دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

مومن فرحین

لائبریرین
پیار جادو ہے کسی دل میں اتر جائے گا
حسن اک خواب ہے اور خواب بکھر جائے گا

خواب
خوب بھی تُجھ سا ہے نایاب بھی تیرے جیسا
زندگی خواب ہے اور خواب بھی تیرے جیسا
اتنی ہمت ہے کہاں مجھ میں کہ دونوں سے لڑ وں
تو بھی اِس سا دِل بے تاب بھی تیرے جیسا

بے تاب
 

سیما علی

لائبریرین
خوب بھی تُجھ سا ہے نایاب بھی تیرے جیسا
زندگی خواب ہے اور خواب بھی تیرے جیسا
اتنی ہمت ہے کہاں مجھ میں کہ دونوں سے لڑ وں
تو بھی اِس سا دِل بے تاب بھی تیرے جیسا

بے تاب
یہی تاریکی تو ہے غازہء رُخسارِ سحر
صبح ہونے ہی کو ہے، اے دلِ بیتاب! ٹھہر
ابھی زنجیر چھنکتی ہے پسِ پردہء ساز
مطلق الحکم ہے شیرازہء اسباب ابھی
شیرازہ
 

شمشاد

لائبریرین
کتاب ملت بیضا کی پھر شیرازہ بندی ہے
یہ شاخ ہاشمی کرنے کو ہے پھر برگ و بر پیدا
علامہ اقبال

ملت
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھیں قدم پر مل کے یہ بولا وہ نام دار
بے اذن جنگ سر نہ اٹھائیں گا خاکسار
میر انیس

قدم
 

سیما علی

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
کیا حسن نے سمجھا ہے کیا عشق نے جانا ہے
ہم خاک نشینوں کی ٹھوکر میں زمانا ہے
جگر مراد آبادی

خاک
 

سیما علی

لائبریرین
خاک
مانا کہ مشت خاک سے بڑھ کر نہیں ہوں میں
لیکن ہوا کے رحم و کرم پر نہیں ہوں میں
مظفر وارثی
رحم
 
Top