رومن اردو سے تحریری اردو میں تبدیلی کے لیے ایک ٹول

اپ پرنٹ کیوں نہیں لے لیتے پی ڈی ایف پرنٹ لینا آسان ے - ان پیج کنورٹر کی صحولت بھی مہیہ کرنے کی کوشیش کی جا رہی ہے - اور ایک عدد ایلکٹران جے ایس کا ایڈیٹر بنانے کی بھی کوشیش جاری ہے - امید ہے کی مستقبل قریب میں آپکو کچھ ایسا ٹول مل جائے گا ۔ مدت کا تعین فلوقت مشکل ہے ۔
 
ویب براؤزر میں استعمال عملی طور پر مشکل ہے کون کاپی پیسٹ کرتا پھرے ونڈوز میں ان پُٹ کے لیے کوئی ایپلیکیشن بنا دیں تو میرے جیسے کئی جو گوگل کی سروس استعمال کرتے ہیں اس کی طرف آ جائیں گے. میں جز وقتی مترجم ہوں اور ایک ہفتے میں اوسطاً پانچ سو الفاظ تو بول کر لکھتا ہوں. اگر مجھے بول کر لکھنے کی سہولت ونڈوز پر ہی مل جائے تو جگاڑ نہ لگاؤں اور آپ کا بھی بھلا ہو بصورت وائس ڈیٹا.
دراصل ویب ٹول بنانے کا مقصد اردو کی ویب پر نشر و اشاعت میں آسانی پیدا کرنا ہے - اس ایڈیٹر میں آپ پی ڈی ایف پرنٹ لے سکتے ہیں اور جلد ایک پبلک پوسٹنگ سائٹ بھی متعارف کرانے کا ارادہ ہے - اسلیئے فوری طور پر ڈیسکٹاپ ٹول پر کام نہیں کیا جاسکتا - البتہ مستقبل میں ایسا ممکن ہوگا - ٹائم ٹیبل دینا فلحال مشکل ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
اسلام و علیکم
آداب
قارائین کی خدمت میں ایک سروس اردو اسپیچ ٹو ٹیکسٹ پیش کی جا رہی ہے جس سے بول کر اردو لکھی جاسکتی ہے - ہم نے اسکا آغاز اس بات کو مددنظر رکھتے ہوئے کیا کے گوگل یا کوئی بھی اور کمپنی شاید اے پی آئی بنا دے لیکن کیوں نا ہم اپنی قومی ذبان کا سسٹم خود بنائِیں اور لوگوں تک پہنچائیں - موجودہ سروس دراصل عصراردو نامی ہماری پہلی ریلیز جو کے کافی مقبول ہوئی میں جدت کا تسلسل ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کو استعمال کرکے اپنی رائے سے آگاہ کریں -
شکریہ -
کیا اسکا نتیجہ گوگل سے بہتر ہے؟
 
دوست

محفلین
اس سروس کے نتائج گوگل سے کچھ بہتر ہیں اور صرف اردو پر فوکس کی وجہ سے مزید بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ لیکن اگر ٹیکسٹ ایڈیٹر کی صورت میں پہیہ دوبارہ ایجاد کرنے کی بجائے اس سروس کی ڈیسک ٹاپ انٹیگریشن پر کام کیا جائے، یعنی مختلف پروگرامز جیسے مائیکروسافٹ ورڈ اور دیگر ٹیکس ایڈیٹرز میں بول کر لکھنے کی سہولت ممکن بنانے پر کام کیا جائے تو اس کے استعمال میں قابل ذکر حد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید برآں اس سروس کو قیمتاً، بشرط قیمت مناسب ہو، بھی فروخت کیا جا سکتا ہے۔ میں انگریزی کے لیے ڈریگن نیچرلی سپیکنگ (لائسنس یافتہ ورژن) استعمال کرتا ہوں اور اگر مجھے اردو کے لیے اس طرح کی کوئی چیز دستیاب ہوجائے تو میں قیمت بھرنے کے لئے بھی تیار ہوں۔
 
دوست

محفلین
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب ٹرینینگ ڈیٹا اتنا ہوجائے کہ اسے ہر صارف کے حساب سے پرسنالائیز کیا جا سکے، تو آف لائن پروفائل مہیا کرنے کی سہولت سے اس کے امکانات میں مزید وسعت پیدا ہو جائے گی۔ غیر تجاویز دینے والے تو بے شمار ہے اور اس کے علاوہ بھی کئی تجاویز دی جاسکتی ہیں۔ باقی ڈویلپمنٹ ٹیم بہتر جانتی ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔
نوٹ یہ ٹیکسٹ گوگل سے لکھا گیا اور اس دوران تقریبا 80 فیصد الفاظ کی تدوین کی ضرورت نہیں پڑی۔ تاہم مجھے سب سے زیادہ کمی اردو رموز اوقاف کی عدم موجودگی سے محسوس ہوتی ہے جو کہ امید ہے آئندہ برسوں میں گوگل کی جانب سے فراہم کر دی جائے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اصل بزنس ماڈل سوفٹویر ایز اے سروس والا ہو تو زیادہ بہتر رہے گا، جیسا کہ باقی کلاؤڈ اے پی آئیز کا ہے۔ اس طرح اس سروس کو ڈیویلوپرز ڈیسک ٹاپ یا موبائل اپلیکیشن میں اپنی مرضی سے استعمال کر سکیں گے۔
 
