رباعی برائے اصلاح

جناب محمد تابش صدیقی کی پوسٹ دیکھ کر تحریک اردو والوں کے لیے ایک رباعی لکهی ہے ویسے بدلنے کی ہمت نہیں ہے مگر پهر بهی ....

جو یاں ہے زینتِ لباں اردو ہے
جس کا ہے منفرد بیاں اردو ہے
اس کا نہ نفاذ ہو وطن میں کیونکر
بے مثل فقط ہے جو زباں اردو ہے
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
بہت عمدہ . تھوڑی اور توجہ سے اس خیال کو آپ مزید بھی نکھار سکتے ہیں .
 

الف عین

لائبریرین
ریحان کی رباعی خوب ہے۔
عباد کی بھی خوب ہے، لیکن مجھے شک ہو رہا ہے کہ اس مصرع میں ’ہے‘ زائد ہے
دنیا میں نہیں ہے اس سے بڑھ کر کوئی اور
 

محمد وارث

لائبریرین
Top