دیئے گئے شعر کی دھنائی کریں

شمشاد خان

محفلین
گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

آپ اس شعر کی حسب مرضی دھنائی کر سکتے ہیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
احمد فراز کی مشہور غزل کا ایک شعر :

پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو
رسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
 
احمد فراز کی مشہور غزل کا ایک شعر :

پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو
رسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
شاعر کو حکومت نے دکان کھولنے کی اجازت دے دی ہے مگر گاہک کو گھر سے پاؤں نکالنے کی نہیں دی. شاعر صبح سے شام دکان میں پڑی اشیاء سے مٹی صاف کرتے ہوئے یہ گنگناتا ہے تاکہ عوام یا صحافیوں میں سے کوئی تو سن لے تاہم شاعر کو علم نہیں کہ کورونا کی آڈیبل فریکوئنسی کیا ہے! :)
 
ہوئے مر کے ہم جو پیچھے، ہوئے کیوں نہ بس کے نیچے
نہ کہیں جنازہ اٹھتا، نہ کوئی مزار ہوتا
شاعر کہہ رہا ہے کہ تجھ سے مایوس ہو کر بس کے نیچے آنے کے لیے کھڑا ہوگیا مگر عین اسی لمحے میری اور تیری زندگی کے پہلے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا. بس کے نیچے آنے سے شاید بچ جاتا، اب کورونا سے مرا تو تجھے رحم بھی نہ آئے گا!
 
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا تیرا خیال بھی
دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
اس شعر میں شاعر اپنی کپکپی کی حالت کی وضاحت دیتے ہوئے کہتا ہے کہ معلوم نہیں میں خوشی سے کانپ رہا ہوں یا شدتِ غم سے. ہوا بھی کچھ کم سرد نہیں، تیرا (ڈراؤنا) خیال بھی مزید کپکپی طاری کر رہا ہے. میں یہ سوچ سوچ کر مزید کانپ رہا ہوں کہ آخر مجھے کانپنے کی درست وجہ کا علم کیوں نہیں ہو رہا!
 

شمشاد خان

محفلین
اس شعر میں شاعر اپنی کپکپی کی حالت کی وضاحت دیتے ہوئے کہتا ہے کہ معلوم نہیں میں خوشی سے کانپ رہا ہوں یا شدتِ غم سے. ہوا بھی کچھ کم سرد نہیں، تیرا (ڈراؤنا) خیال بھی مزید کپکپی طاری کر رہا ہے. میں یہ سوچ سوچ کر مزید کانپ رہا ہوں کہ آخر مجھے کانپنے کی درست وجہ کا علم کیوں نہیں ہو رہا!
پروین شاکر مرحومہ اگر زندہ ہوتیں تو انہوں نے آپ کو چھوڑنا نہیں تھا۔ بہر حال آگے چلتے ہیں۔

اب آپ کوئی شعر دے دیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
شاعر شاید کسی ریسٹورنٹ کے باورچی خانے میں کام کرتا ہے جہاں اس کی ذمہ داری سارا دن پیاز کاٹنے پر ہوتی ہے جسکی وجہ سے اس کی آنکھوں میں ہر وقت پانی آتا رہتا ہے لیکن وہ انہیں اشک کہہ کر اپنے دل کو تسلی دے لیتا ہے۔
مزید یہ کہ اسے آنکھوں کی بیماری بھی ہے کہ جب وہ پیاز نہیں کاٹ رہا ہوتا تو آنکھوں میں لہو آنا شروع ہو جاتا ہے۔
 
Top