دوست

محفلین
ڈویلپرز ہوں گے تو استعمال کریں گے۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کا ماڈل بھی کامیاب ہے، دو عشروں سے معذور افراد اس سافٹویئر کو استعمال کر رہے ہیں۔
 
اسلام و علیکم
آداب
قارائین کی خدمت میں ایک سروس اردو اسپیچ ٹو ٹیکسٹ پیش کی جا رہی ہے جس سے بول کر اردو لکھی جاسکتی ہے - ہم نے اسکا آغاز اس بات کو مددنظر رکھتے ہوئے کیا کے گوگل یا کوئی بھی اور کمپنی شاید اے پی آئی بنا دے لیکن کیوں نا ہم اپنی قومی ذبان کا سسٹم خود بنائِیں اور لوگوں تک پہنچائیں - موجودہ سروس دراصل عصراردو نامی ہماری پہلی ریلیز جو کے کافی مقبول ہوئی میں جدت کا تسلسل ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کو استعمال کرکے اپنی رائے سے آگاہ کریں -
شکریہ -
میں نے.آپ کے مراسلے کو ملاحظہ کرنے کے فورا بعد.آپ کے دیے ہوئے ربط پر جاکر اس.سافٹ ویئر کو آزمایا اور اسے بہت اطمینان بخش پایا اور میں آپ کو اس کے لیے خراج تحسین پیش کرتا ہوں.اور دلچسپ بات یہ ہے.کہ یہ مرا سلہ میں نے اسی سافٹ ویئر میں بول کر ٹائپ کیا ہے۔
 
صرف اور تو میرے ذہن میں ایسا کوئی خاص مواد نہیں ہے جسے میں یہاں پر.تحریر کروں لیکن چوں کہ ابھی یہ بہترین جہاں تک میں سمجھتا ہوں اور میرا ذریعہ یہی ہے کہ اس طرح کے اطلاق یہ مستقبل قریب میں بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں.بات میں نے محسوس کی ہے کہ.ایسے اطلاقیے اکثروبیشتر چند.جملے یا الفاظ میں چوک کرجاتے ہیں.لیکن یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہے اور اس کا اضافہ کیا جا سکتا ہے.بشرطیکہ مستقل مزاجی کے ساتھ.ایسے سافٹ ویئرز پر کام کیا جائے اور پوری تندہی کے ساتھ.ان سوفٹ ویئرز کا استعمال.کیا جانا چاہیے تاکہ گزرتے لمحوں کے ساتھ ان کے الفاظ کے ذخیرے میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے.ایک اور اہم بات بھی میں نے نوٹ کی ہے.کے ایسے پیسٹری اسپیچ یہ اسپیچ تو ٹیکسٹ سافٹ ویئرز میں.آپ کے بولنے کا انداز.اور آپ کے میکروفون کی.صلاحیت کا بھی بہت انحصار ہے.اب تک میں سمجھتا ہوں کہ جو کچھ میں نے بول کر یہاں پر.عائد کیا ہے وہ کافی حد تک.اطمینان بخش دے اور اگر اسی طرح بولنے سے اس کی صلاحیت میں اضافہ ہو سکتا ہے تو آگے جاکر یہ سافٹ ویئر اپنی.ایک جدا گانہ حیثیت بنا لے گا.سب سے بڑی اور وفود بات اس فونٹ میرے میں.میں نے یہ محسوس کی کہ.اس میں.جو مخصوص الفاظ ہیں.وہ بھی شامل ہے.چونکہ یہ سافٹ ویئر خصوصا اردو ہی کے لیے بنایا گیا ہے اس لیے یہ اردو کی کماحقہ کو.خدمت کرسکتی ہے۔

