رباعی برائے اصلاح.........

صفی حیدر

محفلین
بحر ہزج مثمن اخرام ابتر ( مفعولن مفعولن مفعولن فِع ) میں لکھی.... اس رباعی کے لیے محترم سر الف عین اور دیگر اساتذہ کرام و محفلین سے اصلاح کی درخواست ہے........

مذہب کے رنگوں کو دیکھا میں نے
عبدیت کو جتنا جانا میں نے
مسجد ہو یا مندر ہو یا گرجا
اک ہی رب کو ہر جا پایا میں نے
 
صفی حیدر

محفلین
تقطیع کے سلسلے میں تو محمد وارث یا مزمل شیخ بسمل سے رجوع کریں۔
’ایک ہی رب‘ کہنے میں کیا حرج ہے؟
شکریہ محترم سر الف عین ۔۔۔ محترم سر محمد وارث نے پسندیدگی کا اظہار کیا جس کے لیے ان کا مشکور ہوں لیکن انہوں نے کسی رائے سے نہیں نوازا ۔۔۔۔۔ اور محترم سر مزمل شیخ بسمل کی نظروں سے شاید یہ کاوش نہیں گزری ۔۔۔ ان کی رائے میرے لیے باعثِ سعادت ہو گی ۔۔۔۔ سر میرے خیال میں شاید " ایک ہی رب " مفعولن کے وزن پر نہیں آتا ۔۔۔ اس لیے " اک ہی رب " لکھا ۔۔۔۔ باقی اساتذہ کرام ہی اس بارے میں راہنمائی کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔
 
La Alma

لائبریرین
بحر ہزج مثمن اخرام ابتر ( مفعولن مفعولن مفعولن فِع ) میں لکھی.... اس رباعی کے لیے محترم سر الف عین اور دیگر اساتذہ کرام و محفلین سے اصلاح کی درخواست ہے........

مذہب کے رنگوں کو دیکھا میں نے
عبدیت کو جتنا جانا میں نے
مسجد ہو یا مندر ہو یا گرجا
اک ہی رب کو ہر جا پایا میں نے
اچھی کوشش ہے .مزید بہتری لائی جا سکتی ہے .
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ محترم سر الف عین ۔۔۔ محترم سر محمد وارث نے پسندیدگی کا اظہار کیا جس کے لیے ان کا مشکور ہوں لیکن انہوں نے کسی رائے سے نہیں نوازا ۔۔۔۔۔ اور محترم سر مزمل شیخ بسمل کی نظروں سے شاید یہ کاوش نہیں گزری ۔۔۔ ان کی رائے میرے لیے باعثِ سعادت ہو گی ۔۔۔۔ سر میرے خیال میں شاید " ایک ہی رب " مفعولن کے وزن پر نہیں آتا ۔۔۔ اس لیے " اک ہی رب " لکھا ۔۔۔۔ باقی اساتذہ کرام ہی اس بارے میں راہنمائی کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔
جی صفی صاحب، خوب رباعی ہے اور موزوں ہے :)
 
صفی حیدر

محفلین
بہت بہت شکریہ محترم سر محمد وارث ۔۔۔۔ آپ نے حوصلہ افزائی کی ۔۔۔۔آپ کی پسندیدگی اور رائے میرے لیے بہت اہم ہے ۔۔۔۔ چراغِ راہ ہے ۔۔۔۔ مجھے ازحد خوشی ہوئی ۔۔۔ آپ سے بہت زیادہ سیکھنے کو ملا ہے ۔۔۔۔اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے ۔۔۔ امیدِ واثق ہے آپ آئندہ بھی اپنی رائے سے نوازتے رہیں گے اور میری راہنمائی کرتے رہیں گے ۔۔۔۔ :)
 
Top