ذرا مزید ہٹ کے ۔ 2

ساجد

محفلین
’اگر آپ کسی بک سٹال پر کھڑے ہو کر اس کتاب کا مطالعہ کر رہے ہیں تو یقیناً آپ مجھ پر احسان کر رہے ہیں۔ اگر آپ محض وقت گزاری کے لیے کتابوں کا دکان میں گھومنے آئے ہیں تو میرے خیال میں آپ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔۔۔ اگر آپ گھر سے جنتری یا قصّہ چہار درویش یا رضیہ کا کچن ٹائپ کی کوئی کتاب خریدنے نکلے تھے اور اِس کتاب کو دیکھ کر رُک گئے ہیں تو یقیناً واپسی پر آپ کے ایک ہاتھ میں دو کلو امرود کا لفافہ اور دوسرے ہاتھ میں’گھر بیٹھے لاکھوں کمائیے‘ کا پیپر بیک ایڈیشن ہوگا۔۔۔‘
بقول یاسر پیرزادہ جس ملک میں دہشت کا یہ تناسب ہو وہاں فکاہیہ کالموں کی کتاب مرتب کرنا ایسے ہی ہے جیسے بقول مشتاق یوسفی کوئی شخص سرنج میں پانی بھر کے آگ بجھانے کی کوشش کرے۔ لیکن میں کیا کروں، مجبور ہوں کہ حتی المقدور آگ ہی بجھا سکتا ہوں کسی خودکش دانشور کی طرح اس آگ کو بھڑکانے کا جواز فراہم نہیں کر سکتا۔
خوبصورت طباعت، دیدہ زیب ٹائیٹل اور مضبوط جلد بندی والی 288 صفحے کی یہ کتاب 495 روپے میں میسر ہے جو کہ کاغذ اور سامانِ طباعت کی گرانی کے اس دور میں غنیمت ہے۔

کتاب: ذرا ہٹ کے – 2
مصنف: یاسر پیرزادہ

ناشر: جہانگیر بُکس اُردو بازار لاہور
صفحات: 288
قیمت: 495 روپے
مزید پڑھئیے
 

الف عین

لائبریرین
تقریباً پانچ سو روپئے کی کتاب۔۔۔ اور یہ کہنا کہ
کاغذ اور سامانِ طباعت کی گرانی کے اس دور میں غنیمت ہے۔!!!
 
Top