مندرجہ بالا پیراگراف بھی اسی اسپیچ ٹوٹیکسٹ سروس سے ڈکٹیٹ کیا ہے میں نے ۔
 
یقینا بہتری کی گنجائش ہے اور آپکی بات درست ہے کی اس میں بولنے کے انداز اور مائک کی صلاحیت اور پس پردہ صوتی اثرات یا بیک گراؤنڈ نوائیز کا بڑا عمل دخل ہے۔ جہاں تک الفاظ کا تعلق ہے تو موجودہ ذخیرہ لگ بگ 86 ہزار الفاظ پر مشتمل ہے اور آنے والے دنوں میں اسکو 160 ہزار الفاظ تک اور اسکے بعد اردو اگے اردو لغت بورڈ کی ڈکشنری کے برابر لانے کا ارادہ ہے۔
آپ کی اس کے علاوہ سپیچ ریکگنیشن کو بہتر بنانے کے لیے صوتی ذخیرہ بڑھانے پر بھی کام جاری ہے۔ ایک عدد اینڈرائڈ کی بورڈ کی بھی ٹیسٹنگ کی جا چکی ہے اور اسکو بھی جلد ریلیز کردیا جائے گا
فانٹس پر ہماری کوئی خاص ریسرچ نہیں ہے لہذا اس شعبے میں رضاکارانہ مدد قبول ہوگی۔
امید ہے آپ حضرات اور نکات کی نشاندہی کرتے رہیں گے ۔
 
ا
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب ٹرینینگ ڈیٹا اتنا ہوجائے کہ اسے ہر صارف کے حساب سے پرسنالائیز کیا جا سکے، تو آف لائن پروفائل مہیا کرنے کی سہولت سے اس کے امکانات میں مزید وسعت پیدا ہو جائے گی۔ غیر تجاویز دینے والے تو بے شمار ہے اور اس کے علاوہ بھی کئی تجاویز دی جاسکتی ہیں۔ باقی ڈویلپمنٹ ٹیم بہتر جانتی ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔
نوٹ یہ ٹیکسٹ گوگل سے لکھا گیا اور اس دوران تقریبا 80 فیصد الفاظ کی تدوین کی ضرورت نہیں پڑی۔ تاہم مجھے سب سے زیادہ کمی اردو رموز اوقاف کی عدم موجودگی سے محسوس ہوتی ہے جو کہ امید ہے آئندہ برسوں میں گوگل کی جانب سے فراہم کر دی جائے گی۔
اردو رموز او اوقاف اور پرسنلائیزڈ ٹرینگ دونوں انتہائی اہم صلاحیتیں ہیں لیکن انکو حاصل کرنے میں بیشتر اسپیچ سیسٹمز مسائل سے دوچار ہیں۔ بہرصورت یہ ہماری بھی ایکشن آئٹم کا حصہ ہیں ۔ آپ تمام دوست اسی طرح ہمیں آگاہ کرتے رہیں - اگر فوری رابطہ کرنا ہو تو میسج کریں میں ای میل ایڈریس بھی ارسال کردوں گا۔
 
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب ٹرینینگ ڈیٹا اتنا ہوجائے کہ اسے ہر صارف کے حساب سے پرسنالائیز کیا جا سکے، تو آف لائن پروفائل مہیا کرنے کی سہولت سے اس کے امکانات میں مزید وسعت پیدا ہو جائے گی۔ غیر تجاویز دینے والے تو بے شمار ہے اور اس کے علاوہ بھی کئی تجاویز دی جاسکتی ہیں۔ باقی ڈویلپمنٹ ٹیم بہتر جانتی ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔
نوٹ یہ ٹیکسٹ گوگل سے لکھا گیا اور اس دوران تقریبا 80 فیصد الفاظ کی تدوین کی ضرورت نہیں پڑی۔ تاہم مجھے سب سے زیادہ کمی اردو رموز اوقاف کی عدم موجودگی سے محسوس ہوتی ہے جو کہ امید ہے آئندہ برسوں میں گوگل کی جانب سے فراہم کر دی جائے گی۔
ٹیکسٹ ایڈیٹر ہرگز ہماری ایجاد نہیں ہے ایک اوپن سورس ایڈیٹر ہے - اسکا استعمال صرف لوگوں کو آسانی کے لیے کیا ہے - فل ڈسکلوژر ضروری تھا ۔
 
اصل بزنس ماڈل سوفٹویر ایز اے سروس والا ہو تو زیادہ بہتر رہے گا، جیسا کہ باقی کلاؤڈ اے پی آئیز کا ہے۔ اس طرح اس سروس کو ڈیویلوپرز ڈیسک ٹاپ یا موبائل اپلیکیشن میں اپنی مرضی سے استعمال کر سکیں گے۔
اے پی آئی کی فراہمی کے لیے تمام سسٹمز اور سرورز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے - ایک جاوا اسکرپٹ پلگن بھی دستیاب ہے - اگر اردو محفل کی ٹیم چاہے تو آزمائشی بنیاد پر انکو مفت مہیا کیا جاسکتا ہے - پلاین جاوا اسکرپٹ ہے - اگر ایڈمن آپ رفقاء یا رابطہ میں ہیں تو انکو پیغام پہنچا دیجیے ۔
 
