ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لیں جی ۔ ۔ ۔ ایک سوال میں بھی لکھ دوں :cool:

اگر پانچ بچے ایک ساتھ گلا پھاڑ کے رو رہے ہوں تو آپ کیا کریں گے :happy:

مغزل

محفلین
لیں جی ۔ ۔ ۔ ایک سوال میں بھی لکھ دوں :cool:
اگر پانچ بچے ایک ساتھ گلا پھاڑ کے رو رہے ہوں تو آپ کیا کریں گے :happy:

اپنے ہوئے تو انہیں چاکلیٹ دوں گا، دوسروں کے ہوئے تو پٹائی کروں گا۔
بلی کے ہوئے تو میں زینو کو بلواؤ ں گا۔ اس سے صرف بلی کے بچے ہی ڈرتے ہیں۔
شیر کے ہوئے تو میں‌خود گلا پھاڑ کر رونا شروع کردوں گا۔
 
محمدصابر

محفلین
ایک ہوٹل کی کی 51 منزل پر ایک مرد کی لاش ملی۔ کمرے کا دروازہ اندر سے چٹخنی کے ساتھ بند تھا۔دروازہ توڑ کر کھولا گیا تولاش باہر والی کھڑکی کے سامنے پڑی ہوئی کرسی پر موجود تھی۔ کھڑکی کے نیچے قالین پر پانی بکھرا ہوا تھا۔کمرے کی واحد آواز ایئر کنڈشنر کی تھی۔ آدمی کو گولی سر کے پیچھے لگی تھی اور دماغ میں ہی رہ گئی تھی۔اندازہ یہی تھا کہ آدمی کواسی کرسی پر اسی حالت میں قتل کیا گیا تھا۔ اور گولی تقریبا30میٹر دور سے چلائی گئی تھی۔ کھڑکی کے نیچے لگا ہو تالا بھی اندر سے بند تھا۔ کھڑکی کا شیشہ بھی نہیں ٹوٹا ہوا تھا۔ سوال یہ ہے کہ قتل کس طرح ہوا تھا؟
 
وقاص قائم

قتل تو گولی لگنے سے ہی ہوا ہوگا مگر مسئلہ یہ ہے کہ گولی کس طرح ماری گئی۔
 
محمدصابر

محفلین
شمشاد بھائی شگفتہ کو اس خصوصی الیکٹرا کے بارے میں بھی بتائیں۔جو واٹر کولر سے پہلے استعمال ہوتا تھا۔
وقاص : سوال بھی یہی ہے ۔
 
راجہ صاحب

محفلین
اگر کھڑکی کا تالا خودکار ہے یعنی کھڑکی کو بند کرنے پر خودبخود لاک ہو جاتا ہے تو کھڑکی میں پہلے برف کا ٹکڑا رکھا گیا ہے جس کے پگھلنے سے کھڑکی کا لاک اندر سے بند ہو گیا ہے اور گولی اس عرصے میں سامنے والی عمارت سے چلائی گئی ہے جس کی وجہ سے موت ہوئی ہے اور کھڑکی کا شیشہ بھی نہیں ٹوٹا :)

لیکن اگر تالا خودکار نہیں ہے تو میں نہیں جانتاکہ گولی کیسے ماری گئی ہے مقتول کو :(
 
معافی چاہتا ہوں یہ سوال پہلے بھی اسی لڑی میں پوچھا جا چکا ہے۔ آخر اتنی معلوماتی لڑی کو اتنا لمبا کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ ہر نیا سوال ایک نئی لڑی میں پوچھا جائے۔ اس طرح بعد میں دیکھنے کی سہولت رہے گی اور سوال جواب آپس میں گڈ مڈ بھی نہیں ہوں گے۔

شہزاد،
یہ بھی تو دیکھیں کہ برابر کے نشان کیا کیا مطلب ہے؟ ویسے یہ سوال خاصہ غیر سائینسی ہے؛)
 
مغزل

محفلین
ایک کمرے کا دروازہ توڑ کر پولیس کمرے دمیں داخل ہوئی کمرے میں اورکوئی دروازہ نہیں تھا اور نہ ہی کوئی کھڑکی ۔۔ کمرے کے عین وسط میں ایک لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔ کمرے نہ تو کوئی اسٹول تھا اور نہ کوئی چیز کہ جس سے معلوم ہوتا کہ اس شخص نے خودکشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے ، اگر قتل کیا گیا ہے تب تو کمرے کا دروازہ اندرسے کیسے بند تھا اگر خودکشی ہے تو کمرے میں اور کوئِ چیز نہیں جس پر سوار ہو کر اس شخص نے خود کشی کی ہو۔۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کیا ہوا تھا اس کمرے میں ؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
برف کے بلاک پر کھڑے ہو کر خود کشی کی۔

بندہ لٹک گیا اور برف پگھل کر بہہ گئی۔

واٹر کولر میرا ہوا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top