انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

رانا

محفلین
چلیں جی میری تیاری مکمل ہوگئی۔ انٹرویو کی نہیں بلکہ گھر سے نکلنے کی۔:) اب شام کو ملاقات ہوگی۔ ویسے میرا خیال ہے کہ میں نے سب ہی کے سوالوں کا سامنا کرلیا ہے۔:p
پھر بھی کوئی بھولا بھٹکا مسافر سوالنامہ لئے رہ گیا ہے تو وہ اِس مسافر کی بخیریت واپسی کی دعا کرے۔:)
 
رانا

محفلین
بہر کیف یہ فعال انٹرویو ہے تو ہم نے اسے متعلقہ زمرے میں چسپاں کر دیا ہے تا کہ آپ کی مصروفیت و دلپذیری کا مکمل سامان بنے۔ :) :) :)
ہمارا خیال ہے کہ آپ نے آدھے الفاظ اپنے دل میں ہی چھپائے رکھے ورنہ کہنا شائد یہ چاہ رہے تھے کہ آپ کی مصروفیت اور مقدس، حمیرا، سعدیہ اور فاتح کی دلپذیری کا مکمل سامان بنے۔:p
 
ہمارا خیال ہے کہ آپ نے آدھے الفاظ اپنے دل میں ہی چھپائے رکھے ورنہ کہنا شائد یہ چاہ رہے تھے کہ آپ کی مصروفیت اور مقدس، حمیرا، سعدیہ اور فاتح کی دلپذیری کا مکمل سامان بنے۔:p
بھئی ہم تو یوں ہی بھلے کہ ہمیں دشمنیاں مول لینے کا کوئی شوق نہیں! :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
رانا بھائی، جب آپ نور بہنا کے سوالات کے جوابات دے چکیں تو اس کے بعد کچھ سوالات میری طرف سے بھی۔۔۔ اور جب ان کچھ کے دے چکیں گے تو باقی کچھ اور ان کے بعد باقی کچھ، الخ
ہاہاہا:p فاتح بھائی۔ آپ کے بین السطورنشتر ہماری ہاشمی سُرمے سے چمکائی گئی آنکھوں سے بچ نہیں سکے لیکن جان بوجھ کر آنکھیں بند کرکے یہاں اترنے لگے ہیں۔:rollingonthefloor:
ایک تو میرے متعلق دنیا کی رائے ہی ایسی قائم ہو گئی ہے کہ میں دوستانہ، عاشقانہ، مہربانہ، قدر دانہ، دلپذی رانا، اور نجانے کون کون سے نا ملا کر بھی کچھ لکھوں تو پڑھنے والے اسے نشتر ہی سمجھتے ہیں۔ میں نے تو سعدیہ کی جانب سے کیے گئے اتنے عمیق سیاسی سوالات کو مذاق سمجھا تھا اور خود بھی ان کے مذاق کی طرز پر مذاق لکھنے کی کوشش کی تھی اور ارادتاً ایسے سوالات گھڑے تھے کہ جن کا جواب دینا ممکن ہی نہ ہو۔
لیکن آپ کی اس بات سے لگتا ہے کہ شاید دوسروں کو بھی نشتر محسوس ہوا ہو اور اگر ایسا ہوا ہے تو معذرت۔

1۔ ٹائی ٹینک کے حادثے میں مرنے والے تمام لوگوں کے نام ان کے بلڈ گروپس اور گھروں کے مکمل پتے کے ساتھ بیان کریں۔
گھروں کا پتہ سب کا یکساں ہی ہے۔ بحرالکاہل میں آئس برگ کے پچھواڑے میں جو پلاٹ ہے۔:p آپ نے صرف گھروں کا پتہ پوچھا تھا یہ وضاحت نہیں تھی کہ پرانے یا حالیہ۔:p بلڈ گروپس اب تبدیل ہوچکے ہیں۔ وہاں کی سمندری حیات کے ٹیسٹ کرنے پڑیں گے۔:p
میڈیا نے بھی حد کر دی، 100 سال تک اس خبر کو دنیا سے چھپاتے رہے کہ ٹائی ٹینک بحر اوقیانوس (اٹلانٹک اوشین) میں نہیں بلکہ بحر الکاہل (پیسیفک اوشین) میں ڈوبا تھا۔ اب اگر یہ سوال آپ سے نہ پوچھا جاتا تو شاید یہ راز رہتی دنیا تک راز ہی رہتا۔
جھوٹا میڈیا تو یہ بھی بتاتا رہا کہ کئی سو لاشیں نکال کر دفنائی بھی گئیں لیکن اب آپ نے بتایا کہ ایسا بھی نہیں ہوا۔ شکریہ اولیویا

