روابط اور ڈاؤنلوڈ سیکشن

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

اگرچہ روابط کے سیکشن میں اکا دکا اندراجات ہو رہے ہیں لیکن میرے خیال میں ممبر حضرات اس پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ کم از کم اپنے بلاگ یا اپنے پرسنل ہوم پیج کا پتا تو اس میں شامل کردیں۔ ویسے بھی آتے جاتے اگر کوئی ربط شامل کرتے جائیں تو اس سے ہماری معاونت ہوجائے گی۔ برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ آپ کی جانب سے کسی بھی اندراج کے بعد کسی ایڈمن کا اس ربط کو منظور کرنا ضروری ہے۔ اس کے بعد ہی یہ روابط کے سیکشن میں ظاہر ہوگا۔ میں اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے ایسی آپشن نہیں ملی کہ تمام اندراجات فوری طور پر ظاہر ہو سکیں۔

اسکے علاوہ میں نے تمام رجسٹرڈ ممبران کو ڈاؤنلوڈ سیکشن میں بھئی فائلیں اپلوڈ کرنے کا مجاز بنا دیا ہے۔ ابھی تک صرف ایک کٹیگری اردو فری ویر کے نام سے موجود ہے۔ میں جلد ہی مزید کٹیگریز اور سب کٹیگریز یہاں شامل کروں گا۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ کوئی ایسا مواد اپلوڈ نہ کریں جس سے ہمارے لیے قانونی مشکلات پیدا ہونے کا امکان ہو۔۔۔ :mad: بلکہ یہ مجھے ای میل کے ذریعے پوسٹ کردیں۔ :music: پہلے مرحلے میں میں یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ کے فائل سیکشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے کٹیگریز بناؤں گا۔ اسکے بعد دیکھتے ہیں کہ یاہو پاک ٹائپ گروپ کا کیا مواد یہاں پر رکھا جا سکتا ہے۔

میں پورٹل کے صفحہ پر نئی پوسٹس کے بلاک کی طرح نئی ڈاؤنلوڈز اور نئے روابط کا بلاک بھی شامل کردوں گا تاکہ ممبر حضرات بھی ان سے بہتر طور پر باخبر رہیں۔

والسلام
 
اتفاق سے

میں ابھی اتفاق سے آپ کا روابط سیکشن ہی دیکھ رہا تھا اور واقعی وہ ابھی خاصہ تشنہ ہے۔ دراصل وہ کچھ نظروں سے چھپا ہوا بھی ہے۔ انشا اللہ وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ کرتے جائیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، ذرا ڈاؤنلوڈ سیکشن ملاحظہ فرمائیں، اردو اوپن پیڈ آپکی خدمت میں حاضر ہے۔ :idea: :arrow:
 
Top