انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

نور وجدان

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔۔۔!

پیارے اراکین محفل اردو ۔۔۔۔!

السلام علیکم ۔۔۔!



t6w4fd.gif
6e3osm.gif
رانا
6e3osm.gif
t6w4fd.gif


t6w4fd.gif
6e3osm.gif
6e3osm.gif
t6w4fd.gif


t6vxu0.gif


اردو محفل اک ایسا مقام ہے جہاں دنیا کے کونے کونے سے بھائی بہن دوست سب آکر محفل سجاتے ہیں ۔ ایسی محفل جس میں علم ادب و فن کے ہمراہ انسانیت ملنساری شگفتہ مزاجی سے بھرپور گفتگو چٹکلے بکھیرتی ہے ۔ یہ اک حقیقت ہے کہ اس دنیا میں بہت کم انسان ایسے ہوتے ہیں جنہیں اپنی سلجھی گفتگو سے محفل جمانے کا فن آتاہے .جنہیں اپنے جذبات صفحہ قرطاس پر منتقل کرنے میں دقت نہیں ہوتی ۔ جواپنی خداداد ذہانت اور صلاحیت کے بل پر سنجیدہ ادب میں بھی مزاح کو تخلیق کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ اردو کی اس پیاری علمی و ادبی محفل میں بھی ایسی ہستیاں موجود ہیں جن کے آنے سے محفل جمنے لگتی ہے اور چہروں پر مسکراہٹ بکھرنے لگتی ہے ۔ رانا بھائی کا شمار بھی ایسی ہی ہستیوں میں ہوتا ہے ۔ جن کی سلجھی گفتگو اور مزاح نگاری کی جملہ محفل معترف ہے سوچا کہ رانا بھائی سے ہی اس سلسلے کی دوبارہ شروعات کی جائے ۔انٹرویوز کا سلسلہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار ہے . امن ایمان بہنا کے بعد تعبیر بہنا نے انٹرویوز کے سلسلے کو خوب رواں رکھا ۔مجھے ان جتنی مہارت تو نہیں ہے ۔ لیکن میرے نزدیک اردو محفل اک گھر جیسی ہے ۔ اور مجھےیقین ہے کہ میرے ساتھ آپ سب اراکین شامل رہیں گے ۔ اور مل جل کر رانا بھائی سے باتیں کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ کوئی سوال لازمی نہیں ہے ، جس سوال کو چاہیں اس کاجواب دے دیں ۔ کسی سوال کا جواب نہ دینے پر کوئی نمبر نہیں کٹیں گے ۔۔۔۔


proxy.php
rvitjq.gif
proxy.php
proxy.php

proxy.php
rvitjq.gif
proxy.php
proxy.php





1.آپ کا مکمل نام ، جائے پیدائش اور تاریخء پیدایش ۔آپ کتنے فیملی ممبرز ہیں اور ان میں آپ کا نمبر۔گھر میں کس نام سے پکاراجاتا ہے؟۔آپ کی تعلیمی قابلیت کتنی ہے؟
2.بچپن میں کیا سوچ کر سکول جاتے تھے ۔ ؟ کیا پڑھتے تھے ۔ اور مستقبل بارے کیاارادے تھے ۔؟مستقبل بارے جو خیالی پلاؤ پکائے وہ کہاں تک حقیقت بنے ۔؟
3.کوئی ایسا کام جس پر فخر ہو؟ کوئی ایسی شرارت جس پرندامت ہو ۔ کوئی شرارت ایسی جو کرنے کا دل ہو مگر کر نہ پائے ہوں ۔ ؟.
4 ۔ آج کے زمانے میں دو لفظ بہت عام ہیں اک محبت اور دوسرا دوستی ۔ آپ ان میں کیا فرق سمجھتے ہیں ۔ ؟
5۔ وہ کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں؟
6.اگر آپ کو موقع دیا جائے کہ آپ اپنا نام رکھیں تو کیانام رکھیں گے؟
7۔ اگر آپ لڑکی ہوتے تو ؟ ساتھ ہی یہ بھی بتائیں کہ جاب آج کے دور میں خواتین کی ضرورت ہے یا شوق؟
8۔ آپ اپنی بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟کیا کہیں گے اس بارے کہ کچھ لوگوں کی زبان کالی ہوتی ہے؟ اگر ہوتی ہے تو کیوں ؟
9۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟۔ناک پہ مکھی کیسے اور کیوں بیٹھتی ہے۔؟
10 ۔جھوٹ کے اگر پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتےہیں؟
11۔ آپ idealistic ہیں یا realistic ہیں؟
12.طبعیت کے لحاظ سے کیسے ہیں۔ شرمیلے، باتونی، حساس، جلدگھل مل جانے والے، موڈی یا کچھ اور
13۔ ایسی کیابات آپ کو محفل پر بھا گئی کہ آپ یہاں آج تک موجود ہیں؟
14. ایسی کونسی غلطی ہے جس پر آج بھی سخت پشیمانی ہوتی ہے؟. اور زندگی کا کوئی ایسا لمحہ/واقعہ جو باعثِ فخر رہا ہو
15 ۔ کیا آپ کھانا پکا سکتے ہیں ؟ اگر ہاں تو ایک خیالی پلاؤ ہمیں بھی پکا کر دیکھائیں(مطلب کسی بھی ایسے خیالی پلاو کی لفظی تصویر کھینچ کر دکھائیں)
16 . کیا آپ اپنی شخصیت کو چند جملوںمیں بیان کر سکیں گے ۔کچھ چھوٹا سا تعارف
17.محفل کی تین شخصیات جن سے گفتگو کرنے مین مزا آتا ہے
18۔. خواتین کی کون سی بات کو آپ ان کی خوبی گردانتے ہیں؟؟
19. ایسی کونسی 3 مادی اشیاء ہیں جن کو آپ اپنے لیے بہت ضروری گردانتے ہیں؟(کمپیوٹر کو چھوڑ کر)
20. دین آپ کی نظر میں؟ ادب سے دلچسپی ہے ؟ کس قسم کی کتابیںزیادہ تر پڑھتے ہیں اور آپکے پسندیدہ نثرنگار ؟
21 ۔ کوئی ایسا سوال جو آپ سے بار بار کیا جاتاہے ؟


