دیوسائی و ہنزہ

یاز

محفلین
بنجر اور خشک پہاڑ دیکھ کے معلوم ہو جاتا ہے کہ چلاس پہنچ گئے ہیں.
بابوسر پہ برف کاٹ کاٹ کے لوڈر گاڑیوں میں رکھتے دیکھ کر سب پوچھتے کہ اتنی سردی میں اس برف کا کیا کریں گے۔ ڈیڑھ گھنٹے بعد چلاس پہنچ کے علم ہوتا کہ جو بھی کریں گے، درست ہی کریں گے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
بابوسر پہ برف کاٹ کاٹ کے لوڈر گاڑیوں میں رکھتے دیکھ کر سب پوچھتے کہ اتنی سردی میں اس برف کا کیا کریں گے۔ ڈیڑھ گھنٹے بعد چلاس پہنچ کے علم ہوتا کہ جو بھی کریں گے، درست ہی کریں گے۔
ہنزہ جاتے ہوئے ہمارا پہلا قیام( بدقسمتی سے) چلاس میں ہوا تھا. یہ جگہ ہمیں کچھ پسند نہیں آئی. ویران سا راستہ، اور اتنی گرمی....
 
یاز

محفلین
ہنزہ جاتے ہوئے ہمارا پہلا قیام( بدقسمتی سے) چلاس میں ہوا تھا. یہ جگہ ہمیں کچھ پسند نہیں آئی. ویران سا راستہ، اور اتنی گرمی....
گرمی تو وہاں بہت ہی ہوتی ہے، اور مچھر بھی۔
قیام کہاں تھا۔۔چلاس پینوراما میں یا شنگریلا میں؟
 
لاریب مرزا

محفلین
گرمی تو وہاں بہت ہی ہوتی ہے، اور مچھر بھی۔
قیام کہاں تھا۔۔چلاس پینوراما میں یا شنگریلا میں؟
جگہ کا نام ہماری یادداشت میں محفوظ نہیں ہے. البتہ ہوٹل کے کمرے اور راہ داری کی تصاویر ہمارے پاس موجود ہیں. لیکن ان سے نام کا اندازہ لگانا ممکن نہیں.
 
سیما علی

لائبریرین
یہ سفر جولائی میں کیا گیا، جس کا فائدہ بہت سا سبزہ، دیوسائی میں جنگلی پھولوں کا جوبن اور نقصان بارشوں، لینڈ سلائیڈز وغیرہ کی شکل میں سامنے آیا۔ تاہم مجموعی طور پر ٹرپ بخیریت گزر گیا، بس واپسی پہ 26 گھنٹے کی نان سٹاپ ڈرائیو کرنا پڑی۔ اس کی وجہ عید کی چھٹیوں میں کاغان ویلی میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آنے کی وجہ سے طویل ٹریفک جیم تھے۔
سو تصویری سیر شروع کرتے ہیں۔ پہلے چند ٹیزر
DSC-1000.jpg

DSC-0786.jpg

DSC-1281.jpg
بہت اعلیٰ
🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️
 
لاریب مرزا

محفلین
راہداری کی تصویر لگا سکیں تو شاید آئیڈیا ہو سکے۔
راہداری کی تصویر تو مل گئی ہے. لیکن محفل میں تصویر پوسٹ کیے عرصہ ہو گیا، سوچ رہے ہیں کہ بھلا کس طرح تصاویر پوسٹ کرتے تھے؟ ذرا فرصت سے یاد کر کے پوسٹ کرتے ہیں. :)
 
لاریب مرزا

محفلین
راہداری کی تصویر لگا سکیں تو شاید آئیڈیا ہو سکے۔
Screenshot-20250526-201149-Facebook.jpg

تصویر کی کوالٹی تو اچھی نہیں ہے. لیکن یہ راہداری کی تصویر ہے. ہر کمرے میں اس طرح اندر کی جانب ائیر کولر نصب تھے. اب جو تو چلاس میں قیام کر چکے ہیں وہ ان کا مقصد بخوبی جانتے ہوں گے.گھروں میں تو ایسا سسٹم دیکھنے کو ملتا ہے لیکن یہاں ہمیں یہ سسٹم کافی عجیب لگا تھا.
 
مجھے اس کو دیکھ کے پاکستان اکیڈمی آف سائنسز (اسلام آباد ) یاد آ گئی!
 
یاز

محفلین
Screenshot-20250526-201149-Facebook.jpg

تصویر کی کوالٹی تو اچھی نہیں ہے. لیکن یہ راہداری کی تصویر ہے. ہر کمرے میں اس طرح اندر کی جانب ائیر کولر نصب تھے. اب جو تو چلاس میں قیام کر چکے ہیں وہ ان کا مقصد بخوبی جانتے ہوں گے.گھروں میں تو ایسا سسٹم دیکھنے کو ملتا ہے لیکن یہاں ہمیں یہ سسٹم کافی عجیب لگا تھا.
یہ تو شنگریلا یا پینوراما والے نہیں لگ رہے۔
ویسے اب چلاس میں کافی ہوٹل بن چکے ہیں۔ کسی دور میں یہی دونوں مشہور تھے۔
 
یاز

محفلین
بالآخر دیوسائی سے ایگزٹ ہوئے۔ پیچھے مڑ کے ایک تصویر بنائی، جس میں ہمیں خوش آمدید کہا جا رہا تھا، حالانکہ خدا حافظ کہنا چاہئے تھا۔
تاہم قصور ہمارا ہی تھا۔
DSC-0849.jpg
 
یاز

محفلین
اس غلطی کو سدھارنے کے لئے ہم بورڈ کے دوسری طرف چل کر گئے اور یہاں سے بھی تصویر بنائی، تا کہ سند وغیرہ رہے۔
DSC-0851.jpg
 
Top