ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
اگلا سوال ہے۔۔۔
ایک عورت اور ایک مرد کہیں جا رہے تھے کہ راستے میں عورت کو اس کی سہیلی ملی۔۔ سہیلی نے اس سے پوچھا کہ تمہارے ساتھ یہ مرد کون ہے ؟
اس عورت نے جواب دیا کہ '' اس مرد کی ساس اور میری ساس آپس میں ماں بیٹی ہیں۔۔۔

س)آپ بتائیں کہ اس عورت اور مرد کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
لیں میں نے تو پہلے ہی دس عدد الیکڑا جیتے ہوئے ہیں اور اب سونی یا فلپس کا چاہتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگلا سوال ہے۔۔۔
ایک عورت اور ایک مرد کہیں جا رہے تھے کہ راستے میں عورت کو اس کی سہیلی ملی۔۔ سہیلی نے اس سے پوچھا کہ تمہارے ساتھ یہ مرد کون ہے ؟
اس عورت نے جواب دیا کہ '' اس مرد کی ساس اور میری ساس آپس میں ماں بیٹی ہیں۔۔۔

س)آپ بتائیں کہ اس عورت اور مرد کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟؟؟

میرے خیال میں تو ماں بیٹا ہو سکتے ہیں۔
 
بدتمیز

محفلین
اگلا سوال ہے۔۔۔
ایک عورت اور ایک مرد کہیں جا رہے تھے کہ راستے میں عورت کو اس کی سہیلی ملی۔۔ سہیلی نے اس سے پوچھا کہ تمہارے ساتھ یہ مرد کون ہے ؟
اس عورت نے جواب دیا کہ '' اس مرد کی ساس اور میری ساس آپس میں ماں بیٹی ہیں۔۔۔

س)آپ بتائیں کہ اس عورت اور مرد کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟؟؟

باپ بیٹیِ؟ یا سسر بہو۔
 
سارہ خان

محفلین
سسر اور بہو صحیح جواب ہے ۔۔۔ یہ مجھ سے کسی نے ایس ایم ایس میں پوچھا تھا ۔۔ اور کافی مغز ماری کی تھی تب جا کے سسر اور بہو سمجھ آیا تھا ۔۔۔:rolleyes:
 
سارا

محفلین
اسی سے ملتا جلتا ایک اور سوال ہے۔۔۔

ایک مرد اور ایک عورت بس میں سوار ہوتے ہیں لیکن ان کو ساتھ سیٹ نہیں ملتی جب ان سے بس والا کرایہ لینے آتا ہے تو عورت کہتی ہے کہ وہ جو پیچھے مرد بیٹھا ہے اس سے آپ میرا کرایہ لے لینا۔۔بس والے نے پوچھا کہ اس سے آپ کا کیا رشتہ ہے تو عورت کہتی ہے کہ اس کا ماموں اور میرا ماموں آپس میں ماموں بھانجا ہیں۔۔۔
آپ اس مرد اور عورت کا آپس میں رشتہ بتائیں؟؟
 
سارا

محفلین
اوکے سارہ تمہارا جواب میں صحیح مان لیتی ہوں۔۔ویسے میں نے اس مرد کے ساتھ اس کی والدہ کو بٹھایا ہوا تھا۔۔۔;)
 
زیک

مسافر
اسی سے ملتا جلتا ایک اور سوال ہے۔۔۔

ایک مرد اور ایک عورت بس میں سوار ہوتے ہیں لیکن ان کو ساتھ سیٹ نہیں ملتی جب ان سے بس والا کرایہ لینے آتا ہے تو عورت کہتی ہے کہ وہ جو پیچھے مرد بیٹھا ہے اس سے آپ میرا کرایہ لے لینا۔۔بس والے نے پوچھا کہ اس سے آپ کا کیا رشتہ ہے تو عورت کہتی ہے کہ اس کا ماموں اور میرا ماموں آپس میں ماموں بھانجا ہیں۔۔۔
آپ اس مرد اور عورت کا آپس میں رشتہ بتائیں؟؟

آپ نے جو جواب بتایا ہے وہ اس صورت مین صحیح ہوتا جب عورت کا ماموں آدمی کے ماموں کا ماموں ہوتا مگر جیسے آپ نے سوال لکھا تھا اس میں یہ تھا کہ عورت کا ماموں آدمی کے ماموں کا بھانجا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top