ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادیوں کے نام؟
1- حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا
2- حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا
3- حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا
4- حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماری کے آخری ایام میں رہائش کے لئے کس کا گھر منتخب کیا تھا؟
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کا

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟
مختلف اصحاب نے مختلف ٹولیوں میں یکے بعد دیگرے نماز جنازہ پڑھی۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین کے موقع پر کونسی چار شخصیات قبر میں اتریں؟
چاروں خلفائے راشدین (شاید)
 
الف عین

لائبریرین
ایک سوال میرا۔ لیکن دینی نہیں:

وہ کیا وقوعہ تھا جو آج سے قریب پینتالیس سال پہلے پیش آیا تھا اور آئندہ لگ بھگ چار ہزار سال بعد ہی پیش آئے گا، اگر تب تک قیامت نہ آ چکی تو۔۔
 
سارا

محفلین
اس سوالوں کے جواب جلدی چاہیں۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادیوں کے نام؟

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماری کے آخری ایام میں رہائش کے لئے کس کا گھر منتخب کیا تھا؟

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین کے موقع پر کونسی چار شخصیات قبر میں اتریں؟

lol :grin:
 
الف عین

لائبریرین
شمشاد، ہنٹ یہ ہے کہ انگریزی اعداد کو ذہن میں رکھیں۔۔
کوئ بوجھنے کو تیار ہے یا جواب بتا دوں!!
 
شمشاد

لائبریرین
کچھ دیر ٹھہر جائیں، ذرا ذہن لڑانے دیں۔

بس آپ کے سوال کا جواب مل جائے پھر اس دھاگے کو مقفل بھی کرنا ہے، پہلے ہی 24 صفحے اوپر جا چکے ہیں۔ میں نے تو اب دیکھا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، مقفل بالکل نہیں کرنا۔ اگر لمبا ہو بھی جائے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن ایک جگہ تو رہے گا۔ مجھے اکثر ضرورت پڑتی رہتی ہے۔ اب میں تھریڈ ہی ڈھونڈتی رہوں گی۔:confused:
 
زیک

مسافر
ایک سوال میرا۔ لیکن دینی نہیں:

وہ کیا وقوعہ تھا جو آج سے قریب پینتالیس سال پہلے پیش آیا تھا اور آئندہ لگ بھگ چار ہزار سال بعد ہی پیش آئے گا، اگر تب تک قیامت نہ آ چکی تو۔۔

1961 اور 5005

الٹا اور سیدھا دونوں طرح ایک ہی پڑھا جاتا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
اب ماوراء کا سوال آ گیا ہے تو پچھلے سوال کا جواب بتا ہی دوں۔ یوں بھی میں یہاں آتا ہی کہاں ہوں۔ اتفاق کے علاوہ۔ اور پھر صبر بھی نہیں ہو رہا۔
تو جگر تھام کے جواب سنیں۔

ایک وقوعہ

1961

میں پیش آیا تھا۔ یہ سال ایسا ہے کہ اس کو انگریزی (درست انگلو عربک) اعداد میں لکھا جائے تو یہ اوپر یا نیچے دونوں سمتوں سے درست پڑھا جاتا ہے۔ 1961

اور ایسا ہی اگلا سال اب آئے گا

6009ء

(ہاں اسلامی ہجری سن بھی شامل سمجھیں تو 1961 بھی اب تک نہیں آیا!!)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top