دیسی خاندانی کہاوتیں ، منطقیں اور غیر منطقی اعتقادات

ایساسوچنا انتہائی غلط ہے اور اس طرح کے کام کسی کی شدید دل آزاری کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

ہر شخص کا اپنا نصیب ہوتا ہے۔ کسی کا سایہ پڑنے سے کسی کا نصیب نہیں بدل جاتا۔

یہ سب وسوسے شیطان اور اُس کے چیلے لوگوں کے دلوں میں ڈالتے ہیں۔ ان سے بچنے کے لئے انسان کو چاہیے کہ روزانہ صبح شام سورۃ الفلک اور سورۃ الناس پڑھے۔ تاکہ انسان خود کو اللہ کی پناہ میں دے کر شیاطین کے شر سے بچ سکے۔
یہ پُرانے لوگوں کی باتیں ہیں آج کل کے لوگوں میں شعور آرہا ہے ۔ ویسے ہم لوگوں کو بھی چاھئیے کہ اگر کوئی ایسی بات کرے تو اُسے پیار سےسمجھادیا جائے کہ یہ سب فضول باتیں ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے مہذبانہ انداز تو یہ ہی ہے کہ کسی کے بھی گھر پر جایا جائے تو پہلے بتادیا جائے بلکہ اُس سے اجازت لے لی جائے کہ آپ نے کہیں جانا تو نہیں ہے آپ مصروف تو نہیں ہیں ۔آج کل فون کا زمانہ ہے یہ کام بہت ہی آسان ہے فون کر کے یا میسیج کرکے اجازت لی جاسکتی ہے ۔

پہلے کے لوگ آج کے لوگوں سے زیادہ مہذب ہوا کرتے تھے۔ تاہم مواصلات کے ذرائع نہیں تھے تو پہلے سے اطلاع دینا ممکن نہیں ہوتا تھا۔
 
جی متفق ہیں آپ کی بات سے
آج کے دور میں مواصلات کے ذرائع ہونے کے باوجود اگر کوئی مہمان بنا بتائے گھر آجائے
اور اوپر سے کہے کہ میں تو آپ کو سرپرائز دے رہا تھا ایسے مہمان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے
 
ذاتی طور پر تو مجھے اچھا ہی لگتا ہے کہ اچانک کسی اپنے سے ملاقات ہو جائے۔ :)

البتہ یہ ہے کہ پہلے سے بتا کر آنے والوں کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اگر ہم گھر پر نہ ہوں تو وہ زحمت سے بچ جاتے ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
ایساسوچنا انتہائی غلط ہے اور اس طرح کے کام کسی کی شدید دل آزاری کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

ہر شخص کا اپنا نصیب ہوتا ہے۔ کسی کا سایہ پڑنے سے کسی کا نصیب نہیں بدل جاتا۔

یہ سب وسوسے شیطان اور اُس کے چیلے لوگوں کے دلوں میں ڈالتے ہیں۔ ان سے بچنے کے لئے انسان کو چاہیے کہ روزانہ صبح شام سورۃ الفلک اور سورۃ الناس پڑھے۔ تاکہ انسان خود کو اللہ کی پناہ میں دے کر شیاطین کے شر سے بچ سکے۔
متفق!
سورۃ کا نام درست کر لیجیے۔
 
ذاتی طور پر تو مجھے اچھا ہی لگتا ہے کہ اچانک کسی اپنے سے ملاقات ہو جائے۔ :)

البتہ یہ ہے کہ پہلے سے بتا کر آنے والوں کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اگر ہم گھر پر نہ ہوں تو وہ زحمت سے بچ جاتے ہیں۔
ویسے میرا مقصد اچھا لگنا یا برا لگنا اس زاویے میں نہیں تھا کہ مہمان کا آنا بُرا لگے
بلکہ مہمان کے لئے دیگر تیاری کرنے میں جو وقت لگتا ہے اُس میں آسانی کے لئے تھا۔
 
Top