دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
عبدالجبار نے کہا:
جی الحمدللہ!

ویسے یہ پوری غزل میں محفل میں اس صفحہ پر لکھ چکا ہوں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=5251

مزید میری شاعری درج ذیل لنک پر بھی موجود ہے۔

http://www.oururdu.com/forum/viewtopic.php?t=96

ھمم زبردست ۔۔۔۔میں نے ابھی پوری تو نہیں پڑھی ۔۔پر جتنی پڑھی اچھی لگی آپ کی شاعری ۔۔۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
قید سے ایسے ہیں مانوس پرندوں کی طرح
جن سے کہتے ہیں کہ اُڑ جاؤ تو اڑتے بھی نہیں
پرندے۔ پرندہ
 

عبدالجبار

محفلین
ذکرِ شبِ فراق سے وحشت اُسے بھی تھی
میری طرح کسی سے محبت اُسے بھی تھی
اُس کو بھی شوق تھا نئے چہروں کی دید کا
رستہ بدل کے چلنے کی عادت اُسے بھی تھی

اگلہ لفظ “شوق“​
 

شمشاد

لائبریرین
شوق ہر رنگ رقیبِ سر و ساماں نکلا
قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا
(چچا)

اگلا لفظ “ تصویر “
 

ظفری

لائبریرین

مجھ سے میرا کیا ہے رشتہ ، ہر رشتہ بھول گیا
اتنے آئینے دیکھے ہیں ، اپنا چہرہ بھول گیا​

نیا لفظ “ رشتہ “
 

سارہ خان

محفلین
دوست غمخوارہ میں میری سعی فرمائیں گے کیا
زخم کے بڑی جانے تک ناخن نہ بڑھ جائیں گے کیا
بےنیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک
ہم کہیں گے حالِ دل، اور آپ فرمائیں گے کیا

اگلا لفظ غمخوار
 

شمشاد

لائبریرین
تلاش کریں کہ یہ لفظ کسی شعر میں مل جائے، نہ ملنے کی صورت میں کسی اور لفظ سے شروع کر دیں۔ کوئی پابندی تو نہیں۔
 

نوید ملک

محفلین
غمخوار تو نہیں البتہ غمخواری پہ کہتے ہیں تو لکھ دیتا ہوں ۔

کیسی ہے یہ دوستی آخر ، کیسی یہ غمخواری ہے
جو بھی ہمارا دشمن ہے اس سے ہی تمہاری یاری ہے

(مرتضی برلاس)

اب لفظ دشمن
 

نوید ملک

محفلین
مرنا ہے سب کو یاں کیوں نہ پھر ان پہ جان دیں
آنکھیں جو وجہ عشق ہیں ، دل میں جو تیر اتر گئے

اب “ تیر“
 

عمر سیف

محفلین
تیرا چہرہ کتنا سہانا لگتا ہے
تیرے آگے چاند پرانا لگتا ہے
ترچھے ترچھے تیر نظر کے آتے ہیں
سیدھا سیدھا دل پہ نشانہ لگتا ہے

اگلا حرف چہرہ
 

جیہ

لائبریرین
عارضِ گل دیکھ ، روئے یار یاد آیا ، اسد
جوششِ فصلِ بہاری اشتیاق انگیز ہے
(غالب)
اگلا لفظ : اشتیاق
 

پاکستانی

محفلین
بس ایک موتی سی چھب دیکھا کر، بس ایک میٹھی سی دھن سنا کر
ستارا شام بن کے آیا، برنگ خواب سحر گیا وہ



اگلا حرف ‘خواب‘
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top