ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
تو آپ اپنے سوال والے ماں، باپ اور بیٹے کے ساتھ بیٹھ کر انتظار کیجیے۔ ایک سوال آیا ہی چاہتا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
ایک افسر نے اپنے تین قابل ترین ماتحتوں میں سے ایک کو ترقی دینی تھی لیکن اس کے لیے یہ فیصلہ کرنا دشوار تھا کہ کون اس ترقی کا زیادہ اہل ہے۔

آخر کار اس نے ان سے ایک پہیلی بجھوانے کی ٹھانی اور انہیں پانچ پلیٹیں دکھائیں جن میں سے تین سیاہ اور دو سفیدتھیں اور کہا "میں تم تینوں کے سروں پر ایک ایک پلیٹ رکھوں گا۔ تم سوائے اپنے باقی دونوں کی پلیٹیں دیکھ سکتے ہو۔ جو اپنی ذہانت سے یہ بوجھ لے گا کہ اس کے سر پر کس رنگ کی پلیٹ ہے وہ اس ترقی کا حق دار ٹھہرے گا"۔ اس کے بعد افسر نے تینوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر دونوں سفید پلیٹیں اپنے پاس رکھ لیں اور ان تینوں کے سروں پر ایک ایک سیاہ پلیٹ رکھ دی۔

کچھ دیر بعد ان میں سے ایک نے یہ معمہ حل کر لیا اور اپنے افسر کو بتا کر ترقی حاصل کر لی۔ اب آپ بتائیں کہ اس شخص نے یہ سوال کیسے حل کیا؟
 
سارہ خان

محفلین
نہیں نہیں ان بے چاروں کو کیوں زحمت دوں انتظار کی ۔۔۔ کونسا میری جواب دینے میں مدد کروانی ہے انہوں نے ۔۔:rolleyes::grin:
 
فاتح

لائبریرین
سیاہ پلیٹیں دو تھیں تو تینوں کے سر پر سیاہ کیسے رکھیں ۔۔:confused:

مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا
اب کی بار کتابت کی غلطی مجھ سے ہو گئی لیکن اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا دماغ آج خوب کام کر رہا ہے اور آپ یہ سوال حل کر لیں گی۔
پلیٹوں کی صحیح تعداد یوں تھی:
تین (3) سیاہ اور دو (2) سفید
 
سارہ خان

محفلین
نہیں ابھی پوری طرح کام نہیں کر رہا ۔۔ میں صبح چھ بجے کی اٹھی ہوئی ہوں اور اس وقت تو نیند بھری ہوئی ہے دماغ میں ۔۔ سو بعد میں آ کر پھر سے کوشش کرتی ہوں ۔۔۔اگر کسی اور نے جواب دے نہ دیا ہو تو ۔۔۔:cool:
 
سارہ خان

محفلین
فاتح بھائی ۔۔ ایک بات نہیں سمجھ آئی ۔۔ کہ جب آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے ۔۔ تو اپنے علاوہ باقی دو کی پلیٹیں کیسے دیکھ سکتے ہیں ؟۔۔:confused::rolleyes:
 
فاتح

لائبریرین
پٹی تو صرف اس وقت باندھی گئی تھی جب پلیٹین رکھی جا رہی تھیں تا کہ دیکھ نہ سکیں کہ کس کے سر پر کس رنگ کی پلیٹ رکھی گئی ہے۔ بعد میں تو کھول ہی دی گئی تھی ورنہ دوسروں کے سروں پر کیسے دیکھیں‌گے۔

سارہ بہن! یہ لفظی ہیر پھیر والا سوال نہیں ہے۔ اسے حل کرنے کے لیے فی الواقعہ دماغ کو جنگ کروانی ہی پڑے گی۔
 
ماوراء

محفلین
سکول میں ایک بار پارٹی کے دوران ٹیچرز کے ساتھ یہ کھیل کھیلا گیا تھا۔ اب مجھے بالکل بھی یاد نہیں آ رہا کہ ایک ٹیچر نے کیسے بوجھا تھا۔ اور دماغ تو ویسے بھی کام نہیں کر رہا۔
 