2۔ چاند کی مٹی میں ملنے والے تمام کیمیکلز کے ماس سپیکٹرومٹری تجزیے کے نتائج ان پر اپنی تفصیلی آرا کےساتھ درج کریں نیز مریخ پر ملنے والے کیمیکلز کے ساتھ ان کا کیمیکل کمپارٹمنٹیشن اور تعلق بیان کریں۔
بھائی یہ کیا چیزیں ہیں؟:rollingonthefloor:
آپ کو سوالات پوچھنے کی اجازت نہیں تھی۔ آپ صرف جوابات دے سکتے ہیں، سوال تو ہم کرتے ہیں۔

3۔ ارتقا کے عمل پر یقین رکھتے ہیں تو ہوموسیپینز کا تعلق ایکوس ایسینس سے ڈی این اے تجزیے کی بنیاد پر ثابت کریں۔ (واضح رہے کہ یہاں کسی خاص انسان کا تعلق گدھے سے ثابت نہیں کرنا بلکہ ایک سپیشیز کا دوسری سے ربط واضح کرنا ہے)۔
ارتقا کے عمل پر تو یقین رکھتا ہوں لیکن یہ ہوموسپینز کونسا سائنسدان تھا؟:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: یا ارتقا ڈھونڈنے والی کسی مشین کا نام ہے۔ میں تو صرف ڈارون کو جانتا ہوں وہ بھی اکبر الہ آبادی کے شعروں کی وجہ سے۔:rollingonthefloor:
ایکوس ایسنیس وہی نا جس نے ڈی این اے چارج کرنے کا طریقہ دریافت کیا تھا۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
جی بالکل وہی۔۔۔ صحیح پہنچے ہیں آپ۔ اب جواب لکھ دیں۔

4۔ آج اس وقت ہمارے گھر میں کوکنگ رینج کے تیسرے چولہے پر جو سبزی پک رہی ہے اس میں کیلوریز کی تعداد کیا ہے اور مائکروسافٹ ونڈوز 10 میں ان کیلوریز کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟
456 کیلوریز فی پلیٹ۔:p اُف فاتح بھائی اتنی کیلوریز کھاتے ہیں آپ لوگ۔:rollingonthefloor:
ونڈوز 10 کی رن کمانڈ میں cmd پھر اسپیس پھر کیلوریز کی موجودہ تعداد پھر اسپیس اور مطلوبہ تعداد لکھ کر اینٹر کردیں۔:p
اس سو فیصد درست جواب پر الیکٹرا آپ کا ہوا۔ مجھے یاد نہیں آ رہی تھی یہ کمانڈ۔۔ جی یو آئی کے ساتھ کوئی ٹول نہیں اس کام کے لیے؟
 
مقدس

لائبریرین
"تھینک یو بھیا" کی بچی۔:rollingonthefloor: آپ سے میں نبٹوں گا کسی دھاگے میں موقع ملتے ہی۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
نا سوال پہ سوال مار مار کے ہلکان کردیا تو میرا نام نہیں۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: تیمور بھائی کو آوازیں دیں گی تو وہ بھی نہیں آئیں گے چھڑانے:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میرے فاتح بھیا زندہ باد۔۔۔ جو مجھے ہر پنگے کے بعد بچا سکتے ہیں۔۔ ٹینشن نشتہ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
رانا

محفلین
ایک تو میرے متعلق دنیا کی رائے ہی ایسی قائم ہو گئی ہے کہ میں دوستانہ، عاشقانہ، مہربانہ، قدر دانہ، دلپذی رانا، اور نجانے کون کون سے نا ملا کر بھی کچھ لکھوں تو پڑھنے والے اسے نشتر ہی سمجھتے ہیں۔ میں نے تو سعدیہ کی جانب سے کیے گئے اتنے عمیق سیاسی سوالات کو مذاق سمجھا تھا اور خود بھی ان کے مذاق کی طرز پر مذاق لکھنے کی کوشش کی تھی اور ارادتاً ایسے سوالات گھڑے تھے کہ جن کا جواب دینا ممکن ہی نہ ہو۔
لیکن آپ کی اس بات سے لگتا ہے کہ شاید دوسروں کو بھی نشتر محسوس ہوا ہو اور اگر ایسا ہوا ہے تو معذرت۔

میڈیا نے بھی حد کر دی، 100 سال تک اس خبر کو دنیا سے چھپاتے رہے کہ ٹائی ٹینک بحر اوقیانوس (اٹلانٹک اوشین) میں نہیں بلکہ بحر الکاہل (پیسیفک اوشین) میں ڈوبا تھا۔ اب اگر یہ سوال آپ سے نہ پوچھا جاتا تو شاید یہ راز رہتی دنیا تک راز ہی رہتا۔
جھوٹا میڈیا تو یہ بھی بتاتا رہا کہ کئی سو لاشیں نکال کر دفنائی بھی گئیں لیکن اب آپ نے بتایا کہ ایسا بھی نہیں ہوا۔ شکریہ اولیویا

