رخصت ہوا تو بات مری مان کر گیا - خالد شریف

فرخ منظور

لائبریرین
رخصت ہوا تو بات مری مان کر گیا
جو اُس کے پاس تھا وہ مجھے دان کر گیا

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا

دلچسپ واقعہ ہے کہ کل اِک عزیز دوست
اپنے مفاد پر مجھے قربان کرگیا

کتنی سدھر گئی ہے جدائی میں زندگی
ہاں وہ جفا سے مجھ پہ تو احسان کر گیا

خالد میں بات بات پہ کہتا تھا جس کو جان
وہ شخص آخرش مجھے بے جان کر گیا

(خالد شریف، ماورا پبلشرز والے)
 

محمد وارث

لائبریرین
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا


واہ واہ واہ، لا جواب، یہ شعر تو شہرت کی تمام بلندیاں چُھو چکا!
 

جیا راؤ

محفلین
خالد میں بات بات پہ کہتا تھا جس کو جان
وہ شخص آخرش مجھے بے جان کر گیا

واہ !
بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا

واہ واہ واہ، لا جواب، یہ شعر تو شہرت کی تمام بلندیاں چُھو چکا!
میری جہالت کی انتہا دیکھئے کہ اس شعر کو مرحومہ پروین شاکر سے منسوب کرتا رہا :( سچ ہے کہ شاعری میرے بس کی چیز نہیں
 
Top