ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم

محفلین
خرم بھائی بہت خوب کوشش تو کی ذرا پانچ کلو کا بتائیں کہ کیسے ہو گا۔

ایک پلڑے میں 12 اور 6 کلوگرام کے باٹ رکھئے اور دوسرے میں 13 کلوگرام کے۔ 18 میں سے 13 نکلے تو پانچ۔ ویسے زیک کا بھی درست لگ رہا ہے اور فارمولا بھی بن رہا ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
شکر یہ سوال تو مک گیا ۔۔:cool:

اب اگلا سوال : ایک ہی وقت میں اسلم احمد کے پیچھے کھڑا ہے اور احمد اسلم کے پیچھے بتائیے کیسے ؟؟
 

سارہ خان

محفلین
لڑکی بھینسوں کا مُنہ ایک دوسرے کی طرف تھا اور اسلم اور احمد کی پیٹھ ایکدوسرے کی طرف۔


جواب تو درست ہے ۔:cat:۔ لیکن یہ بھینسیں کہاں سے آگئیں بیچ میں ۔۔:confused:

اب اگلا سوال خرم بھائی‌ آپ کی طرف سے ۔۔ صرف جواب دینے سے کام نہیں چلے گا ۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
پانچ چھ پوسٹنگ کے گھوڑے بھینس بن گئے، مزید پانچ چھ کے بعد کیا بنیں گے؟ کیوں خرم بھائی۔
 

خرم

محفلین
اک شعر ہے
مگس کو باغ میں جانے نہ دیجئو
ناحق خون پروانے کا ہوگا
اس کا کیا مطلب ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اب کیا بتاؤں خرم بھائی، شاعر نے دریا کو قطرہ یا پھر صحرا کو ذرہ کر دیا ہے۔

مگس کہتے ہیں شہد کی مکھی کو۔

تو شہد کی مکھی کو باغ میں نہ جانے دینا، اگر وہ باغ میں جائے گی تو پھولوں کا رس چُوسے گی۔ پھولوں کا رس لے کر وہ اپنے چھتے میں جائے گی اور چھتے کے کسی خانے کو بھرے گے، خانہ بھر جائے گا تو اسے موم سے بند کر دے گی۔ اس طرح شہد کے چھتے سے موم حاصل ہو گا، موم سے موم بتی بنے گی، موم بتی جلے گی تو پروانہ آئے گا، پروانہ آئے گا تو جل جائے گا اور ناحق اپنی جان سے جائے گا۔
 

خرم

محفلین
ویری گُڈ شمشاد بھائی۔ آپکے ذوق کے بارے میں تو پہلے ہی شبہ نہیں ہمیں۔
چلیں اب آپ پوچھیں سوال۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے پھر شعر میں ہی پوچھ لیتا ہوں :

اک عمر چاہیے کہ گوارہ ہو نیشِ عشق
رکھی ہے آج ہی لذتِ زخمِ جگر کہاں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب امریکہ کی شرارت ہے۔ (خرم بھائی امریکہ میں ہی رہتے ہیں ناں)
کل ہی کہہ رہے تھے کونڈا نے ان سے شعر لکھنے کی فرمائش کی تھی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top