفتہ رُو ، شگفتہ زمین ،شگفتہ خاطر

شخصیت - ( شخ - صی - یَت)
عربی -اسم - مونث
معنی - شیخی اورغرور
محارہ ۔شخصیت بگھارنا۔ شیخی مارنا -اترانا

افادیت:
شخسیت ( شخ - سی - یَت)
پیار کروگی - اسم - مونث
معنی - مذاق کرنا اور تفریع لینا
محاورہ -انکساری کرنا

پیار (پِ۔یار)
ہندی -اسم- مذکر
معنی - دوستی ، میل جول، التفات، مہربانی ، محبت ، لاڈ
پیاراخلاص - ربط ضبط ، میل جول
پیار آنا، پیار کانام ، پیار کرنا ، پیار کی آنکھ، پیار نکالنا

اثرات:
“مجھے شِگفت ہے کہ شَگفتہ نے شِگاف لگایا یہ تو شِگرف ہے۔کیا میں نے شگون دیکھا؟ کیا شِگون ہوا۔“ پیار کروگی

:lol:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم rogi صاحب

آپ کی محنت کی تعریف نہ کرنا نا انصافی ہوگی اگر چہ آپ نے نہایت غیر جمالیاتی انداز میں لکھا ہے اور تر تیب بھی درست نہیں افادیت اور نقصان کو آپ نے جا بجا کر دیا !

البتہ آپ کا یہ تحقیقی مقالہ فریاد کناں ہے کہ آپ کو کچن کارنر کے ساتھ ساتھ ایک اور خطے میں بھی اپنی فعالیت دکھانی چاہئے۔ آپ بغیر وقت ضایع کئے اردو لوکلائیزیشن فورم میں پہنچیں ۔ ورنہ نعمان اور شاکر عزیز سے درخواست ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر آپ کو وہاں لے جانے کا بندوبست کریں تا کہ آپ کی صلاحیتوں سے صحیح معنوں میں استفادہ کیا جاسکے !
۔
 

دوست

محفلین
میں نے حساب لگایا ہے بندہ ٹھیک ہے یہ۔
لیکن ذرا رہنمائی کی ضرورت ہے۔
میں تو پہلے بھی درخواست کرچکا ہوں بھائی ہمارے ساتھ تعاون کرو۔ لیکن کچن سے فرصت ملے تب ناں۔
 
Top