دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

پانی پانی کر گئی مجھ کو قلندر کیا یہ بات
تو جھکا جو غیر کے آگے، نہ من تیرا نہ تن

(نماز کھڑی ہو گئی ہے۔اللہ حافظ)

اگلا لفظ: تن
 

جٹ صاحب

محفلین
شعیب بھائی یہ تو کچھ نہیں موسم پر تو میں نے بھی پوسٹ کردیا تھا پھر تدوین کے ذریعیے شعر بدل دیا۔
 

جٹ صاحب

محفلین
یہ کیا آج میرے انٹرنیٹ سست چل رہا ہے اور یہاں پوسٹ پہ پوسٹ آرہی ہے میں نے تو ابھی شعیب بھائی کا جواب پوسٹ کیا تو دیکھا یہاں تو کہانی بہت دور نکل چکی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھوں میں لے کے جلتے ہوئے موسموں کی راکھ!
درد سفر کو تن کا لبادہ کیے ہوئے

دیکھو تو کون لوگ ہیں! آئے کہاں سے ہیں !
اور اب ہیں کس سفر کا لبادہ کیے ہوئے
(امجد اسلام امجد)


درد
 

شمشاد

لائبریرین
چند کلیاں نشاط کی چُن کر مُدتوں محو یاس رہتا ہوں
تیرا ملنا خوشی کی بات سہی، تجھ سے ملکر اداس رہتا ہوں
(ساحر لدھیانوی)

کلی / کلیاں
 
م

محمد سہیل

مہمان
میں راجہ صاحب کے شعر میں سے لفظ "رب" پر شعر لکھ رہا ہوں

یا رب ! یہ درد مند ہے کس کی نگاہ کا
ہے ربطِ مشک و داغِ سوادِ ختن ہنوز

اگلا لفظ: داغ
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ یہ دھاگہ دوبارہ اوپر لانے کا۔
-----------------------------------------------

زمانے میں کوئی تجھ سا نہیں ہے سیف زباں
رہے گی معرکے میں آتش آبرو تیری
(خواجہ حیدر علیی آتش لکھنوی)

اگلا لفظ “زمانہ“
 

شمشاد

لائبریرین
آبِ محیطِ عشق کا بحر عجیب بحر ہے
تَیرے تو غرق ہوگئے ، ڈوبے تو پار اُتر گئے
(عدیم ہاشمی)

عشق
 

شمشاد

لائبریرین
جو میں سربسجدہ ہوا کبھی، تو زمیں سے آنے لگی صدا
ترا دل تو ہے صنم آشنا، تجھے کیا ملے گا نماز میں
(علامہ)

سجدہ
 
Top