دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
یوں مرے دل کے برابر ترا غم آیا ہے
جیسے شیشے کے مقابل کوئیپتھر جاناں !
(محسن نقوی)


شیشہ
 

شمشاد

لائبریرین
کوئے جفا میں قحطِ خریدار دیکھنا​
ہم آ گئے تو گرمیِ بازار دیکھنا​
(فیض)​
جفا
 

عمر سیف

محفلین
جفا ہی کرنا جفا ہی کرنا، نگاہِ اُلفت کبھی نہ کرنا
تمھیں قسم ہے ہمارے سر کی، ہمارے حق میں کمی نہ کرنا

حق
 

شمشاد

لائبریرین
ایک میں حق کی پرستش، ایک میں باطل کا زور
ایک ہے کعبے کا عالم اور بت خانے کا حال
(نجم ندوی)
عالم
 

عمر سیف

محفلین
آگہی دامِ شنیدن جس قدر چاہے بچھائے
مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا

شکریہ چھوٹے غالب ۔۔

تقریر
 

غ۔ن۔غ

محفلین
دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے

لذت
 

شمشاد

لائبریرین
زخم سِلوانے سے مجھ پر چارہ جوئی کا ہے طعن​
غیر سمجھا ہے کہ لذت زخمِ سوزن میں نہیں​
(چچا)
زخم
 

غ۔ن۔غ

محفلین
کسی بھی زخم کا دل پہ اثر نہ تھا کوئی
یہ بات جب کی ہے جب چارہ گر نہ تھا کوئی
چارہ گر
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میرے چارہ گر کو نوید ہو، صفِ دشمناں کو خبر کرو
وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چُکا دیا

حساب
 

شمشاد

لائبریرین
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت سے نوری ہے نا ناری
(علامہ)

جنت
 

عمر سیف

محفلین
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے

فطرت
 

شمشاد

لائبریرین
میری فطرت کا مقصد ہے تغیّر آشنا رہنا​
نہ غم ہی مستقل میرا، نہ راحت دیرپا میری​
(فیض احمد فیض)​
غم​
 

محمداحمد

لائبریرین
میں بھی بہت عجیب ہوں، اتنا عجیب ہوں کہ بس​
خود کو تباہ کر لیا، لیکن ملال بھی نہیں​

جون ایلیا۔

اگلا لفظ: ملال
 
Top