ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
ہاہاہا۔ میرے جواب پر تو مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔ شمشاد بھائی۔۔۔ارشد صاحب کو انصاف چاہیے۔۔اس لیے ان کو جیتنے دیں نہ۔:grin:

میرا تکا غلط تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگلا سوال :

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد حضرت عبد اللہ کو ابو شیبا بھی کہا جاتا تھا۔ شیبا عربی میں بوڑھے کو کہتے ہیں۔ بھلا کیوں؟
 

سارا

محفلین
صرف ایک بال کی وجہ سے۔۔۔ ویسے میں نے ان کے سفید بالوں کا سنا تھا۔۔۔اس سے ایک اور نئی بات پتا چل گئی۔۔
اگلا سوال بھی کر دیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی ایک ہی بال اور وہ بھی پیدائشی۔

س) ترتیب نزولی کے اعتبار سے قرآن میں سب سے پہلی سجدہ والی سورت کون سی ہے؟
 

arshadmm

محفلین
لو جی جواب بتا کر ہم نتائج کی آس میں سوکھ رہے ہیں اور سوال پوچھ کر سسپنس میں ؟
 

ماوراء

محفلین
مجھے تو اس کا جواب معلوم نہیں۔ لیکن ایک گزارش ہے کہ تھریڈ کے مطابق سوال کیے جائیں جس میں ذہانت آزمائی جائے نہ کہ معلوماتی سوالات ہوں۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
ارشد بھائی نشے (شراب) کے ممنوع ہونے کا حکم قرآن میں مختلف جگہ پر آیا ہے۔ شراب کے لیے حرام کا لفظ کہیں نہیں آیا۔

سب سے پہلے سورۃ نمبر 4، النساء، آیت 43 میں مسلمانوں کو نشے کی حالت میں نماز پڑھنے سے منع کیا گیا تھا۔

پھر سورۃ نمبر 2، بقرۃ، آیت نمبر 219 میں بتایا گیا کہ شراب میں کچھ اچھا ہے اور کچھ بُرا ہے لیکن برائی اچھائی سے زیادہ ہے۔ یہ مسلمانوں کو شراب سے روکنے کا اگلا مرحلہ تھا۔

اور آخر میں سورۃ نمبر 5، المائدہ، آیت نمبر 90 اور 91 میں "اے ایمان والو، بات یہی ہے کہ شراب اور جواء اور تھان اور فال نکالنے کے پانسے کے تیر یہ سب گندی باتیں اور شیطانی کام ہیں، ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم فلاح یاب ہو۔ (91) شیطان تو یوں چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے آپس میں عداوت اور بغض واقع کرا دے اور اللہ تعالٰی کی یاد سے اور نماز سے تم کو باز رکھے، سو اب بھی باز آ جاؤ۔"

واللہ اعلم بالصواب۔
 

بدتمیز

محفلین
مجھے تو اس کا جواب معلوم نہیں۔ لیکن ایک گزارش ہے کہ تھریڈ کے مطابق سوال کیے جائیں جس میں ذہانت آزمائی جائے نہ کہ معلوماتی سوالات ہوں۔:(

آپ کی اس جسارت پر آپ کے خلاف متعلقہ اتھارٹی اچھا خاصہ احتجاج کر سکتی ہے۔ زکریا بھی اسلامیات کا پیریڈ ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
 

arshadmm

محفلین
ایک آدمی کشتی میں‌ بھوسے کے ڈھیر پر بیٹھا ہوا جا رہا تھا کہ تیز ہوا چل پڑی۔ آدمی بڑا ہوشیار اور دلیر تھا اس نے عہد کر لیا کہ وہ بھوسے کے ایک دانے کو نہیں اڑنے دے گا۔ اب بتائیں کہ وہ اپنا عہد کیسے پورا کرے گا۔ کشتی ہے کشتی میں بھوسہ ہے اور آدمی اور تیز ہوا‌ ؟
 

بدتمیز

محفلین
مجھے نہیں علم محفل پر فلیش فائل کیسے لگائی جاتی ہے۔ لہذا سوال یہی ہونا چاہیے کہ فلیش فائل کیسے لگائی جائے؟

اب یہاں نہیں لگا سکا لہذا اس گیم کو تو حل کریں ذرا

http://www.badtamiz.com/blog/2007/12/09/jumping-frogs/

کرنا صرف اتنا ہے کہ دونوں طرف کے مینڈکوں کی آپس میں جگہ تبدیل کرنی ہے۔ لیکن ایک مینڈک یا تو اپنے سے اگلے پتھر پر کود سکتا ہے یا پھر اپنے آگے والے مینڈک کے اوپر سے۔ اس سے زیادہ نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top