روابط محفوظ کرنے کا نظام اور یوزر میپ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس مراسلے کے ساتھ میں آپ کو فورم میں دو نئی فیچرز کے اضافے کے بارے میں اطلاع دینا چاہتا ہوں۔

روابط محفوظ کرنے کا نظام

اب آپ کو فورم کے مراسلہ جات اور پروفائل پوسٹس کے ساتھ محفوظ کرنے کا ربط نظر آئے گا جس کے ذریعے آپ ان مراسلہ جات کے روابط کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ آپ کے پروفائل پیج پر ایک نئے ٹیب میں وہ روابط نظر آئیں گے جنہیں آپ نے پبلک کے طور پر محفوظ کیا ہو۔ مزید براں آپ کو ان مراسلہ جات میں کی جانی والی تبدیلیوں جیسے کہ تدوین، حذف، ضم یا منتقل کیے جانے کی اطلاع بھی موصول ہوتی رہے گی۔ اپنی ذاتی تفصیلات کے صفحے پر جا کر آپ ان محفوظ کردہ روابط میں ضروری تبدیلیاں بھی کر سکتے ہیں۔

یوزرز میپ

فورم میں ایک یوزر میپ ایڈ آن شامل کیا گیا ہے جو فورم پر موجود مندرج اور مہمان یوزرز کی دنیا کے نقشے پر لوکیشن کی نشاندہی کرتا ہے۔ یوزر میپ دیکھنے کے لیے ممبران ٹیب پر جا کر یوزر میپ ربط پر کلک کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

usermap.jpg

اس کے بعد آپ کو ذیل کی تصویر کے مطابق ایک یوزر میپ نظر آئے گا جس میں آپ دیکھ سکیں گے کہ دنیا کے کس کس خطے سے لوگ محفل فورم پر تشریف لا رہے ہیں۔

usermap2.jpg


یوزر میپ کے اوپر ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس میں جا کر آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں آپ کی لوکیشن کیا ہے۔ :) اس یوزر میپ میں ممبران کی کوئی انفارمیشن نہیں شامل ہوتی، اس لیے یہ پرائیویسی کا ایشو بھی نہیں ہے۔

والسلام
 
آج صبح ہم نے روابط محفوظ کرنے کے نظام کا مطالعہ کیا اور محفل پر اپنی تمام گزشتہ نگارشات کے روابط بنانے پر لگ گئے ہیں۔ ماشاء اللہ اب ہمارے شائقین ہماری تمام تر نثری و منظوم کاوشیں بیک جنبشِ قلم( یا ماؤس) دیکھ سکتے ہیں اور ان کے مطالعے سے حظ اُٹھا سکتے ہیں۔
بہت شاندار ۔ بہت شکریہ جناب نبیل بھائی۔
 
Top