رائے شماری۔ آپ کون سا اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہیں

الف عین

لائبریرین
رائے شماری۔ آپ کون سا اردو کی بورڈ

آپ کون سا اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہیں
کرلپ کا 'فونیٹک'
یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ کا 'اردو صوتی'
ونڈوز کا ڈیفالٹ عربی والا کی بورڈ
کچھ اور (تفصیل دیں)
 
اعجاز اسلم صاحب
السلام وعلیکم!
میں تو کرلپ کا 'فونیٹک' کی بورڈ استعما ل کر رہا ہوں۔
مجھے صرف اس میں ایک مسئلہ ہے کہ اُس میں “ئ“ لکھنے کے لئے “4“ کا بٹن استعمال کر نا پڑتا ہے ۔ باقی ٹھیک ہی لگتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
رائے شماری کیلئے آپ نے "پول" تو بنایا نہیں۔ تھوڑی بہت اردو لکھنے والے تو "کرلپ صوتی" کلیدی تختہ ہی استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین البتہ "مقتدرہ قومی زبان" کا معیاری تختہ (جو ایکس۔پی۔ میں بھی شامل ہے) پسند کرتے ہیں۔ ایک تختہ "بدری" کے نام سے بھی ہے جس کے بارے میں دعوٰی کیا جاتا ہے کہ
ساینسی ریسرچ کے بعد تیار کیا گیا ہے:

http://www.pakistanopensource.org/projects/onscreenkeyboard/
 

سیفی

محفلین
میں اردو کمپیوٹنگ کا صوتی کی بورڈ استعمال کرتا ہوں۔
لیکن اس میں بھی اگر ئ اگر shift+4 کی جگہ u پر ڈال دی جاوے تو اچھا ہو گا۔
 

الف عین

لائبریرین
جیس میں نے کوشش تو کی تھی، مگر میرے آپیرا اور فائر فاکس براؤزرس نے پول سیٹ کرنے ہی نہیں دیا۔ بٹن دبانے پر دونوں خاموش بیٹھے رہے۔ معلوم نہیں کیوں۔
 

الف عین

لائبریرین
عتیق نے کہا:
اعجاز اسلم صاحب
السلام وعلیکم!
میں تو کرلپ کا 'فونیٹک' کی بورڈ استعما ل کر رہا ہوں۔
مجھے صرف اس میں ایک مسئلہ ہے کہ اُس میں “ئ“ لکھنے کے لئے “4“ کا بٹن استعمال کر نا پڑتا ہے ۔ باقی ٹھیک ہی لگتا ہے۔

صوتی کی بورڈ ہو یا کرلپ کا فونیٹک۔ میرے خیال میں (بقول مجتبی

حسین، جوضروری نہیں کہ ناقص ہی ہو)حمزہ یے جو صوتی میںشفٹ اور

۴ کے ساتھ ہے، در اصل درمیانی حمزہ کے لئے یونی کوڈ کا مختصص

کیریکٹر ہے۔ اس کو واقعتاً حمزہ یے سے الگ کرنے کی بات یونی کوڈ

کنزورٹیم میں اردو سے متعلق اصحاب کو اٹھانی چاہئے۔ یہ کی بورڈ کا سوال

نہیں ہے، کوڈ کا مسئلہ ہے۔
 
کرلپ کی بورڈ میں ایک چھوٹا سامسئل

السلام و علیکم

میں بھی کرلپ کا کی بورڈ ہی استعمال کرتا ہوں۔ افسوس یہ کہ اس میں ۂ (ہ حمزہ کے ساتھ) لکھنے کا کوئی طریقہ نہیں۔ چنانچہ پھر مجھے ونڈوز کا character map پروگرام استعمال کرنا پڑتا ہے۔

شارق
http://www.boriat.com
 
جواب

یار میں یہ نہیں سمجھتا کہ کرلپ والے ہوں یا یاہو والے میرے خیال میں اردو ٹائپ کبھی نہیں کرتے اور کی بورڈز بناتے ہیں بھئی کبھی کسی کمپوز سے پوچھو کہ کونسا حمزہ کہاں ہونا چاہیے۔ جس سے الفاظ کی ہیئت صحیح طور پر لکھی جا سکے۔ لیکن جناب یہ لوگ تو ان پیج کا کی بورڈ دیکھتے ہیں اور پھر اُسی طرح کا کی بورڈ بنانے کی تگ و دو میں لگ جاتے ہیں۔شاید ان لوگوں نے خود کبھی یہ کی بورڈ استعمال نہیں کیے اس لیے انھیں پتہ ہی نہیں کہ حمزہ لکھنے کے لیے شفٹ فور دبانے میں کسی بھی کمپوزر کو کتنی زحمت اُٹھانی پڑتی ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
کرلپ کی سائٹ پر مونوٹائپ بھی آیا ہے، اس کے بارے کیا رائے ہے؟ کونسا نقشہ آپ کے نزدیک بہتر رہے گا؟ صوتی تختہ کی تو بنیاد ہی غلط ہے، اس لیے مفید نہیں ہو سکتا۔
 
ویسے فونیٹک کی quick & dirty والی خصوصیت اس کا سب سے بڑا سرمایہ ہے تبھی بیشتر لوگ آپ کو اسی کو استعمال کرتے دکھیں گے۔
 
Top