دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
رکھتے ہیں خضر سے نہ غرض رہ نما سے ہم
چلتے ہیں بچ کے دور ہر اک نقش پا سے ہم

جگرمرادآبادی
آپی آپ لفظ دینا بھول گئیں۔

میں نے خود ہی آپ کے دیئے گئے شعر میں سے لفظ "نقش پا" منتخب کر لیا ہے۔

اس نقش پا کے سجدے نے کیا کیا کیا ذلیل
میں کوچۂ رقیب میں بھی سر کے بل گیا
(مومن خاں مومن)

کوچہ
 

سیما علی

لائبریرین
جھوٹ اس سے میں کس طرح بولوں
وہ مرا اعتبار کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

رخسار ناظم آبادی

اعتبار
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
ان کے رخسار پہ ڈھلکے ہوئے آنسو توبہ
میں نے شبنم کو بھی شعلوں پہ مچلتے دیکھا
(ساحر لدھیانوی)

شعلہ
 

شمشاد

لائبریرین
دعا کرو کہ میں اس کے لیے دعا ہو جاؤں
وہ ایک شخص جو دل کو دعا سا لگتا ہے
(عبید اللہ علیم)

شخص
 
Top