ذیابیطس سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ

شمشاد

لائبریرین
یہی ہے ناں

images
images
 
یونس

محفلین
جی ہاں میں نے کچھ لوگوں کو بنا کر دیا ہے
اور ان کو افاقہ بھی ہوا ہے مگر اس کو استمعال کرتے ہوئے بہت خیال رکھنا پڑتا ہے کیونکہ یہ دوا کھانے سے بعض اوقات دست لگ جاتے ہیں
اس کی خوراک کا درست وقت کیا ہونا چاہئیے ؟
 
یونس

محفلین
کیا یہاں کسی نے یہ نسخہ آزمایا؟
جی ہاں ‘ میں نے آزمایا ہے مگر دست آور ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا۔ ویسے اس سے ذیابیطس کنٹرول رہتی ہے۔ میں صبح نہار منہ کھاتا تھا ‘ محض اپنے اندازے کی بنا پر‘ گو کہ خوراک کے وقت کا تعین کہیں نہیں ملا۔ مکمل چھٹکارے کے لئےدوا کی خوراک کی مقدار ‘ وقت ‘ عرصہ علاج وغیرہ کی تفصیلات درکار ہوں گی۔ اگر کوئی صاحب فراہم کر سکیں تو ۔ ۔ ۔
 
یونس

محفلین
یہ گریپ فروٹ نہیں بلکہ تربوز سے ملتا جلتا لیکن چھوٹے سائز کا انتہائی کڑوا پھل ہوتا ہے
اس کی کڑوا ہٹ کی شدت کا اندازہ اس بات سے کر لیں کہ پھلبہری (برص) کے مریضوں کوکہا جاتا ہے کہ تمے کاٹ کر ایک چھوٹے ٹب میں ڈال کر ان کو پاؤں کے ساتھ مسلتے رہیں ۔ اور چند گھنٹے میں ان کی کڑواہٹ منہ میں محسوس ہونے لگتی ہے۔ ۔۔!
 
زیک

مسافر
جی ہاں ‘ میں نے آزمایا ہے مگر دست آور ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا۔ ویسے اس سے ذیابیطس کنٹرول رہتی ہے۔ میں صبح نہار منہ کھاتا تھا ‘ محض اپنے اندازے کی بنا پر‘ گو کہ خوراک کے وقت کا تعین کہیں نہیں ملا۔ مکمل چھٹکارے کے لئےدوا کی خوراک کی مقدار ‘ وقت ‘ عرصہ علاج وغیرہ کی تفصیلات درکار ہوں گی۔ اگر کوئی صاحب فراہم کر سکیں تو ۔ ۔ ۔
پہلے مراسلے کا دعوہ ہے کہ ذیابیطس ختم ہو جاتا ہے ایک بار کھانے سے جبکہ آپ کا تجربہ یہ ہے کہ باقاعدگی سے کھانے کی ضرورت ہے اور اس سے مرض کنٹرول میں رہتا ہے۔
 
اس کی کڑوا ہٹ کی شدت کا اندازہ اس بات سے کر لیں کہ پھلبہری (برص) کے مریضوں کوکہا جاتا ہے کہ تمے کاٹ کر ایک چھوٹے ٹب میں ڈال کر ان کو پاؤں کے ساتھ مسلتے رہیں ۔ اور چند گھنٹے میں ان کی کڑواہٹ منہ میں محسوس ہونے لگتی ہے۔ ۔۔!
اس میں کوئی شک نہیں یہ تمہ انتہائی کڑوا ہوتا ہے
 
اس کی خوراک کا درست وقت کیا ہونا چاہئیے ؟
بہتر ہو گا کہ آپ اسے صبح نہار منہ کھائیں بڑے کیپسول لے کر ان میں سفوف بھر لیں اپنی برداشت کے مطابق ایک یا دو کیپسول لے سکتے ہیں اگلے دن صبح کچھ کھائے پئے بغیر اپنی شوگر چیک کریں اسے صرف ضرورت کے وقت ہی استمعال کریں
استمعال کے بعد اپنا تجربہ ضرور شریک محفل کریں
 
جی ہاں ‘ میں نے آزمایا ہے مگر دست آور ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا۔ ویسے اس سے ذیابیطس کنٹرول رہتی ہے۔ میں صبح نہار منہ کھاتا تھا ‘ محض اپنے اندازے کی بنا پر‘ گو کہ خوراک کے وقت کا تعین کہیں نہیں ملا۔ مکمل چھٹکارے کے لئےدوا کی خوراک کی مقدار ‘ وقت ‘ عرصہ علاج وغیرہ کی تفصیلات درکار ہوں گی۔ اگر کوئی صاحب فراہم کر سکیں تو ۔ ۔ ۔
آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ نے یہ دوا کسطرح استمعال کی میٹھے حلوے میں ملا کر یا کیپسول میں بھر کر؟
 
یونس

محفلین
آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ نے یہ دوا کسطرح استمعال کی میٹھے حلوے میں ملا کر یا کیپسول میں بھر کر؟
1گرام والےکیپسول میں بھر کر‘ 3 کیپسول صبح نہار منہ قریبا کل 80 کیپسول کھائے ہوں گے۔
۔ ۔ ۔ میں "تقریبا" ہی لکھ پایا ہوں۔ تنویں کیسے لکھوں ؟
 
