راہِ طلب میں کیا عجب دولت ملی ...

La Alma

لائبریرین
راہِ طلب میں کیا عجب دولت ملی
اس جستجو کو آپؐ کی سنّت ملی

اُمّ الکتاب اتری رسولِِ پاکؐ پر
فیضانِ احمؐد کے سبب حکمت ملی

جتنا جھکی طاعت نبؐی کے واسطے
اتنی جبینِ ناز کورفعت ملی

قلب و نظر جب حق کے تابع ہو گئے
امّت کو اپنی گمشدہ عظمت ملی

کہلاتے ہیں وہ رحمت الّلعالمیں
بن مانگے در سے آپؐ کے رحمت ملی

صد شکر ہے سوئے مدینہ ہم چلے
کوئے محمؐد سے کوئی نسبت ملی

ذکرِ نبؐی لب پر مرے ہر دم رہا
مدحِ پیمبرؐ کے عوض جنّت ملی

La Alma

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
مستفعلن مستفعلن مستفعلن
یہ بحر بہت کثرت سے مستعمل نہیں رہی ۔اگر چہ یقینا درست ہے۔اور نعت بھی بہت اچھی کہی ہے۔
اس جستجو کو آپؐ کی سنّت ملی
یہاں جستجو کو سنت ملنا کچھ محاورے کے اسلوب سے ہٹ کر کہا گیا ہے (نہ جانے کیوں )۔۔۔۔جستجو کرنے والے کوجستجو "سے" سنت ملنے کا معنی ہونا چاہیئے۔
جتنا جھکی طاعت نبؐی کے واسطے
طاعت نبی کی ترکیب بغیر اضافت کے ذرا ناہمواری کا احساس پیدا کر رہی ہے۔ اس کی ترتیب و نشست کچھ بہتر ہونی چاہیئے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ بحر بہت کثرت سے مستعمل نہیں رہی ۔اگر چہ یقینا درست ہے۔اور نعت بھی بہت اچھی کہی ہے۔

یہاں جستجو کو سنت ملنا کچھ محاورے کے اسلوب سے ہٹ کر کہا گیا ہے (نہ جانے کیوں )۔۔۔۔جستجو کرنے والے کوجستجو "سے" سنت ملنے کا معنی ہونا چاہیئے۔

طاعت نبی کی ترکیب بغیر اضافت کے ذرا ناہمواری کا احساس پیدا کر رہی ہے۔ اس کی ترتیب و نشست کچھ بہتر ہونی چاہیئے۔
متفق۔ لیکن جبین ناز کیوں؟
 
نشان دہی کے لیے ممنون ہوں . جزاک اللہ .
 
Top