ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
یار سیدھی سی بات ہے۔

لاش لائبریری سے ملی اور لائبریری میں‌ ٹیپ ریکارڈ‌ جیسی کسی چیز (یعنی جس سے شور ہوتا ہو) کا کوئی کام نہیں۔

اگر پرویز نے خودکشی ہی کرنی ہوتی تو وہ ٹیپ ریکارڈ‌ کو لائبریری تک لانے کی زحمت نہیں کرتا۔
بلکہ جہاں وہ تھا اسی کمرے میں کرلیتا۔

دوسرا ابو کاشان صاحب کا دوسرا پوائنٹ ریوائنڈ کرنے والا بھی اس بات کا ثبوت ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
کچھ عرصہ پہلے علی میرے پاس آیا اور کہنے لگا "پرسوں‌میں 27’’ستائیس‘‘ سال کا تھا۔ اگلے سال 30 ’’تیس‘‘ سال کا ہو جاؤں گا۔ "
کیسے؟
 
کچھ عرصہ پہلے علی میرے پاس آیا اور کہنے لگا "پرسوں‌میں 27’’ستائیس‘‘ سال کا تھا۔ اگلے سال 30 ’’تیس‘‘ کا ہو جاؤں گا۔ "
کیسے؟

جواب تو میں ابھی نہیں بتاؤں گا پر اس سوال کا آپریشن۔ :grin: :grin: :grin:

کچھ عرصہ پہلے : کتنا پہلے؟ :)
"پرسوں‌میں 27’’ستائیس‘‘ سال کا تھا۔ اگلے سال 30 ’’تیس‘‘ کا ہو جاؤں گا۔" : کیا یہ حرف بحرف علی کے الفاظ ہیں یا ان میں وقت کے ساتھ ترمیم ہوئی ہے؟ :)
30 ’’تیس‘‘ کا ہو جاؤں گا : تیس کیا؟‌ :)
 

سارہ خان

محفلین
میں نے تو تکہ مارا ہے ۔۔ سوال ٹھیک سے سمجھ نہیں ایا ۔۔۔ اگر 29 فروری کو بھی ستائیسویں سالگرہ منائی ہوگی تو اگلی 29 فروری کو 31 سال کا ہونا چاہیئے ۔۔۔ پتا نہیں ۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top