آپ کو سوالات پوچھنے کی اجازت نہیں تھی۔ آپ صرف جوابات دے سکتے ہیں، سوال تو ہم کرتے ہیں۔

جی بالکل وہی۔۔۔ صحیح پہنچے ہیں آپ۔ اب جواب لکھ دیں۔

اس سو فیصد درست جواب پر الیکٹرا آپ کا ہوا۔ مجھے یاد نہیں آ رہی تھی یہ کمانڈ۔۔ جی یو آئی کے ساتھ کوئی ٹول نہیں اس کام کے لیے؟
نشتر دوسروں کے لئے نہیں ہمارے لئے تھا لیکن آپ کے جواب سے لگتا ہے کہ ہمارے لئے بھی نہیں تھا ہم غلط سمجھے۔:)
اگر ٹائی ٹینک والا سوال نہ پوچھا جاتا تو پتہ کیسے چلتا کہ ہم نے انگریزی کی کتاب میں سے ٹائی ٹینک والا سبق توجہ سے نہیں پڑھا تھا۔:)
 
رانا

محفلین
کچھ سوال میں نے بھی کرنے ہیں مگر پہلے آپ موجودہ سے بھگت لیں
زیک بھائی اگر آپ کے سوالات کم ہیں تو ابھی یہاں لائٹ جانے میں آدھ گھنٹا ہے جو میرے خیال میں کافی ہوگا کیونکہ پھر کل سے ورکنگ ڈیز ہیں جن میں وقت ملنے کا کوئی بھروسا نہیں ہوتا۔
 
زیک

مسافر
زیک بھائی اگر آپ کے سوالات کم ہیں تو ابھی یہاں لائٹ جانے میں آدھ گھنٹا ہے جو میرے خیال میں کافی ہوگا کیونکہ پھر کل سے ورکنگ ڈیز ہیں جن میں وقت ملنے کا کوئی بھروسا نہیں ہوتا۔
سوالات اور بھی ہیں مگر ایک سے آغاز کرتے ہیں:

اشتیاق احمد کو کب پڑھنا شروع کیا؟ کب چھوڑا؟ اس کے احمدیت مخالف ناول پڑھتے تھے یا چھوڑ دیتے تھے؟
 
فاتح

لائبریرین
ایک لفظ کو دو میں توڑنا اردو میں عام رواج لگتا ہے۔
یہ کلیہ یہیں محفل میں کسی نے بیان کیا تھا کہ انگریزی کے لمبے الفاظ کو اردو میں لکھتے ہوئے دو یا تین ٹکڑوں میں توڑ دیا جانا چاہیے تا کہ پڑھنے میں سہولت ہو مثلاً کمیونیکیشن کی بجائے کمیونی کیشن۔
 
رانا

محفلین
سوالات اور بھی ہیں مگر ایک سے آغاز کرتے ہیں:
اشتیاق احمد کو کب پڑھنا شروع کیا؟ کب چھوڑا؟ اس کے احمدیت مخالف ناول پڑھتے تھے یا چھوڑ دیتے تھے؟
چوتھی یا پانچویں جماعت میں پہلی بار پڑھے تھے اور ساتویں یا آٹھویں میں عمران سیریز سے تعارف ہوگیا تو چھٹ گئے۔ کوئی شک نہیں کہ بہت اچھے لگتے تھے۔ حسن اتفاق سے میرے ہاتھ کبھی کوئی احمدیت مخالف ناول نہیں لگا۔ البتہ ناولوں کے آخر میں احمدیت مخالف اشہتار بہت تکلیف دہ تھے۔ لیکن یا تو ان اشتہاروں والے ناول شروع میں میرے ہاتھ نہیں لگے یا توجہ نہیں دی بہرحال بعد میں وہ اسکے ناول پڑھنا ایک تکلیف دہ امر تھا۔ لیکن پانچویں جماعت کے طالبعلم کی عمر ہی کیا ہوتی ہے ان باتوں میں الجھنے کی۔ البتہ اس سے مجھے احمدیت کو پڑھنے کی طرف توجہ ضرور پیدا ہوئی اور دسویں تک پہنچتے پہنچتے یہ حالت ہوگئی کہ جہاں احمدیت مخالف مضمون یا کتاب نظر آئی تجسس سے اسے حاصل کرنا چاہا۔
 
Top