سارہ خان

محفلین
ہاہاہا۔۔۔ شمشاد بھائی آپ کے پاس تو موجود ہے نہ ۔۔ پھر آپ کا کیوں نہیں کام کر رہا ۔:tounge۔;)

میرا خیال ہے کہ اس نے سوچا ہوگا کہ سر تین ہیں اور سیاہ پلیٹیں بھی تین ۔۔ باقی دو کے سر پر سیاہ ہے اس کے سر پر بھی سیاہ ہوگی ۔۔

یا پھر اس نے باقی دو کے سر پر سیاہ دیکھیں اور دو سفید افسر کے پاس دیکھ لیں باقی رہ گئی 1 سیاہ تو وہ اس کے سر پر ۔۔

میرا معصوم دماغ بس یہیں تک کام کر رہا ہے ۔۔ :(
 
شمشاد

لائبریرین
انہوں نے ایک دوسرے سے پوچھ لیا ہو گا کہ تمہارے سر پر کون سے رنگ کی پلیٹ ہے اور بس۔
 
ماوراء

محفلین
ہاہاہا۔۔۔ شمشاد بھائی آپ کے پاس تو موجود ہے نہ ۔۔ پھر آپ کا کیوں نہیں کام کر رہا ۔:tounge۔;)

میرا خیال ہے کہ اس نے سوچا ہوگا کہ سر تین ہیں اور سیاہ پلیٹیں بھی تین ۔۔ باقی دو کے سر پر سیاہ ہے اس کے سر پر بھی سیاہ ہوگی ۔۔

یا پھر اس نے باقی دو کے سر پر سیاہ دیکھیں اور دو سفید افسر کے پاس دیکھ لیں باقی رہ گئی 1 سیاہ تو وہ اس کے سر پر ۔۔

میرا معصوم دماغ بس یہیں تک کام کر رہا ہے ۔۔ :(
یہ تو آسان سا جواب ہے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے دوسرے دو پلیٹس چھپا دی گئیں تھیں۔ لیکن صحیح یاد نہیں۔
اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو بدتمیز ہے نا دماغ چلانے کے لیے۔ ہمارے دماغ کو تو ایسے کاموں کے لیے فرصت ہی نہیں ملتی۔:p
 
بدتمیز

محفلین
یہاں ان صاحبان کی ذہانت سے زیادہ باری بازی لے گئی۔
پہلے صاحب دونوں ساتھیوں کے سروں کی جانب دیکھتے ہیں۔ اگر دونوں کے سر پر سفید پلیٹیں ہوں تبھی وہ صحیح جواب بتا سکتے ہیں۔ جب وہ جواب نہیں دے سکتے تو پتہ لگ جاتا ہے کہ یا تو دونوں ہی کالی پلیٹیں قابو کئے ہوئے ہیں‌یا پھر ایک کے حصے سفید ہے اور دوسے کے حصے کالی۔
دوسرے صاحب اس وجہ سے جب اپنے ساتھیوں‌ کے سروں کی جانب دیکھتے ہیں تو چونکہ ان کو معلوم ہے کہ یا تو ان کے سر پر کالی ہے یا سفید
اب انکو دونوں کے سر پر کالی پلیٹ نظر آتی ہے تو وہ بھی نہیں‌ معلوم کا جواب دیتے ہیں کیونکہ وہ اسی صورت جواب دے سکتے ہیں اگر ان کو تیسرے ساتھی کے سر پر سفید پلیٹ نظر آئے۔
تیسرے صاحب کو ان دونوں کی مشکل کا حال معلوم ہے۔ ان کے لئے میدان صاف ہے۔ وہ صحیح جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔
 
:clapp::clapp::clapp:
 
گل خان

محفلین
دوست بھائی صاحب-----والسلام ----کو-- وسلام-نہی لکھتے-----ذرا خیال رکھیں--شکریہ
والسلام مع الاکرام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top