سوالوں کا سفر ابھی باقی ہے رانا بھائی آپ سب اراکین سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اپنے سوالوں سمیت رانا بھائی کا استقبال کریں ۔ ذاتیات سے پرہیز محبتوں کو بڑھاتاہے ، خلوص پھیلاتا ہے ۔


welcome-friends.jpg
welcome-friends.jpg
 

arifkarim

معطل
رانا کیساتھ ہمنے ایک بار کسی سافٹوئیر پر کام کیا تھا تو پتا چلا کافی ذہین شخصیت ہیں۔ آپ کی اس ذہانت کاماخذ جاننے میں دلچسپی ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
رانا کیساتھ ہمنے ایک بار کسی سافٹوئیر پر کام کیا تھا تو پتا چلا کافی ذہین شخصیت ہیں۔ آپ کی اس ذہانت کاماخذ جاننے میں دلچسپی ہے۔


ہہم۔ کس سافٹ وئر پر کام کیا تھا ۔ ان کے دھاگے کھنگالنے لینے کے بعد اس بات کی معترف تو میں بھی ہوں کہ واقعی بہت تیز ذہن رکھتے ہیں ۔

نور آپی آپ کہاں ہیں

بٹیا میں آپ کے ساتھ ساتھ ہوں ۔۔ رانا بھائی اب ادھر آئیں اور سوالات کے اچھے سے جواب دیں ۔ محفلین کو بےتابی سے آپ کے جوابات کا انتظار ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم سعدیہ نور بٹیا
آپ نے اک اچھے معلوماتی سلسلے کا دوبارہ آغاز کیا ہے ۔
بلا شبہ آپ نے سچ لکھا کہ دونوں محترم ہستیاں بہت اچھے انداز میں انٹرویو میں گفتگو کو رواں رکھتی رہی ہیں ۔
آپ کی جانب سے بھی یقین ہے کہ آپ اس سلسلے کو ان شاء اللہ کامیابی سے رواں رکھیں گی ۔
اب رانا بھائی کو فرصت ملے تو گفتگو چلے ۔۔۔۔
بہت دعائیں

امن ایمان بہنا کے بعد تعبیر بہنا نے انٹرویوز کے سلسلے کو خوب رواں رکھا ۔مجھے ان جتنی مہارت تو نہیں ہے ۔
 

رانا

محفلین
ابھی محفل پر لاگن ہوا تو پتہ چلا کہ انٹرویو شروع بھی ہوچکا ہے اور ہمیں خبر ہی نہیں۔:)
ہم نے تو سوچا تھا کہ بات ٹل گئی پھر اتنے جھمیلوں میں نور بہنا کو کہاں یاد رہے گا لیکن نور بہنا تو دُھن کی پکی ہیں بھئی۔:)
اب دھاگہ کھُل ہی چکا ہے تو پھر اللہ کا نام لے کر شروع کرتے ہیں۔ ابھی تو سوالات بھی نہیں پڑھے کہ دو منٹ بعد لائٹ جانے والی ہے۔ اب صبح ملتے ہیں انشاء اللہ۔:)
 

نایاب

لائبریرین
خوش آمدید محترم رانا بھائی
یہ بہنیں یہ بیٹیاں دھن کی پکی ہی ہوتی ہیں ۔
ان یہ کا یہ دھن کا پکا ہونا ہی اینٹ گارے کے مکانوں کو خلوص سے بھرپور گھر بنا دیتا ہے ۔
اللہ سوہنا سب بہنوں بیٹیوں کو سدا خوش و ہنستا مسکراتا رکھے آمین
بہت دعائیں

ہم نے تو سوچا تھا کہ بات ٹل گئی پھر اتنے جھمیلوں میں نور بہنا کو کہاں یاد رہے گا لیکن نور بہنا تو دُھن کی پکی ہیں بھئی۔
 
Top