دی نیوز اور جنگ اخبار کے صحافی سلیم صافی پر ڈرون حملے کی خواہش

ایک شخص نے دی نیوز اور جنگ اخبار کے صحافی سلیم صافی پر ڈرون حملے کی خواہش کا اظہار بذریعہ ٹیکسٹ پیغام کیا۔ یہ بات سلیم صافی نے اپنے آج کے کالم میں بیان کی ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=162048
سلیم صافی نے لکھا،
آج صبح ایک ای میل اور ایک موبائل پیغام ملا جن کو پڑھ کر سوچا اس کالم میں شامل کر لوں۔ ای میل پیغام مجھے ہمایوں فیض نامی شخص نے humayunrasool@hotmail.com کے ای میل ایڈرس سے بھیجا اور مجھے لکھا:
"You are a real nonsense of this century......... your all articles are just a bull shit, you always spread hatred in our mind.... May Drone be upon you!"
اس ای میل کی تھوڑی ہی دیر کے بعد مجھے ڈاکٹر سلیم بشیر جن کے حوالے سے میں نے اپنا کالم ۔’’جنسی تعلیم کی آڑ میں گھنائونی سازش!‘‘ مورخہ 6 جنوری کولکھا تھا، کا موبائل پیغام ملا۔ ڈاکٹر صاحب نے مجھے اطلاع دی کہ اس کالم پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیااور سیکریٹری تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو ہدایات جاری کر دیں ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جنسی تعلیم کے نام پر کوئی ملکی یا غیر ملکی NGO ہماری اقدار کو تباہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ تمام اساتذہ کرام پر بھی زور دیا گیا کہ وہ بچوں کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی اقدار کی بھی حفاظت کریں۔ ڈاکٹر سلیم کے مطابق اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے اپنی سرکاری ویب سائٹ سے متنازعہ "Adolescent Strategy and Strategic Plan 2013-2017" کو بھی ہٹا دیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب سے بعد میں فون پر بھی بات ہوئی اور وہ حکومت پنجاب کی اس کارروائی سے کافی خوش تھے۔ انہوں نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میرے ایک پڑھنے والے ہمایوں فیض نے مجھ پر نفرتیں پھیلانے کا الزم لگایا اور مجھ پر ڈرون حملہ کی خوائش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سلیم بشیر ان لوگوں میں سے ہیں جن کا میرے بارے میں تاثر ہمایوں فیض سے بالکل برخلاف ہے۔
 
Top