تعارف رسمی تعارف

محمدظہیر

محفلین
یہ تو معانی ہیں نا. ممکنہ وجہ کیا ہے کہ وعلیکم السلام کی بجائے علیکم السلام لکھا جائے؟
وجہ کوئی خاص نہیں. ایک دعا ہے، چاہے "اور" لگا کر دے یا اس کے بغیر دعا دے. عربی سے واقف لوگ اس طرح بھی سلام پیش کرتے ہیں
 
وجہ کوئی خاص نہیں. ایک دعا ہے، چاہے "اور" لگا کر دے یا اس کے بغیر دعا دے. عربی سے واقف لوگ اس طرح بھی سلام پیش کرتے ہیں
بالکل بجا فرمایا آپ نے کہ یہ ایک دعا ہے اور اس میں " و " لگائیں یا نہ لگائیں کوئی فرق نہیں لیکن عرب معاشرے میں عموماً سلام کے جواب کے ساتھ کچھ اور دعائیں بھی دیتے ہیں جیسا کہ
" اللہ یسلمك "
"اللہ یطول عمرک"
" اللہ یحفظک "
جن کے معانی بالترتیب
"اللہ پاک آپ کو برکت عطا کرے "
"اللہ پاک آپ کی عمر دراز کرے"
اور
"اللہ پاک آپ کی حفاظت کرے"
بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ عرب لوگ الفاظ میں کنجوسی نہیں کرتے اور جی بھر کر دعائیں دیتے ہیں۔
:in-love:
 
محمد وارث

لائبریرین
سیال ایک کاسٹ یا سب کاسٹ ہے۔ اس سب کاسٹ کے زیادہ افراد جھنگ کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
پنجاب کی لوک داستانوں میں ایک مشہور و معروف کریکٹر 'سیال' تھا۔ ہاسٹل کے دنوں میں ایک بار جھنگ کے کچھ دوستوں کے سامنے اس کا ذکر کر دیا تو وہ دست و گریبان ہونے تک پہنچ گئے تھے! :)
 
یاز

محفلین
پنجاب کی لوک داستانوں میں ایک مشہور و معروف کریکٹر 'سیال' تھا۔ ہاسٹل کے دنوں میں ایک بار جھنگ کے کچھ دوستوں کے سامنے اس کا ذکر کر دیا تو وہ دست و گریبان ہونے تک پہنچ گئے تھے! :)
جی۔ اسی سے ملتا جلتا واقعہ ہمارے ایک دوست کے ساتھ بھی رونما ہوا۔ اسی لئے ہم نے تذکرہ کرنے سے گریز کیا اور یہ بھی عرض کیا
 
Top