تعارف رابطہ

نام :سید نصرت بخاری
ولدیت:لعل شاہ
تاریخ پیدائش :22 جون 1968 (اٹک میں)
تعلیم :پنجاب یونی ورسٹی سے ایم اے اردو کی سند لی۔علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے “مکاتیبِ مشاہیر بنام حق نواز خاں“کے موضوع پر ایم فل کے لیے مقالہ لکھا۔
پیشہ:استاد(گورنمنٹ ڈگری کالج حضرو ،ضلع اٹک ،شعبہ اردو)
صنفِ سخن:شعر افسانہ
انچارج ادبی ایڈیشن ہفت روزہ تیسرا رخ،اٹک
مطبوعات:
1۔۔گھائو (افسانے)
2۔۔۔حدیثِ دیگراں
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

امید ہے آتے رہیں گے اور اپنی تحریروں سے نوازیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
باز خوش آمدید، شاید ایک بار خوش آمدید کہہ چکا ہوں۔ آپ کی مزید کتابوں کی فائلوں کا انتظار رہے گا، ’گھاؤ‘ (‘گھائو‘ نہیں) تو میری برقی کتابوں میں ہے ہی۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
خوش آمدید انکل:)
امید ہے میں نے آپ کو انکل غلط نہیں کہا۔ میرا مطلب میں سب کو بھائی کہتی ہوں تو آپ کی تاریخ پیدائش دیکھ کے مجھے خوشی ہوئی کہ ایک انکل بھی مل گئے یہاں۔
پھر آپ کاتعلق اردو ادب سے ہے تو مجھے بھی بہت دلچسبی ہے اس میں۔امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
واسلام۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انکل آپ آتے رہا کریں۔ اعجاز انکل آتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔ بزرگوں کے محفل میں رہنے سے برکت رہتی ہے۔
 
Top