یقینا بہتری کی گنجائش ہے اور آپکی بات درست ہے کی اس میں بولنے کے انداز اور مائک کی صلاحیت اور پس پردہ صوتی اثرات یا بیک گراؤنڈ نوائیز کا بڑا عمل دخل ہے۔ جہاں تک الفاظ کا تعلق ہے تو موجودہ ذخیرہ لگ بگ 86 ہزار الفاظ پر مشتمل ہے اور آنے والے دنوں میں اسکو 160 ہزار الفاظ تک اور اسکے بعد اردو اگے اردو لغت بورڈ کی ڈکشنری کے برابر لانے کا ارادہ ہے۔
آپ کی اس کے علاوہ سپیچ ریکگنیشن کو بہتر بنانے کے لیے صوتی ذخیرہ بڑھانے پر بھی کام جاری ہے۔ ایک عدد اینڈرائڈ کی بورڈ کی بھی ٹیسٹنگ کی جا چکی ہے اور اسکو بھی جلد ریلیز کردیا جائے گا
فانٹس پر ہماری کوئی خاص ریسرچ نہیں ہے لہذا اس شعبے میں رضاکارانہ مدد قبول ہوگی۔
امید ہے آپ حضرات اور نکات کی نشاندہی کرتے رہیں گے ۔
سر آپ کے عزائم اور کام بڑے ہی کارآمد اور امید افزا ہیں اور بلاشک و شبہ یہ اردو کی بہت بڑی خدمت ہے جس کے لیے آپ اور آپ کی ٹیم یقینا" داد و تحسین ، قدرو ہمت افزائی کے حقدار ہیں ۔
سر مجھ ناچیز کی ایک خواہش ہے کہ اسی طرح اردو متن کو پڑھنے کے لیے ایک ٹیکسٹ ٹو اسپیچ سافٹ وئیر بھی بنائیں تاکہ اس سے اردو یونی کوڈ ٹیکسٹ فارمیٹ کا متن بھی پڑھوایا جاسکے۔ شکریہ
 
سید علی صائم اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کو قبول فرمائے اور دنیا اور آخرت میں آپ کے لیے نفع کا ذریعہ بنائے۔
یہ بتائیے گا کہ آپ نئے الفاظ کا ذخیرہ کن بنیادوں پر اضافہ کرتے ہیں؟ اوپر آپ نے غالبا 86000 الفاظ کا ذکر کیا ہے۔ آیا آپ نے کوئی آٹو لرننگ کا طریقہ کار مشین میں سیٹ کیا ہے یا مینول اضافہ کرتے ہیں؟
نیز یہ کہ اگر ہم کچھ الفاظ میں ٹائپنگ اغلاط محسوس کرتے ہیں تو ان کی درستی کے لیے یا نئے الفاظ کے اضافے کے لیے آپ سے کہاں سفارش کر سکتے ہیں؟
اگر آپ کا کام گوگل سے بہتر ہے تو ان شاء اللہ اب آپ کا ایڈیٹر استعمال میں رہے گا۔ شکریہ
 
عبید صاحب -
الفاظ کا ذخیرہ آٹو لرنگ کے ذریعے نہیں بلکہ انٹرنیٹ پر موجود الفاظ کو ڈھونڈنے والے اسپائڈر کرتے ہیں اور اسکو مشین کی لغت میں لوڈ کیا جاتا ہے - دراصل 86000 الفاظ اسی طرح جمع کیے گیے ہیں - آپکا مشورہ اغلاط کی تسیح سے متعلق اچھا ہے - ہم اس بارے میں کچھ سوچتے ہیں کہ کیسے آپکو یہ صحولت دے دی جائے جو کے ہمارے لیے بھی کافی مدد ہوگی۔
البتہ ہم نے اردو لغت بورڈ سے بھی رابطہ کیا ہے اور انکے پاس موجود لغت سے فائدہ اٹھانے کے طریقے پر بھی کام کیا جا رہا ہے -
باقی گوگل سے موازنہ کرنا اور اسکا نتیجہ اخذ کرنا ہم آپ پر چھوڑتے ہیں -
 
بہت شکریہ۔
مقتدرہ کا ڈیٹا محفل کے احباب نے کافی محنت کرکے آف لائن حاصل کر لیا ہے۔ اس لڑی میں اس پر کافی بات چیت اور ڈاؤن لوڈ لنک موجود ہے۔ اگر اس سے آپ کا کام چلتا ہے تو غالبا آپ کا کام تیز رفتاری سے انجام پا سکے گا۔ باقی آپ بہتر سمجھتے ہیں۔
 
Top