دیا اک نبردِکُہن چھوڑ کر

اسد قریشی

محفلین
تمام دوستوں کو 'عیدالضحٰی کی بہت بہت مبارکباد!
دیا اک نبردِکُہن چھوڑ کر
بجھا پھر سلگتا بَدن چھوڑ کر
تھمے اشک میرے بہت دیر میں
گیا درد بھی اک چُبھن چھوڑ کر
لہو میں ہوں جن کے وفاداریاں
سو جائیں کہاں وہ چَلن چھوڑ کر
کہاں اب محبت، کسے عشق ہے
گیا قیس بھی دشت و بَن چھوڑ کر
ہوئے اشک رسوا بھری بزم میں
اٹھی آہ دل کی اَگن چھوڑ کر
فدا ہو گیا ایک پروانہ پھر
لو چل دی محبت بَدن چھوڑ کر
تری خوشبوؤں کے تعاقب میں کل
چلے دشت کو سب ہَرن چھوڑ کر
ہمیں یاد آیا وہ جب زخمِ دل
دریچے گئے پھر گھٹن چھوڑ کر
محبت تو پابند ہوتی نہیں
ملو ہم سے دھرتی گَگن چھوڑ کر
بہت ہو گئی پرورش صدق کی
اٹھو اب یہ دار و رَسن چھوڑ کر
اگر چھوڑ بھی دیں ترا عشق ہم
نہ جائے گا دیوانہ پَن چھوڑ کر
یہ خوشبو گلوں کی کہاں جا بسی
گئے گل کہاں پیَرہن چھوڑ کر
چلا ذکر جب اس پری وش کا پھر
اسد چل دیے انجمن چھوڑ کر
 
تمام دوستوں کو 'عیدالضحٰی کی بہت بہت مبارکباد!
دیا اک نبردِکُہن چھوڑ کر
بجھا پھر سلگتا بَدن چھوڑ کر
تھمے اشک میرے بہت دیر میں
گیا درد بھی اک چُبھن چھوڑ کر
لہو میں ہوں جن کے وفاداریاں
سو جائیں کہاں وہ چَلن چھوڑ کر
کہاں اب محبت، کسے عشق ہے
گیا قیس بھی دشت و بَن چھوڑ کر
ہوئے اشک رسوا بھری بزم میں
اٹھی آہ دل کی اَگن چھوڑ کر
فدا ہو گیا ایک پروانہ پھر
لو چل دی محبت بَدن چھوڑ کر
تری خوشبوؤں کے تعاقب میں کل
چلے دشت کو سب ہَرن چھوڑ کر
ہمیں یاد آیا وہ جب زخمِ دل
دریچے گئے پھر گھٹن چھوڑ کر
محبت تو پابند ہوتی نہیں
ملو ہم سے دھرتی گَگن چھوڑ کر
بہت ہو گئی پرورش صدق کی
اٹھو اب یہ دار و رَسن چھوڑ کر
اگر چھوڑ بھی دیں ترا عشق ہم
نہ جائے گا دیوانہ پَن چھوڑ کر
یہ خوشبو گلوں کی کہاں جا بسی
گئے گل کہاں پیَرہن چھوڑ کر
چلا ذکر جب اس پری وش کا پھر
اسد چل دیے انجمن چھوڑ کر
بہت خوب اسد صاحب۔ بہت اچھی غزل۔ خاص طور پر یہ شعر تو بہت پسند آئے۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے، اگرچہ اصلاح سخن میں نہیں ہے، لیکن یہ کہے بغیر چارہ نہیں کہ ’دشت و بن‘ کی ترکیب غلط ہے، کہ ’بن‘ ہندی النسل ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے، اگرچہ اصلاح سخن میں نہیں ہے، لیکن یہ کہے بغیر چارہ نہیں کہ ’دشت و بن‘ کی ترکیب غلط ہے، کہ ’بن‘ ہندی النسل ہے۔
 
Top