ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدصابر

محفلین
علینہ جب چھ برس کی تھی تو اس نے اپنے پسندیدہ درخت پر اپنے قد جتنا اونچا ایک کیل لگایا۔ دس سال بعد جب وہ سولہ برس کی ہو گئی تو وہ اس کیل کو دوبارہ دیکھنے گئی کہ اب وہ کتنی اونچائی پر پہنچ گیا ہے ۔ اگر درخت ہر سال دو انچ کے حساب سے بڑھے تو کیل اب کتنی اونچائی پر ہو گا؟
 

سارہ خان

محفلین
کیل تو وہیں ہوگا ۔۔ درخت اونچا ہو رہا ہے کیل نہیں ہوگا وہ اس ہی جگہ پر ہوگا جہاں علینہ نے لگایا ۔۔
 

سارہ خان

محفلین
ھمم کیل بھی اونچا ہونا چاہیئے ۔۔ پر علینہ کا قد کتنا تھا جس کے برابر کیل لگایا ۔۔ اس سے بیس انچ اونچا ہوجائے گا کیل ۔۔
 

نایاب

لائبریرین
ھمم کیل بھی اونچا ہونا چاہیئے ۔۔ پر علینہ کا قد کتنا تھا جس کے برابر کیل لگایا ۔۔ اس سے بیس انچ اونچا ہوجائے گا کیل ۔۔

السلام علیکم
سارہ خان بٹیا جی
خوش ہنستی مسکراتی رہیں سدا ۔ آمین
آپ کا پہلا جواب درست تھا ۔
کیل اونچا نہیں ہو گا ،
بس درخت کا تنا پھیل جائے گا۔
یعنی گولائی بڑھ جائے گی ۔
نایاب
 

محمدصابر

محفلین
لو جی یہاں‌پر نایاب بھائی آ گئے ہیں‌اور اب کوئی سوال دوسرے دن تک نہیں‌پہنچے گا۔
سارہ نے پہلے تکا مارا تھا کیونکہ انہیں‌نہیں‌پتہ تھا کہ درخت ہمیشہ چوٹی سے بلندی کی طرف جاتے ہیں۔ نیچے سے وہیں کے وہیں رہتے ہیں۔ اس کا ایک ثبوت درختوں پر کھدے ہوئے نام ، جو سال ہا سال اپنی جگہ پر گھستے رہتے ہیں۔
 

وقاص قائم

محفلین
معذرت چاہتا ہوں کہ بن بلایا مہمان بن کر سوال پوچھ رہا ہوں۔۔
یہ بتائیں کہ ناریل کا پانی کس چیز کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟
 
وقاص جب آپ محفل میں ہیں تو پھر مہمان نہیں رہتے، بہر حال آجکل کی تحقیق میں ناریل کے پانی کو کھلاڑیوں‌کو تقویت پہنچانے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، یعنی اسپورٹس ڈرنک کے متبادل کے طور پر، کہا جاتا ہے کہ اس سے انسانی نظام معنون یعنی امیون سسٹم کو بھی طاقت ملتی ہے ۔ بقیہ صحیح جواب کیا ہے آپ خود بتایئے وگرنہ واٹر کولر ہمارا ہوا۔
 

سارہ خان

محفلین
اچھا تو یہ بات ہے ۔میں سمجھا کہ آپ کو واقعی جواب آتا ہے۔

السلام علیکم
سارہ خان بٹیا جی
خوش ہنستی مسکراتی رہیں سدا ۔ آمین
آپ کا پہلا جواب درست تھا ۔
کیل اونچا نہیں ہو گا ،
بس درخت کا تنا پھیل جائے گا۔
یعنی گولائی بڑھ جائے گی ۔
نایاب

صابر بھائی آپ بھی نہ اب تفصیل پوچھنے کی کیا ضرورت تھی جب جواب ٹھیک تھا میرا تو ۔۔:(۔۔:tongue:
سوال میں قد نہیں بتایا گیا تھا تو یہی لاجک سمجھ آئی تھی کہ کیل وہیں رہے گا ۔۔ مجھے واقعی نہیں پتا تھا کہ اونچائی سے بڑھتا ہے ۔۔۔:idontknow:

نایاب انکل شکریہ معلومات میں اضافہ کرنے کا ۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بات ہے کہ ناریل کے پانی میں کولیسٹرول بہت زیادہ ہوتا ہے۔

ویسے اس سے پیٹرول کا متبادل کا کام بھی لیا جا رہا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
صابر بھائی آپ بھی نہ اب تفصیل پوچھنے کی کیا ضرورت تھی جب جواب ٹھیک تھا میرا تو ۔۔:(۔۔:tongue:
سوال میں قد نہیں بتایا گیا تھا تو یہی لاجک سمجھ آئی تھی کہ کیل وہیں رہے گا ۔۔ مجھے واقعی نہیں پتا تھا کہ اونچائی سے بڑھتا ہے ۔۔۔:idontknow:

نایاب انکل شکریہ معلومات میں اضافہ کرنے کا ۔۔:)
ہاہاہاہا۔ ویسے پہلے میں نے سوچا تھا کہ قد بھی کوئی دو فٹ کے قریب لکھ دیا جائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top