دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
مجھے بے دست و پا کر کے بھی خوف اس کا نہیں جاتا
کہیں بھی حادثہ گزرے وہ مجھ سے جوڑ دیتا ہ
وسیم بریلوی

خوف
 

سیما علی

لائبریرین
مجھے بے دست و پا کر کے بھی خوف اس کا نہیں جاتا
کہیں بھی حادثہ گزرے وہ مجھ سے جوڑ دیتا ہ
وسیم بریلوی

خوف
بادہ خوار تم کو کیا خورشید محشر کا ہے خوف
چھا رہا ہے ابر رحمت شامیانے کی طرح
امیر مینائی

بادہ خوار
 

فرخ منظور

لائبریرین
کب ٹھرے گا درد اے دل کب رات بسر ہوگی
سنتے تھے وہ آئیں گے سنتے تھے سحر ہو گی

رات
رات بے خواب سی کچھ خواب اڑا کر لائی
ہم نے تعبیر وہ پائی کہ دہائی صاحب

کچھ ہمیں خواب بھی بے خواب لیے پھرتے ہیں
ہو گئی پھر تو محبت بھی دہائی صاحب
(فرخ منظور)

تعبیر
 
رات بے خواب سی کچھ خواب اڑا کر لائی
ہم نے تعبیر وہ پائی کہ دہائی صاحب

کچھ ہمیں خواب بھی بے خواب لیے پھرتے ہیں
ہو گئی پھر تو محبت بھی دہائی صاحب
(فرخ منظور)

تعبیر
خواب کی تعبیر پر اصرار ہے جن کو ابھی
پہلے ان کو خواب سے بیدار ہونا چاہئے

بیدار
 
Top