عمر سیف

محفلین
شوگر مستقل کبھی ختم نہیں ہو سکتی ، جب تک کہ اللہ نہ چاہے ۔۔ میرے والد ، دادی نانا کو رہی اور یہ سب علاج کرواتے اس جہاں سے چلے گئے۔ اللہ ان سب کی مغفرت فرمائے آمین
اسے آپ صرف کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اور اللہ سے دعا کہ آپ کو اللہ محتاجی کی زندگی عطا نہ کرے۔
اللہ وحدہ لا شریک کچھ بھی کر سکتا ہے ۔۔ پرہیز ہی سب سے بہترین علاج ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
ذیا بیطس سے جسم کے اعضائے رئیسہ از قسم دل، گردے اور آنکھیں (بینائی) تو متاثر ہوتے ہی ہیں، لیکن میرے خیال میں غیر قابو شدہ شکر سے پاؤں بھی بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور ا س کی علامات میں ان کا بے حس ہونا، خشک ہوجانا اور ان کی رنگت کا سیاہ ہو جانا شامل ہے۔ اور غالباً یہ پیروں میں خون کی رگوں کے تنگ ہو جانے کی وجہ سے مناسب مقدار میں خون کی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔میں خود اس عارضے میں مبتلا ہوں۔ اور ڈاکٹروں کے یہ بتانے پر کہ یہ علامت 'irreversible' ہے، صابر و شاکر ہو کر بیٹھ گیا ہوں۔ اللہ کریم۔
 
آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین
تلمیذ سر دل گردے بینائی اور پاؤں کا سوج جانا ۔۔ تھکاوٹ سستی نیند کا بہت آنا متلی ۔۔۔ بلڈ پریشر کا ہائی ہوجانا ۔۔ یہ سب علامات ہیں ۔۔
 
یونس

محفلین
ذیابیطس کے سلسے میں میرےذاتی تجربات:
صبح کی سیر اپنے اوپر لازم کرلیں‘ اور اگرممکن ہو تو سہ پہر کو بھی۔ رات کھانے کے بعد چہل قدمی کریں۔
ناشتے میں جو کا دلیہ‘ شہد‘ بادام ‘ اخروٹ‘ پھل‘ ڈرائی فروٹ میں سے کچھ۔ دوپہر کے کھانے میں سلاد غالب رہے‘ روٹی وغیرہ کم۔رات کا کھانا سبزی گوشت جو بھی ہو‘ تھوڑا سا۔ کبھی کبھی ثرید بھی کھائیں۔ یعنی شوربے والے سالن میں روٹی کے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور چمچ کی مدد سے کھائیں ‘ اس طرح روٹی کم ہونے کے باوجود پیٹ بھر جاتا ہے۔ پانی کا استعمال کھانے کے اوقات سے قریب کم رکھیں اور عمومی طور پر پانی زیادہ پئیں۔
کھانوں کے درمیان بغیر چینی کے چائے۔موسم کے مطابق پھل۔ کھانے کے بعد اگر گھر میں کچھ میٹھا بنایا گیا ہو تو معمولی مقدار میں لے لینے میں کوئی حرج نہیں۔ میٹھا بالکل چھوڑ دینے سے کبھی کبھی دیوانگی کی حد تک میٹھے کی طلب ہوتی ہے اور پھر مریض بے تحاشا میٹھا کھا جاتا ہے۔ جو نہایت خطرناک ہے۔
فطرت کے زیادہ قریب رہنے کی کوشش کریں۔ بیکری کی اشیاء سے پرہیزکریں۔ غذا سادہ کھائیں۔ فاسٹ فوڈ‘ کولڈڈرنک وغیرہ چھوڑ دیں۔
قبض نہ ہونے دیں۔ ریشے دار غذاؤں کا استعمال زیادہ کریں۔
زیتون کا تیل‘ شہد‘ سرکہ ‘ کھجور ‘ جو‘ انجیر ہمارے نبی پاک کو مرغوب تھیں۔ ان کا استعمال ضرور کرتے رہا کریں۔
پرہیز علاج سے بدرجہا بہتر ہے۔ خصوصاً اس صورت میں جبکہ ہمارے علم میں ہے کہ ذیابیطس کی بعض ادویات شدید سائڈ ایفیکٹس کی حامل ہیں‘ کم سے کم دوائی اور زیادہ سے زیادہ واک اور پرہیز کرنا چاہیے۔
چینی سفید زہر ہے‘ اس سے بچنے کی پوری کوشش کریں۔ البتہ قدرتی مٹھاس ازقسم پھل وغیرہ مناسب مقدار میں ضرور لیں۔ ایک دوست کے تجربے کے مطابق میٹھے کے لئےمروجہ "کینڈرل" حافظے پر نہایت مضر اثرات ڈالتی ہے اس سے بچیں۔ ویسے بھی مٹھاس کی عادت چھوڑنے کے لئے اس کا استعمال نہ کرنا بہتر ہے۔
۔۔۔ میں خود بھی بسا اوقات اس قدر پرہیز نہیں کر پاتا ! لیکن بہرحال کوشش جاری ہے ۔ ۔۔ شفا صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اللہ تعالیٰ سب مریضوں کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ (آمین ثم آمین)
 
Top